آلو مٹر قیمہ

(13864 وِیوز)

آلو مٹر قیمہ پاکستانی گھرانوں میں بہت شوق سے کھایا جانے والا گوشت اور سبزی کا شاندار امتزاج ہے جسے پکانا بھی نہایت آسان ہے۔ گوشت کے قیمے میں آلو اور مٹر ڈال کر پکانے سے خوش رنگ اور خوش ذائقہ پکوان تیار کیا جاتا ہے جو دوپہر یا رات کے کھانے میں کھانے کے لیے بہترین ہے، اسے ہلکی چپاتی یا گرم نان کے ساتھ پیش کیا جاتا ہے۔

  • درمیانی
  • 5 افراد
  • 25 Min
  • 6 Likes

اجزاء

    • مٹن کا قیمہ½ آدھا کلو گرام
    • کٹی پوئی پیاز ایک عدد
    • تیل آدھا کپ
    • ادرک کا پیسٹ ایک کھانے کا چمچ
    • لہسن کا پیسٹ ایک کھانے کا چمچ
    • لونگ آدھا چائے کا چمچ
    • زیرہ ایک چائے کا چمچ
    • بڑی الائچی ایک عدد
    • ٹماٹر، کٹے ہوئے دو عدد
    • شاہی زیرہ آدھا چائے کا چمچ
    • پسی ہوئی کالی مرچ آدھا چائے کا چمچ
    • ہلدی پسی ہوئی آدھا چائے کا چمچ
    • نمک حسب ذائقہ
    • پسا ہوا دھنیا1 ایک چائے کا چمچ
    • لال مرچ پسی ہوئی1 ایک کھانے کا چمچ
    • سفید مرچ پسی ہوئی آدھا چائے کا چمچ
    • گرم مسالا ایک کھانے کا چمچ
    • ٹماٹر کا پیسٹ1 ایک کھانے کا چمچ
    • مٹر آدھا کلو گرام
    • پانی آدھا لیٹر
    • تازہ دھنیا کٹا ہواحسب ذوق سجاوٹ کے لیے
    • دہی ایک پیالی
    • ہری مرچیں، کٹی ہوئیحسب ذوق سجاوٹ کے لیے

ترکیب

  • پیاز کو لمبے ٹکڑوں کی شکل میں کاٹ لیں، پھر ایک برتن میں تیل ڈال کر اسے درمیانی آنچ پر گرم کریں، کٹی ہوئی پیاز کو تیل میں ڈال کر برائون ہونے تک اچھی طرح بھونیں۔
  • اب اس میں ادرک لہسن کا پیسٹ ڈالیں اور بھونیں۔
  • اب اس میں لونگ، زیرہ، بڑی الائچی اور قیمہ ڈال کر اچھی طرح مکس کریں۔
  • اب اس میں کٹے ہوئے ٹماٹر ڈالیں اور اچھی طرح بھونیں اس کے بعد اسے ڈھک کر 5 منٹ کے لیے دم دے دیں تاکہ ٹماٹر اچھی طرح گل جائیں۔
  • اب اس میں کٹا ہوا دھنیا، پسی ہوئی ہلدی، نمک، پسا ہوا زیرہ، پسی ہوئی سرخ مرچ، پسی ہوئی سفید مرچ، گرم مسالا، ٹماٹر کا پیسٹ اور مٹر ڈال کر اچھی طرح مکس کریں۔
  • اب اس میں کٹے ہوئے آلو ڈالیں اور اچھی طرح مکس کریں۔
  • اب اس میں پانی ڈالیں اور اچھی طرح پکنے دیں۔
  • اب اس میں دہی ڈالیں، مکس کریں اور ڈھکنا دے کر 10 منٹ تک دم دے دین تاکہ تمام اجزا اچھی طرح پک کر یکجان ہوجائیں۔
  • اب اس پر کٹا ہوا تازہ ہرا دھنیا اور کٹی ہوئی ہری مرچیں چھڑک دیں۔
  • گرما گرم مزے دار آلو مٹر قیمہ تیار ہے۔
 
اس ترکیب کو پسند کریں؟

آپکو کیسا لگا؟