آلو بھنڈی

(12411 وِیوز)

ایشیائی کھانوں سے منتخب کردہ آلو بھنڈی کا خشک اور مزیدار سالن سبزی خور افراد کے لئے بہترین انتخاب۔ لذت اور ذائقے کا شاندار امتزاج جسے سائیڈ ڈش کے طور پر بھی پیش کیا جاسکتا ہے۔ اسے گرما گرم پراٹھے کے ساتھ کھائیں یا تندوری نان کے ساتھ یہ ہر طرح سے کھانے کا لطف دوبالا کرے گی۔

  • درمیانی
  • 3 افراد
  • 20 Min
  • 3 Likes

اجزاء

    • تیل دو سے تین کھانے کے چمچ
    • زیرہ ایک چائے کا چمچ
    • گرم مسالا ایک چائے کا چمچ
    • کلونجی ایک چائے کا چمچ
    • ہلدی، پسی ہوئی ایک چائے کا چمچ
    • دھنیا پائوڈر ایک چائے کا چمچ
    • نمک حسبِ ذائقہ
    • لال مرچ پسی ہوئی دو چائے کے چمچ
    • زیرہ پسا ہوا ایک چائے کا چمچ
    • آلو، کٹے ہوئے تین سے چار عدد
    • پانی حسبِ ضرورت
    • بھنڈی آدھا کلو گرام
    • دھنیا سجاوٹ کے لئے

ترکیب

  • سب سے پہلے ایک بڑے برتن میں تیل گرم کریں اس میں ثابت زیرہ ڈال کر بھونیں، پھر اس میں گرم مسالا، کلونجی، پسی ہوئی ہلدی، دھنیا پائوڈر، پسا ہوا زیرہ، نمک اور پسی ہوئی لال مرچ ڈال کر دو منٹ تک اچھی طرح مکس کریں۔
  • اب اس میں پانی ڈال کر مکس کریں اور ڈھکن دے کر 10 سے 12 منٹ تک دم دے دیں۔
  • اب اس میں بھنڈی ڈالیں اور 2 منٹ تک اچھی طرح مکس کرنے کے بعد 5 سے 10 منٹ تک دم دے دیں۔
  • اب اس پر تازہ ہرا دھنیا چھڑک دیں۔
  • مزے دار آلو بھنڈی تیار ہے۔ خوب مزے سے کھائیں۔ نیچے دیئے گئے خانے میں ہمیں اپنی قیمتی رائے سے آگاہ کریں۔
 
اس ترکیب کو پسند کریں؟

آپکو کیسا لگا؟


 

رائے (4)