چکن سالن

(11884 وِیوز)

خوش رنگ، خوش ذائقہ اور غذایئت سے بھرپور چکن کا سالن انڈیا، پاکستان، بنگلہ دیش سمیت سارے جنوبی ایشیا کے باشندوں کا پسندیدہ ترین کھانا ہے۔ اس کا مہکتا ہوا شاندار مزہ کھانے والے کو انگلیاں چاٹنے پر مجبور کر دیتا ہے۔ اسے مختلف اقسام کے نان، ہلکی چپاتی یا اُبلے ہوئے چاولوں کے ساتھ بھی پیش کیا جاتا ہے۔ یہ ایک ایسا شاندار پکوان ہے جسے کئی طریقوں سے کھایا جاتا ہے اور سبھی اسے شوق سے کھاتے ہیں۔

  • درمیانی
  • 4 افراد
  • 20 Min
  • 6 Likes

اجزاء

    • تیل دو سے تین کھانے کے چمچ
    • مرغی کا گوشت ایک کلو گرام
    • ادرک کا پیسٹ ایک چائے کا چمچ
    • لہسن کا پیسٹ ایک چائے کا چمچ
    • پیاز کا پیسٹ ایک کپ
    • ہلدی، پسی ہوئی آدھا چائے کا چمچ
    • لال مرچ پسی ہوئی ایک کھانے کا چمچ
    • گرم مسالا ایک چائے کا چمچ
    • پسا ہو ادھنیا ایک چائے کا چمچ
    • زیرہ پسا ہوا ایک چائے کا چمچ
    • سرسوں کے بیج ایک چائے کا چمچ
    • میتھی دانہ ایک چائے کا چمچ
    • ثابت زیرہ ایک چائے کا چمچ
    • دہی ایک کپ
    • ہری مرچیں تین سے چار عدد
    • کلونجی ایک چائے کا چمچ
    • دھنیاحسبِ ذوق سجاوٹ کے لئے

ترکیب

  • ایک برتن میں تیل ڈال کر گرم کریں پھر اس میں مرغی کا گوشت اور لہسن ادرک کا پیسٹ ڈال کر اچھی طرح مکس کریں۔
  • اب اس میں پیاز کا پیسٹ، ہلدی، لال مرچ، گرم مسالا، دھنیا پائوڈر اور زیرہ پائوڈر ڈال کر اچھی طرح مکس کریں تاکہ تمام اجزا یکجان ہوجائیں اور بہترین مسالے دار آمیزہ بن جائے۔
  • اب اس میں سرسوں، میتھی دانہ اور زیرہ شامل کریں اور خوب اچھی طرح مکس کریں۔
  • اب اس میں دہی ڈالیں اور اچھی طرح مکس کریں تاکہ بہترین گریوی بن جائے۔
  • اب اس میں ہری مرچیں اور کلونجی ڈالیں اور تازہ ہرے دھنئے سے سجا لیں۔
  • گرم اور مزے دار مہکتا ہوا چکن کا سالن تیار ہے۔ روٹی یا نان کے ساتھ مزے سے کھائیں۔ نیچے دیئے گئے خانے میں ہمیں اپنی قیمتی رائے سے آگاہ کریں۔
 
اس ترکیب کو پسند کریں؟

آپکو کیسا لگا؟