بوہری برادری کا یہ مزیدار میٹھا پکوان سوجی اور آٹے سے بنایا جاتا ہے اور کبھی کبھی اس پر چینی کے شیرے سے ٹاپنگ کی جاتی ہے، بوہری برادری میں مال پُورا ایک پسندیدہ چیز ہے جسے ہر کوئی ذوق و شوق سے کھاتا ہے۔ اسے ایک پین کیک کی طرح بنایا جاتا ہے لیکن اس کا ذائقہ بہت زیادہ میٹھا ہوتا ہے۔ مختلف ثقافتوں میں اپنی خصوصی مال پُورا ترکیبیں رائج ہیں جن میں سے کچھ بھرائی کے ساتھ بھی رائج ہیں۔ بوہری مال پُورا عام طور پر ملائی یا لسی کے ساتھ پیش کیا جاتا ہے اور ناشتے میں مزے سے کھایا جاتا ہے۔
آپکو کیسا لگا؟