آلو کا بھرتہ

(13004 وِیوز)

آلو کا بھرتہ شمالی بھارت سے تعلق رکھنے والی ایک مزے دار ڈش ہے جسے سبزی خور افراد میں بہت مقبولیت حاصل ہے۔ اُبلے ہوئے آلوئوں کو کچل کر گرم مسالوں اور خوشبودار مسالاجات کے ساتھ پکایا جاتا ہے۔ اس کی بھینی خوشبو دل کو خوب لبھاتی ہے، اسے ہلکی چپاتی کے ساتھ کھایا جاتا ہے۔

  • درمیانی
  • 4 افراد
  • 20 Min
  • 5 Likes

اجزاء

    • چھوٹے چھوٹے ٹکڑوں کی شکل میں کٹے ہوئے آلوآدھا کلو گرام آدھا کلو گرام
    • پانیas per needed حسبِ ضرورت
    • تیل2 – 3 tablespoons 2 سے 3 کھانے کے چمچ
    • کٹی ہوئی پیاز1 cup 1 پیالی
    • مکھن2 tablespoons 2 کھانے کے چمچ
    • کُٹی ہوئی لال مرچ1 tablespoon 1 کھانے کا چمچ
    • کُٹا ہوا ثابت دھنیا½ tablespoon آدھا چمچ
    • پسا ہوا زیرہ1 tablespoon 1 کھانے کا چمچ
    • گرم مسالا½ teaspoon آدھا کھانے کا چمچ
    • نمکto taste حسب ذائقہ
    • کٹی ہوئی ہری پیازfor garnish چھڑکنے کے لیے

ترکیب

  • سب سے پہلے ایک بڑے برتن میں گرم پانی لیں، اس میں کٹے ہوئے آلو ڈالیں اور ڈھک کر 10 سے 15 منٹ تک پکنے دیں۔
  • اب ان اُبلے ہوئے آلوئوں کو اچھی طرح کچل لیں۔
  • اب ایک فرائنگ پین میں تیل ڈال کر اسے گرم کریں، کٹی ہوئی پیاز اس میں شامل کریں اور اچھی طرح بھون لیں، پھر اس میں مکھن ڈالیں اور اچھی طرح مکس کرلیں۔
  • اب اس میں لہسن کا پیسٹ ڈالیں اور اچھی طرح ملا لیں۔
  • اب اس میں کچلے ہوئے آلو ڈالیں، کٹی ہوئی لال مرچ، پسا ہوا ثابت دھنیا، پسا ہوا زیرہ، گرم مسالا اور نمک شامل کریں اور اچھی طرح مکس کریں۔
  • اب اس پر کٹی ہوئی ہری پیاز چھڑکیں۔
  • مزے دار آلو کا بھرتہ تیار ہے دھنیے، پودینے اور لیموں کے قتلوں سے سجا کر پیش کریں۔
 
اس ترکیب کو پسند کریں؟

آپکو کیسا لگا؟


 

رائے (1)