چکن کچوری

(21137 وِیوز)

پاکستان کے گلی محلوں میں ٹھیلوں اور دکانوں پر فروخت ہونے والی مقبول ترین چکن کچوری کو سبھی شوق سے کھاتے ہیں۔ مسالے دار چکن کو میدے کے پیڑے میں بھر کر بنائی جانے والی اس خستہ اور تیکھی کچوری کا اصل وطن انڈیا کا علاقہ مارواڑ ہے جہاں اسے نہایت شوق سے کھایا جاتا ہے۔ افطاری میں کھانے کے لئے بھی بہترین ہے۔ پودینے کی چٹنی کے ساتھ کھانے سے اس کا مزہ دوبالا ہوجاتا ہے۔

  • درمیانی
  • 3 افراد
  • 20 Min
  • 4 Likes

اجزاء

    • پیاز، کٹی ہوئی ایک عدد
    • تیل تین کھانے کے چمچ
    • ٹماٹر کٹے ہوئے دو عدد
    • ثابت دھنیا آدھا چائے کا چمچ
    • زیرہ آدھا چائے کا چمچ
    • گرم مسالا آدھا چائے کا چمچ
    • لال مرچ پسی ہوئی ایک چائے کا چمچ
    • چکن کا قیمہ آدھا کلو گرام
    • ادرک لہسن کا پیسٹ ایک چائے کا چمچ
    • دھنیا سجاوٹ کے لئے
    • ہری مرچیں کٹی ہوئی سجاوٹ کے لئے
    • میدہ دو کپ
    • نمک حسبِ ذائقہ
    • گھی آدھا کپ
    • تیل ایک کھانے کا چمچ

ترکیب

  • ایک برتن میں تیل گرم کریں اور اس میں کٹی ہوئی پیاز ڈال کر درمیانےدرجے کی آنچ پر بھون لیں۔
  • اب اس میں کٹے ہوئے ٹماٹر، ثابت دھنیا، زیرہ، گرم مسالا اور پسی ہوئی لال مرچ ڈال کر اچھی طرح مکس کرلیں۔
  • اب اس میں مرغی کا قیمہ ڈالیں اور اچھی طرح مکس کریں۔
  • اب اس میں ادرک لہسن کا پیسٹ ڈالیں اور اچھی طرح مکس کریں۔
  • اب اس پر تازہ کٹا ہوا ہرا دھنیا اور کٹی ہوئی ہری مرچیں چھڑکیں اور ٹھنڈا ہونےکےلئے ایک طرف رکھ دیں۔
  • اب ایک پیالے میں میدہ اور نمک ڈال کر مکس کریں، پھر اس میں گھی ڈال کر گوندھ لیں تاکہ اس کے پیڑے بنائے جاسکیں۔
  • اب ایک اور پیالے میں تھوڑے سے میدے میں تیل ڈال کر ملالیں اور سائیڈ پر رکھ لیں۔
  • اب گندھے ہوئے میدے سے پیڑا لیں، اسے بیلن سے بیل کر پھیلالیں اس پر تھوڑا سا تیل لگائیں اور تہہ لگا کر دوبارہ لپیٹ لیں۔
  • اب اسی میدے کے پیڑے کو دوبارہ خشک میدے سے لتھیڑ کر بیلیں اور چوکور شکل دے لیں تھوڑا سا تیل چھڑک کر پھر بیلیں اور چپتا کرنے کے بعد چکن کے قیمے سے بھرائی کریں۔
  • میدے کے پیڑے میں چکن کے قیمے کو اچھی طرح بھرنے کے بعد پیڑے کو ہر طرف سے دبا کر اور کھینچ کر اس کے سرے جوڑ کر بند کردیں تاکہ تلنے کے دوران کُھل نہ سکے۔
  • اب ایک کڑاھی میں تیل ڈال کر اس کو درمیانی آنچ پر گرم کریں اور قیمہ بھری کچوریوں کو اس میں ڈال کر اچھی طرح زردی مائل سنہری ہونے تک تل لیں۔
  • گرماگرم، خستہ اور مزے دار چکن کچوری تیار ہے، پودینے کی چٹنی کے ساتھ کھائیں۔ نیچے دیئے گئے خانے میں اپنی قیمتی رائے سے آگاہ کریں۔
 
اس ترکیب کو پسند کریں؟

آپکو کیسا لگا؟


 

رائے (2)