آلو کی طاہری

(10639 وِیوز)

آلو کی طاہری آلو، چاولوں اور مسالوں کے بہترین امتزاج سے بنی مہکتی ہوئی، خوش رنگ، خوش زائقہ اور مقبول ترین ڈش ہے۔ سبزی خوروں میں یہ مشرقی پکوان نہایت مقبول ہے اسے دوپہرکے کھانے میں بھی کھایا جاسکتا ہے اور رات کے کھانے میں بھی۔ رائتے یا کچومر سلاد کے پیش کریں تو اس کا لطف دوبالا ہوجاتا ہے۔

  • آسان
  • 5 افراد
  • 25 Min
  • 5 Likes

اجزاء

    • تیل آدھا کپ
    • پیاز کٹی ہوئی ایک عدد
    • لونگ پانچ سے چھ عدد
    • ثابت دھنیا ایک کھانے کا چمچ
    • دار چینی دو عدد
    • تیز پتہ1 ایک عدد
    • ہلدی پسی ہوئی ایک چائے کا چمچ
    • پسی ہوئی کالی مرچ آدھا چائے کا چمچ
    • پسی ہوئی لال مرچ ایک کھانے کا چمچ
    • پسا ہوا دھنیا ایک کھانے کا چمچ
    • گرم مسالا ایک کھانے کا چمچ
    • چکن پائوڈر ایک کھانے کا چمچ
    • نمک حسب ذائقہ
    • ٹماٹر، کٹے ہوئے ایک سے دو عدد
    • آلو کٹے ہوئے پانچ عدد
    • پانی آدھا لیٹر
    • ہری مرچیں، لمبی کٹی ہوئی ۔حسب ذوق سجاوٹ کے لئے
    • دھنیا کٹا ہواحسب ذوق سجاوٹ کے لئے
    • ٹماٹر، گول کٹے ہوئےحسب ذوق سجاوٹ کے لئے

ترکیب

  • ایک برتن میں تیل ڈال کر گرم کریں پھر اس میں کٹی ہوئی پیاز ڈالیں اور گولڈن برائون ہونے تک بھونیں۔
  • اب اس میں لونگ، ثابت دھنیا، دار چینی، تیز پتہ، پسی ہوئی ہلدی، پسی ہوئی لال مرچ، کالی مرچ، پسا ہوا دھنیا، گرم مسالا، چکن پائوڈر اور نمک ڈال کر اچھی طرح مکس کریں۔
  • اب اس میں کٹے ہوئے ٹماٹر اور آلو ڈال کر اچھی طرح مکس کریں، پھر اس میں پانی ڈالیں اور ڈھکنا دے کر 5 سے 10 منٹ تک پکنے دیں۔
  • اب اس میں بھگوئے ہوئے چاول ڈالیں اور اچھی طرح مکس کریں۔
  • اب اس میں پانی ڈال کر اچھی طرح ملائیں اور ڈھکنا دے کر 10 سے 15 منٹک تک دھیمی آنچ پر پکنے دیں۔
  • اب پکے ہوئے چاولوں پر کٹے ہوئے ٹماٹر، ہری مرچیں اور ہرا دھنیا چھڑکیں اور 8 منٹ تک دم دے دیں۔
  • مزے دار آلو کی طاہری تیار ہے۔
 
اس ترکیب کو پسند کریں؟

آپکو کیسا لگا؟


 

رائے (2)

  • anonymous
    (5 years ago)
    اجزا میں چاول کی مقدار تو دی ہی نہیں گئی کہ کتنے چاول بھگونے ہیں
    جواب
  • nizamuddin
    (5 years ago)
    بہت لذیذ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ زبردست
    جواب