چکن فنگر کباب

(40268 وِیوز)

کم سے کم اجزاء کے ساتھ تیار کردہ، چکن فنگر کباب کسی بھی گھریلو تقریب کے لیے آپ کی بہترین پسند ثابت ہو سکتے ہیں۔ لیموں کے رس کے ساتھ مل کر کالی مرچ کا ذائقہ اسے بہت سے اجزاء کی ضرورت کے بغیر انوکھا اور لاجواب ذائقہ دیتا ہے۔ کباب کے اس تیز نسخے کو آج ہی آزمائیں اور شام کے ناشتے کی طرح یا کسی بھی کھانے میں ان سے لطف اٹھائیں۔

  • درمیانی
  • 3 افراد
  • 35 Mins
  • 3 Likes

اجزاء

    • چکن کا قیمہتین سو گرام
    • سفید مرچآدھا چائے کا چمچ
    • کُٹی ہوئی لال مرچآدھا چائے کا چمچ
    • کالی مرچآدھا چائے کا چمچ
    • چکن پائوڈرآدھا چائے کا چمچ
    • اوریگانوایک چوتھائی چائے کا چمچ
    • نمک حسبِ ذائقہ
    • لیموںایک عدد
    • ڈبل روٹی کا چُورا حسبِ ضرورت
    • کرش کیے ہوئے پنیر کے پف حسبِ ضرورت
    • انڈےدو عدد
    • خوردنی تیلحسبِ ضرورت تلنے کے لیے

ترکیب

  • سب سے پہلے ایک پیالے میں چکن کا قیمہ لیں۔
  • اب اس میں پسی ہوئی سفید مرچ، کُتی ہوئی لال مرچ، کالی مرچ، چکن پائوڈر، نمک اور لیموں کا رس ملائیں۔
  • اب ان تمام اجزا کو اچھی طرح مکس کریں تاکہ تمام اجزا یکجان ہوجائیں۔
  • کباب بنانے سے پہلے اپنے ہاتھوں کو ذرا سا تیل لگالیں، اس کے بعد کم از کم اسی گرام تک کے کباب بنائیں۔
  • اب ایک الگ پیالے میں کرش کی ہوئی چیز کے پف اور ڈبل روٹی کا چُورا ڈال کر اچھی طرح مکس کریں۔
  • ایک الگ پیالے میں دو انڈے توڑ کر ڈالیں اور اچھی طرح پھینٹ لیں۔
  • اب ان کبابوں کو پہلے ڈبل روٹی اور پنیر کے خشک چُورے میں ڈپ کریں اور پھر اسے انڈوں کے آمیزے میں ڈپ کریں۔
  • اب ان کی دوبارہ خشک مکسچر سے کوٹنگ کریں۔
  • ایک پَین میں تیل گرم کریں اور کبابوں کو اس میں ڈال کر اچھی طرح فرائی کریں جب تک کہ ان کی رنگت سنہری نہ ہوجائے۔
  • گرما گرم کبابوں کو اپنی پسندیدہ چٹنی کے ساتھ پیش کریں۔
  • مزے اُڑائیں۔
 
اس ترکیب کو پسند کریں؟

آپکو کیسا لگا؟