اچاری چکن سالن

(17113 وِیوز)

مرغی کے گوشت اور تیکھے مسالوں کے امتزاج سے بنا مہکتا ہوا مزے دار اچاری چکن سالن اپنی خوشبو اور رنگت میں منفرد ہے اور ذائقے میں لاجواب۔ اس کا تیکھا اور ناقابلِ فراموش مزہ آپ کو اپنا گرویدہ بنا لے گا۔ گرم نان یا ہلکی چپاتی کے ساتھ نوش کریں یا تڑکے والے چاولوں کے ساتھ کھائیں۔

  • درمیانی
  • 3 افراد
  • 20 Min
  • 8 Likes

اجزاء

    • گھی ایک کپ
    • کشمیری لال مرچ ایک کھانے کا چمچ
    • پیاز، کٹی ہوئیدرمیانےسائز کی دو عدد
    • مرغی کا گوشت ایک کلو گرام
    • ادرک کا پیسٹ ایک چائے کا چمچ
    • لہسن کا پیسٹ ایک چائے کا چمچ
    • ہلدی، پسی ہوئی ایک چائے کا چمچ
    • گرم مسالا ایک چائے کا چمچ
    • نمک حسبِ ذائقہ
    • لال مرچ پسی ہوئی ایک چائے کا چمچ
    • ثابت زیرہ ایک چائے کا چمچ
    • شاہی زیرہ ایک چائے کا چمچ
    • کلونجی ایک چائے کا چمچ
    • میتھی دانہ ایک چائے کا چمچ
    • ٹماٹر کٹے ہوئے دو عدد
    • دہی ایک کپ

ترکیب

  • ایک بڑے برتن میں گھی اور کشمیری لال مرچ ڈال کر بھونیں۔
  • اب اس میں پیاز شامل کریں اور مزید اچھے سے بھونیں تاکہ پیاز زردی مائل سنہری ہوجائے۔
  • اب اس میں چکن شامل کریں اور اچھی طرح بھونیں تاکہ اس کی رنگت تبدیل ہوجائے۔
  • اب اس میں ادرک لہسن کا پیسٹ ڈالیں اور اچھی طرح مکس کریں۔
  • اب اس میں پسی ہوئی ہلدی، گرم مسالا، نمک، پسی ہوئی لال مرچ، زیرہ، شاہی زیرہ، کلونجی اور میتھی دانہ ڈالیں اور اچھی طرح مکس کریں۔
  • اب اس میں کٹے ہوئے ٹماٹر ڈالیں اور اچھی طرح مکس کریں۔ پھر اس پر ڈھکنا دے کر 10 منٹ تک دم دے دیں۔
  • اب اس میں دہی ڈالیں اور اچھی طرح مکس کرنے کے بعد مزید 5 منٹ تک کے لئے ڈھکنا دے کر دم پر رکھ دیں۔
  • مزے دار اچاری چکن سالن تیار ہے۔ نیچے دیئے گئے خانے میں اپنی قیمتی رائے دیں۔
 
اس ترکیب کو پسند کریں؟

آپکو کیسا لگا؟


 

رائے (1)