کڑہی پکوڑہ

(13331 وِیوز)

یہ مزیدار گریوی پاکستان اور بھارت کی مقبول ترین ڈش ہے. جسے بیسن، دہی، اور مسالوں سے ملا کر بنایا جاتا ہے اس کے بعد اس میں پکوڑے شامل کیے جاتے ہیں. یہ ایک دلکش ڈش ہے جو اکثر ابلے ہوئے چاول، زیرہ چاول، اسپیگھٹی یا روٹی کے ساتھ پیش کی جاتی ہے.

کڑہی پکوڑہ
  • درمیانی
  • 5 افراد
  • 30 Min
  • 8 Likes

اجزاء

    • دہی1/2 کلو
    • پانیحسبِ ضرورت
    • بیسن1 1/2 کپ
    • تیل3-4 کھانے کا چمّچ
    • پسا ہوا دھنیا1 چائے کا چمچ
    • نمکحسبِ ذائقہ
    • ہلدی پاؤڈر1 چائے کا چمچ
    • لال مرچ پاؤڈر1 چائے کا چمچ
    • بیسن2 ½ کپ
    • نمک2 ½ چائے کا چمچ
    • کٹی ہوئی لال مرچ1 چائے کا چمچ
    • لال مرچ پاؤڈر1 چائے کا چمچ
    • ثابت دھنیا1 چائے کا چمچ
    • بیکنگ پاوڈر1 چائے کا چمچ
    • پانیحسبِ ضرورت
    • ہری مرچیں کٹی ہوئی1 – 2 عدد
    • پیاز کٹی ہوئی2 عدد
    • تیلتلنے کے لیے
    • تیل3-4 کھانے کا چمّچ
    • پیاز کٹی ہوئی1 – 2 عدد
    • لہسن کے جوے4 – 5 عدد
    • ثابت زیرہ½ چائے کا چمچ
    • کڑی پتے10 عدد
    • چاولپیش کرنے کے لیے

ترکیب

  • کڑی کے لیے: ایک درمیانے سائز کے باﺅل میں دہی اور پانی ڈال کر اچھی طرح پھینٹ لیں۔
  • اب اس میں بیسن اور پانی ڈال کر اچھی طرح پھینٹ لیں۔
  • اب ایک درمیانے پتیلے میں تیل ڈالیں اور پھر آمیزہ ڈال کر اچھی طرح پھینٹ لیں۔
  • اب اس میں پانی، دھنیا پاﺅڈر، نمک، ہلدی اور لال مرچ کا پاﺅڈر ڈال کر پھینٹ لیں اور ڈھکن ڈھانک کر 10 سے 15 منٹ کے لیے پکنے دیں۔
  • پکوڑوں کے لیے: ایک باﺅل میں بیسن، نمک، کٹی ہوئی لال مرچ، لال مرچ کا پاﺅڈر، ثابت دھنیا، بیکنگ پاﺅڈر اور پانی ڈال کر اچھی طرح پھینٹ لیں اور پھر کٹی ہوئی مرچیں اور کٹے ہوئے پیاز ڈال کر ہلا لیں۔
  • اب کٹی ہوئی مرچیں اور کٹے ہوئے پیاز ڈال کر ہلا لیں۔
  • ایک کڑاہی میں درمیانی آنچ پر تیل گرم کرلیں اور ایک چمچ بھر کے پکوڑوں کا آمیزہ ڈال دیں اور اسے اچھی طرح تل لیں۔
  • اب پکے ہوئے پکوڑے کڑی کے اندر ڈال کر پکائیں۔
  • تڑکے کے لیے: ایک فرائنگ پین میں تیل گرم کرکے اس میں کٹے ہوئے پیاز ڈال کر فرائی کرلیں۔
  • اب اس میں کٹے ہوئے لہسن کے جوے، زیرہ اور کڑی پتے ڈال لیں اور فرائی کر لیں۔
  • اب کڑی کے اوپر وہ تڑکا ڈال دیں
  • گرم گرم پکوڑہ کڑی تیار ہے۔
 
اس ترکیب کو پسند کریں؟

آپکو کیسا لگا؟


 

رائے (2)