چکن آلو سالن

(47196 وِیوز)

چکن آلو سالن ایک آسان، مزےدار اور شاندار چکن کی ڈش ہے جو سب آسانی سے بنا سکتے ہیں۔ یہ ڈش چاول، روٹی اور تندوری نان کے ساتھ پیش کی جاتی ہے۔

  • آسان
  • 5 افراد
  • 25 Min
  • 6 Likes

اجزاء

    • مرغی کا گوشت 750 گرام
    • گھی دو سے تین کھانے کے چمچ
    • خوردنی تیل دو کھانے کے چمچ
    • پیاز کٹی ہوئی دو عدد
    • زیرہ آدھا چائے کا چمچ
    • ثابت دھنیا آدھا چائے کا چمچ
    • کالی مرچ آدھا چائے کا چمچ
    • لہسن ادرک کا پیسٹ ایک چائے کا چمچ
    • ٹماٹر کٹے ہوئے تین عدد
    • نمک حسب ذائقہ
    • لال مرچ پسی ہوئی ایک کھانے کا چمچ
    • ہلدی پسی ہوئی ایک چائے کا چمچ
    • دھنیا پسا ہوا ایک چائے کا چمچ
    • زیرہ پسا ہوا ایک چائے کا چمچ
    • ٹماٹر کا پیسٹ ایک کھانے کا چمچ
    • پانی حسب ضرورت
    • آلو ٹکڑوں کی شکل میں کٹے ہوئے چار سے پانچ عدد
    • ہری مرچیں چار سے پانچ عدد

ترکیب

  • ایک بڑے برتن میں گھی کو ڈال کر گرم کریں، تھوڑا سا خوردنی تیل شامل کریں اور کٹی ہوئی پیاز ڈال کر اسے گولڈن برائون ہونے تک بھونیں۔
  • اب اس میں زیرہ، ثابت دھنیا، کالی مرچ، لہسن ادرک کا پیسٹ ڈالیں اور اچھی طرح مکس کریں۔
  • اب اس میں کٹے ہوئے ٹماٹر ڈالیں اور اچھی طرح ملائیں۔
  • اب اس میں نمک، پسی ہوئی لال مرچ، ہلدی، زیرہ اور پسا ہوا دھنیا ڈالیں اور اچھی طرح ملائیں۔
  • اب اس میں ٹماٹر کی چٹنی اور پانی شامل کریں اور اچھی طرح ملائیں۔
  • اب اس میں کٹے ہوئے آلو ڈالیں اور 10 منٹ تک ڈھکنا دے کر دم پر رکھ دیں۔ تاکہ چکن اور آلو اچھی طرح گل جائیں۔
  • اب اس میں لمبی ہری مرچیں ڈالیں اور مزید 5 منٹ کے لیے دم دے دیں۔
  • گرما گرم مزے دار چکن آلو تیار ہے۔
 
اس ترکیب کو پسند کریں؟

آپکو کیسا لگا؟


 

رائے (8)

  • anonymous
    (2 years ago)
    Awfully explained recipe for a novice to Pakistani cooking.
    جواب
  • anonymous
    (2 years ago)
    Sajay bharti mauchod?
    جواب
  • anonymous
    (2 years ago)
    Yummy !!! Very taste I tried this family love it Thanking you so much
    جواب
  • anonymous
    (3 years ago)
    Quite tasty and very easy and it turned out great! 10/10 would make again.
    جواب
  • anonymous
    (3 years ago)
    Great comfort food! Recipe was easy to follow. I had this with white rice.
    جواب
  • anonymous
    (3 years ago)
    Kucb clearly nh btya k bhoonna kb h kitna h bs mix well e lkha hr jga not a satisfied recipe
    جواب
  • anonymous
    (4 years ago)
    Bilkul acha nai laga is mien ap ny btaya hi nai k chikin kis time dalna hai.
    جواب
  • Malik Rashid
    (4 years ago)
    Zaberdast
    جواب