کھانوں کے بارے میں چند انوکھے رجحانات

کھانوں کے بارے میں چند انوکھے رجحانات

کھانوں کے بارے میں چند انوکھے رجحانات

کھانا انسان کی بنیادی ضرورت ہے، انسان کھانے کا مزہ لینے کے لیے اسے مختلف طریقوں سے تیار کرتا ہے۔ دنیا بھر میں کھانوں کے بدلتے ہوئے رجحانات انتہائی دلچسپ ہیں۔ کچھ تو مزے دار اور لذیذ ہوتے ہیں جبکہ کچھ انتہائی عجیب وغریب قسم کے ہوتے ہیں اور ہمیں الجھن میں ڈال دیتے ہیں۔۔
کھانے کے عجیب و غریب رجحانات عام طور پر سوشل میڈیا پر زیادہ تیزی سے جگہ بناتے ہیں اور دیکھنے والوں کو حیران کر دیتے ہیں کہ کیسے لوگ ان انوکھے پکوانوں کے شوقین ہوسکتے ہیں۔۔ اس طرح کے ٹرینڈز کیلئے انسٹا گرام سب سے بڑا پلیٹ فارم ہے جہاں نت نئے ٹرینڈز کا آغاز ہوا۔۔ جن میں سے زیادہ تر تو سیدھے سادھے ہیں جبکہ بہت سارے بے تکے یا بے ڈھنگے ہیں۔۔ ہم آپ کو ماضی کے کچھ نرالے فوڈ ٹرینڈز  کے بارے میں بتانے کے لئے یہاں موجود ہیں۔

 

گلیٹر کافی: 
کچھ لوگ گلیٹر کو کچھ زیادہ ہی پسند کرتے ہیں۔۔ دو ہزار سترہ میں گلٹر کافی ٹاپ ٹرینڈ تھی جب انڈین کافی پلیس "ڈی بیلا" نے کافی میں کھانےکے قابل  گلٹر کا استعمال شروع کیا۔ جس کے بعد دیگر جگہوں پر بھی ایسے ہی گلیٹر کا استعمال شروع ہوگیا۔۔ جس سے آپ کی کیپی چینو کی ریٹنگز زیرو سے سو ہو سکتی ہے۔۔ تاہم ہمیں واقعی یقین نہیں ہے کہ اس کے بعد کافی کا ذائقہ مزیدار رہے گا یا نہیں۔


 
گیلیکسی کھانا:
کہکشاں کے رنگوں سے ایک منفرد اور دل کو چھو جانے والے احساس پیدا ہوتا ہے جبکہ فوڈ انڈسٹری کے دن بہ دن عجیب تر ہونے کی وجہ بھی یہی ہے۔ بالخصوص یہ رنگ میٹھے میں استعمال کیا جانے لگا ہے۔ جن میں کیک سے لے کر لالی پاپ اور ڈونٹس جیسی چیزیں شامل ہیں۔۔ مگر ہم امید کرتے ہیں کہ ان کا ذائقہ بھی اتنا ہی لذیذ ہوگا جتنے وہ دیکھنے میں اچھے لگتے ہیں۔


 
چیز ٹی:
چیز یا پنیر سننے میں بہت ہی مزیدار لگتا ہے اور اسی طرح چائے بھی، مگر ان دونوں کو ملا دیں تو پھر ہم نہیں کہہ سکتے کہ ان کا ذائقہ کیسا ہوگا۔۔ یہ عجیب و غریب رجحان تائیوان میں شروع ہوا اور دیکھتے ہی دیکھتے امریکا اور برطانیہ تک جا پہنچا۔ اس سے آپ اس کی مقبولیت کا اندازہ لگا سکتے ہیں۔۔


 
 ہر چیزڈیپ فرائی: 
 اکیسویں صدی میں کھانا دن بہ دن حیران کن ہوتا جا رہا ہے۔۔ امریکی کھانوں کے رجحانات نے ہر چیز کو ڈیپ فرائی کرنے جیسے بڑے فیصلے لیے ہیں۔ ہمارا مطلب ہے ہر چیز کو ڈیپ فرائی ! پیزا اور آئس کریم سے لے کر ہر طرح کے میٹھے کی تیاری میں ڈیپ فرائی نے اپنا راستہ بنا لیا ہے۔ اب فرائنگ کو زیادہ سنجیدگی سے لیا جانے لگا ہے۔


 
رینبو فوڈ:
بہت زیادہ دل کو سکون پہچانے والے کھانوں میں رینبو فوڈ بھی سر فہرست ہے۔ اس قسم  کے کھانے کافی تیزی سے سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہے ہیں۔ رینبو برگرز، رینبو سوشی، رینبو بیجلز اور یہاں تک رینبو ہاٹ ڈاگز۔ ہر چیز ان سات رنگوں میں بہت بہتر دکھائی دیتی ہے مگر اس کا ذائقہ کیسا ہوگا یہ تو کھا کر ہی پتہ چلے گا۔۔۔


 
چارکول ٹرینڈ :
اب تک کے عجیب طرح کے کھانوں میں چارکول سے بنے پکوان بالکل ہی مختلف اور نرالے ہیں۔۔ یہ دلچسپ بات ہے کہ کھانے کا یہ رجحان کیسے وجود میں آیا۔ لیکن اب یہ ایک معمول کی حیثیت اختیار کرگیا ہے اور اب یہ اتنا عام ہوگیا ہے کہ چارکول آئس کریم اور چارکول برگرز بھی ہر جگہ دستیاب ہیں۔


 
یہ وہ تمام عجیب و غریب چیزیں ہیں جن کی آپ کو کھانے کی فہرست میں شامل کرنے کی ضرورت ہے۔  یہ دکھنے میں عجیب ضرور ہونگے مگر ذائقے میں بہت لذیذ ہیں۔ اس کے علاوہ ایک بار جب آپ یہ تصاویر انسٹا گرم پرآئیں گی تو ہر طرف ان کی دھوم مچ جائے گی۔
 

null

بطور پاکستانی، اچھا کھانا میرے لیے ہمیشہ سے تسلی بخش رہا ہے۔ کیا یہ میں ہی ہوں جو اچھا کھانا کھا کے خوش ہوتی ہوں یا میرے ابو جو خود مجھے اسکول جانے پر ٹوفی کی آفر کرتے تھے۔۔۔کھانے کا تعلق ہم لوگوں کے لیے کچھ اور ہی ہے۔اس سے ہمارے جذبات بھی جڑے ہوئے ہیں ۔یہ لوگوں کو ایک دوسرے سے جوڑتا ہے۔میں نے فوڈ ٹریبیون کیلئے لکھنا ہی کھانے کی محبت میں شروع کیا۔

 

اپنی رائے دیں

 

اپنے ان باکس میں ترکیبیں، تجاویز اور خصوصی پیشکشیں حاصل کریں