لاہوری فرائڈ فش

(14081 وِیوز)

سی فوڈز میں شامل لاہوری فرائڈ فش ایک شاندار اور مزے دار ڈش ہے جو لاہور کی فوڈ اسٹریٹس پر جابجا بکتی نظر آتی ہے۔ اسے ایک تیکھی اور مسالے دار سی فوڈ کے طور پر بھی جانا جاتا ہے۔ بیسن کی تہہ چڑھانے سے اس میں خستہ پن پیدا ہوتا ہے جبکہ لیموں کا رس ملانے سے اس کی لذت اور ذائقہ کئی گنا بڑھ جاتا ہے۔ اسے پودینے کی چٹنی کے ساتھ بھی کھایا جاتا ہے۔

  • درمیانی
  • 4 افراد
  • 30 Min
  • 4 Likes

اجزاء

    • سرمئی مچھلی کے قتلے ایک کلو گرام
    • لیموں کا رس دو کھانے کے چمچ
    • نمک حسب ذائقہ
    • لہسن کا پیسٹ ایک کھانے کا چمچ
    • بیسن 125 گرام
    • اجوائن ایک چائے کا چمچ
    • ثابت دھنیا ایک چائے کا چمچ
    • بیکنگ پائوڈر دو عدد چائے کے چمچ
    • گرم مسالا ایک چائے کا چمچ
    • لال مرچ پسی ہوئی ایک کھانے کا چمچ
    • ہلدی پسی ہوئی ایک چائے کا چمچ
    • تیلاچھی طرح تلنے کے لئے حسب ضرورت

ترکیب

  • ایک بڑے پیالے میں مچھلی قتلوں کو ڈال کر اس پر لیموں کا رس، نمک اور لہسن کا پیسٹ ڈالیں اور اچھی طرح ملائیں تاکہ یہ سب اجزا مچھلی میں رچ بس جائیں، اس کے بعد اسے 30 منٹ کے لیے ایک طرف رکھ دیں۔
  • ایک ایک دوسرے بڑے پیالے میں بیسن، اجوائن، ثابت دھنیا، بیکنگ پائوڈر، گرم مسالا، پسی ہوئی لال مرچ، ہلدی اور پانی ڈال کر اچھی طرح پھینٹیں تاکہ اس کا آمیزہ بن جائے۔
  • اب مچھلی کے قتلوں پر آمیزے کی اچھی طرح تہہ چڑھائیں۔
  • اب ایک کڑاھی میں درمیانی آنچ پر تیل کو اچھی طرح گرم کریں اور اس میں مچھلی ڈال کر گولڈن برائون ہونے تک فرائی کریں۔
  • مزے دار لاہوری فرائیڈ فش تیار ہے۔
 
اس ترکیب کو پسند کریں؟

آپکو کیسا لگا؟