چکن چیز سینڈوچ

(15012 وِیوز)

چکن سینڈوچ کی یہ آسان ترکیب آپ کے بچوں کے اسکول لنچ کے لیے بہترین انتخاب ہے۔ اس سادہ سینڈوچ میں پنیر کا اضافہ اسے اور بھی مزیدار اور لذیذ بنا دیتا ہے۔ اگر آپ کھانا پکانے کے موڈ میں نہیں ہیں تو یہ سینڈوچ آسانی سے آپ کے فریج میں موجود اجزاء سے بنایا جاسکتا ہے۔ کیچپ یا اپنی پسندیدہ ساس کے ساتھ اس سے لطف اندوز ہوں اور انگلیاں چاٹتے رہ جائیں!

  • درمیانی
  • 2 افراد
  • 25 Mins
  • 2 Likes

اجزاء

    • Oil½ cup
    • Onions1 cup, chopped
    • Ginger Garlic Paste1 tbsp
    • Green Chilies3 – 4, chopped
    • Chicken Boneless½ KG
    • SaltTo taste
    • Black PepperTo taste
    • Cumin Powder1 tsp
    • Coriander Powder1 tsp
    • Mozzarella Cheese1 cup
    • Coriander½ bunch
    • Bread SlicesAs required

ترکیب

  • ایک پین کو درمیانی آنچ پر رکھیں ،اب اس میں تیل ڈالیں۔ اس کے بعد کٹی ہوئی پیاز شامل کریں اور پیاز کی رنگت تبدیل ہوجانے تک بھونیں۔
  • اب اس میں لہسن ادرک اور کٹی ہوئی ہری مرچیں ڈالیں اور چمچ چلائیں۔ پھر اس میں مرغی ڈال کر دو سے تین منٹ کے لیے بھونیں۔
  • اب اس میں نمک ، کالی مرچ ، زیرہ اور دھنیا پاؤڈر شامل کریں۔ تمام چیزوں کو اچھی طرح مکس کریں۔ اب درمیانی آنچ پر پانچ منٹ تک ڈھک کر پکائیں۔
  • اب چولہا بند کردیں اور اسے تقریباً تین سے چار منٹ ٹھنڈا ہونے کے لیے چھوڑدیں۔ اب اس میں موزریلا پنیر اور کٹا ہوا دھنیا ڈال دیں تمام چیزوں کے یکجا ہونے تک مکس کریں۔ اب اس میں پانچ منٹ کے لیے ابال آنے دیں۔
  • اب کانٹوں کی مدد سے مرغی کے گوشت کے ریزے کرلیں اور تھوڑی دیر تک ٹھنڈا ہونے دیں۔
  • اب ایک ڈبل روٹی کا سلائس لیں اور اس کے اوپر چکن کا مکسچر ڈالیں، اوپر سے ایک اور ڈبل روٹی کا سلائس رکھ دیں۔ پھر دونوں سلائسز کو اچھی طرح دبائیں۔
  • مزیدار چکن سینڈوچ سے لطف اندوز ہوں اور نیچے دیئے گئے کمنٹس سیکشن میں ہمیں اپنی قیمتی رائے سے آگاہ کریں۔
 
اس ترکیب کو پسند کریں؟

آپکو کیسا لگا؟


 

رائے (1)