کچومر سلاد

(22764 وِیوز)

ایک آسان اور مزے دار سائیڈ ڈش جسے کسی بھی پکوان کے ساتھ پیش کیا جاسکتا ہے۔ یہ مقبول ترین کچومر سلاد تازہ کٹی ہوئی سبزیوں اور پتوں سے بنائی جاتی ہے، اس کی شمولیت سے کھانے میں تنوع پیدا ہوتا ہے اور کھانے کا مزہ دوبالا ہوجاتا ہے۔

  • آسان
  • 3 افراد
  • 15 Mins
  • 5 Likes

اجزاء

    • گاجر ایک عدد
    • کھیرا ایک عدد
    • پیاز ایک عدد
    • ٹماٹر ایک عدد
    • ہری مرچیں، کٹی ہوئی دو عدد
    • لیموں کا رس ایک چائے کا چمچ
    • کالی مرچ پسی ہوئی ایک چائے کا چمچ
    • نمک حسب ذائقہ

ترکیب

  • گاجر کو لمبی اور باریک ہوائیوں کی شکل میں کاٹ لیں۔
  • کھیرے کو چھیل کر اس کے دونوں سرے الگ کردیں اور لمبی اور باریک ہوائیوں کی شکل میں کاٹ لیں۔
  • پیاز کو درمیان سے کاٹ کر دو یکساں حصے بنالیں پھر اس کے باریک ٹکڑے کاٹ لیں۔
  • ٹماٹر کو درمیان سے کاٹ کر بیج نکال لیں اور لمبائی میں پتلے پتلے باریک ٹکڑے کاٹ لیں۔
  • ہری مرچ کو کاٹ کر باریک اور چھوٹے ٹکڑے کر لیں۔
  • اب ایک بڑے پیالے میں کٹی ہوئی گاجر، ہری مرچیں، ٹماٹر، کھیرا، پیاز، پسی ہوئی کالی مرچ، نمک اور لیموں کا رس ڈالیں اور اچھی طرح مکس کرلیں۔
  • تازہ اور مزے دار کچومر سلاد تیار ہے۔
 
اس ترکیب کو پسند کریں؟

آپکو کیسا لگا؟


 

رائے (4)