بالٹی چکن

(12288 وِیوز)

یہ ایک روایتی شوربے دار سالن ہے جسے چکن اور بھنے ہوئے گرم مسالوں کے ساتھ تیار کیا جاتا ہے۔ اسٹیل کے بڑے برتن میں پکائے جانےکےباعث بالٹی چکن کے نام سے مشہور ہے۔ کھانا پکانے کا یہ قدیمی انداز آج بھی معروف ہے۔

  • آسان
  • 4 افراد
  • 20 Min
  • 8 Likes

اجزاء

    • تیز پتہ1 عدد
    • الائچی3 عدد
    • ثابت دھنیا آدھا چائے کا چمچ
    • دار چینی1 1عدد
    • میتھی دانا آدھا چائے کا چمچ
    • سونف آدھا چائے کا چمچ
    • شاہی زیرہ آدھا چائے کا چمچ
    • تیل 2عدد کھانے کے چمچ
    • پسی ہوئی لال مرچ آدھا چائے کا چمچ
    • دیگی لال مرچ آدھا چائے کا چمچ
    • پسی ہوئی ہلدی آدھا چائے کا چمچ
    • لہسن پاؤڈر 1 چائے کا چمچ
    • سفید سرکہ 1 کھانے کا چمچ
    • مرغی کی بوٹیاں آدھا کلو گرام
    • پیاز باریک کٹی ہوئی2 عدد
    • ادرک لہسن کا پیسٹ 1 کھانے کا چمچ
    • ٹماٹر باریک کٹے ہوئے3 عدد
    • نمک حسبِ ذائقہ
    • لیمو کا رس1 کھانے کا چمّچ
    • ہرا دھنیا کٹا ہوا حسبِ ذوق
    • ہری مرچیں کٹی ہوئی حسبِ ذوق

ترکیب

  • بالٹی مسالے کے لیے: ایک گرائنڈر میں تیز پات، الائچی، ثابت دھنیا، دار چینی، میتھی دانہ، سونف، کالا زیرہ ڈال کر پیس لیں۔
  • اب پسے ہوئے مسالے میں تیل، لال مرچ، دیگی لال مرچ، ہلدی، لہسن پاؤڈر، سفید سرکہ ڈال کر مکس کرلیں
  • ایک پتیلے میں تیل ڈال کر گرم کریں اور باریک کٹی ہوئی پیاز کو براؤن ہونے تک پکائیں
  • اس کے بعد مرغی کی بوٹیوں کو اس وقت تک بھونیں جب تک وہ براون نہ ہوجایئں۔
  • اب ادرک لہسن کا پیسٹ شامل کرکے بھونیں۔ ہلکی آنچ پر 7 سے 8 منٹ کے لیے ڈھک کر پکائیں۔
  • پھرباریک کٹے ہوئے ٹماٹر ڈال کراچھی طرح مکس کرلیں۔
  • حسب ذائقہ نمک شامل کرکے مکس کریں اور بالٹی مسالہ ڈال کر مکس کریں۔ اس کے بعد 5 منٹ کے لیے دم پر رکھ دیں
  • لیمو کا رس، کٹا ہوا ہرا دھنیا شامل کرکے مکس کریں
  • مزے دار بالٹی مرغ تیار ہے
 
اس ترکیب کو پسند کریں؟

آپکو کیسا لگا؟


 

رائے (1)

  • anonymous
    (5 years ago)
    the recipes in Gilgit baltistan category are not their regional dishes.
    جواب