چکن فارچا

(15386 وِیوز)

چکن فارچا ایک پارسی ڈش ہے جس میں میرینیٹ کی ہوئی مرغی کی مخصوص بوٹیوں کو انڈے کے آمیزے اور ڈبل روٹی کے چُورے میں لتھیڑ کر تلا جاتا ہے جس سے اس میں خستگی، لذت اور انوکھا مزہ پیدا ہوتا ہے۔ اس ڈش کو عموماً نوروز کے تہوار پر بنایاجاتا ہے۔ گرم گرم پیش کریں اور اپنی پسندیدہ کیچپ یا چٹنی کے ساتھ کھائیں۔

  • آسان
  • 3 افراد
  • 20 Min
  • 0 Likes

اجزاء

    • مرغی کی رانیں چار عدد
    • پسا ہو ادھنیا ایک چائے کا چمچ
    • لال مرچ پسی ہوئی ایک چائے کا چمچ
    • نمک حسبِ ذائقہ
    • گرم مسالا ایک چائے کا چمچ
    • زیرہ پسا ہوا ایک چائے کا چمچ
    • ہلدی، پسی ہوئی ایک چائے کا چمچ
    • لہسن کا پیسٹ ایک چائے کا چمچ
    • ادرک کا پیسٹ ایک چائے کا چمچ
    • سرکہ ایک چائے کا چمچ
    • انڈے، پھینٹے ہوئے دو عدد
    • ہری مرچیں کٹی ہوئی ایک چائے کا چمچ
    • ڈبل روٹی کا چُورا حسبِ ضرورت
    • تیلتلنےکےلئے حسبِ ضرورت

ترکیب

  • ایک مکسنگ بائول میں مرغی کی رانیں، پسا ہوا دھنیا، پسی ہوئی لال مرچ، نمک، گرم مسالا، پسا ہوا زیرہ، پسی ہوئی ہلدی، لہسن ادرک کا پیسٹ اور سرکہ ڈالیں اور اچھی طرح مکس کریں۔
  • اب ایک پیالے میں دو انڈے توڑ کر ڈالیں اس میں کٹی ہوئی ہری مرچیں، نمک اور کالی مرچیں ڈال کر مکس کریں۔ اس کے بعد ڈبل روٹی کے چُورے میں نمک اور پسی ہوئی کالی مرچ ڈال کر اچھی طرح مکس کرلیں۔
  • اب مرغی کی بوٹیوں کو پھینٹے ہوئے انڈوں کے آمیزے میں ڈبو کر نکالیں اور ڈبل روٹی کے چُورے میں اچھی طرح لتھیڑلیں۔
  • اب ان آمیزہ لگی بوٹیوں کو گرم تیل میں اچھی طرح تل لیں جب یہ زردی مائل سنہری ہوجائیں تو نکال کر ٹشوپیپر پر رکھ دیں تاکہ اضافی تیل جذب ہوجائے۔
  • گرما گرم، خستہ اور مزے دار چکن فارچا تیار ہیں، اپنی پسندیدہ کیچپ یا چٹنی کے ساتھ کھائیں۔ نیچے دیئے گئے خانے میں اپنی قیمتی رائے سے آگاہ کریں۔
 
اس ترکیب کو پسند کریں؟

آپکو کیسا لگا؟