حالیہ سائنسی تحقیق سے یہ بات سامنے آئی ہے کہ ممکنہ طور پر کورونا وائرس جولائی کےاختتام تک برقرار رہے گا۔ بہت سارے مختلف ڈیٹا اور شواہد کے سامنے آنے کے بعد بھی ، یہ بات واضح نہیں ہے کہ یہ وائرس کتنے طویل عرصے تک سرگرم رہے گا اور اس کے نتیجے میں، جاری لاک ڈاؤن کی وجہ سے ہمیں کب تک گھروں کے اندر رہنا پڑے گا۔ بہرحال، اگر آپ پہلے ہی تین ہفتوں سے اپے گھر میں مقید ہیں تو، شاید اب وقت ہوگا کہ آپ گروسری اسٹور کا دوسرا چکر لگائیں اور پہلے سے تیاری کرنے میں کوئی زیادہ جدوجہد اور رکاوٹ بھی نہیں ہے۔ آپ اس ٹرپ سے پہلے ساری چیزیں چیک کر لیں تاکہ مارٹ کے ایک سے زیادہ چکر نہ لگانے پڑ جائیں۔ یقینی طور پر ہمارا مطلب یہ نہیں ہے کہ سینیٹائزرز اور فیس ماسک بھر لیے جائیں، بلکہ طویل عرصے تک کارآمد اور پرسکون رہنے کے لیے آپ کو ضروری چیزیں جیسے کھانے پینے کی اشیاء ، ادویات ، صفائی ستھرائی کا سامان وغیرہ ذخیرہ کرنا ہوگا۔
ہم نے ایک فہرست تیار کی ہے کہ اس وبائی مرض کے دوران آپ کو کیا خریدنا چاہیے اور کیا نہیں۔
۔کچھ بھی کرنے سے پہلے اپنے کچن کیبنٹ چیک کرلیں1:
گروسری اسٹورز جانے سے پہلے آپ کو جو قدم اٹھانا چاہیے وہ یہ کہ آپ اپنی کچن کی الماریوں میں پہلے سے موجود اشیا پر ایک سرسری نظر ڈال لیں، تاکہ اضافی خریداری سے بچ جائیں، اور جو ضرورت کی چیزیں ہوں صرف وہی لیں۔ جب تک آپ کے پاس دو سے تین ہفتے کا ضروری سامان موجود نہ ہو تب تک آپ کو ڈبے میں بند کھانوں یا صفائی ستھرائی کی چیزوں کی خریداری میں دیوانہ ہونے کی ضرورت نہیں ہے۔ یاد رکھیں گروسری اسٹور کہیں نہیں جارہے تو س لیے آپ کو پریشان ہونے کی ضرورت نہیں ہے۔|
2۔ اپنے پھلوں اور سبزیوں کو فراموش نہ کریں:
گھر میں رہنے کا مطلب یہ نہیں ہے کہ جنک فوڈ پرگزارہ کریں۔ صحت مند رہیں اور کچھ تازہ چیزوں کواپنی فہرست میں شامل کرنے کی کوشش کریں۔ پھل اورسبزیاں خریدنے کی کوشش کریں کیونکہ وہ صحتمند آپشن ہیں اورآپکی پینٹری کے لیے بھی بہت ضروری ہیں۔ اگر آپ تازہ پھل اور سبزیاں حاصل کرنے کے بارے میں پریشان ہیں اور جلد وہ خراب ہوجاتے ہیں تو آپ فریزڈ پھل اور سبزیوں کی طرف بھی جاسکتےہیں۔ نیز، مختلف پھل اورسبزیوں کی پیوری آپکی پینٹری میں رکھنے کے لیے ایک بہترین آپشن ہیں۔ آپ کچھ ایسے پھل اور سبزیاں بھی شامل کرسکتے ہیں جو زیادہ عرصے تک صحیح رہتے ہیں، جیسے سیب ، اورنج وغیرہ، اور سبزیوں میں آلو ، گاجر، لیموں، پیاز، لہسن اور مشروم وغیرہ۔
3. پروٹین بہت اہم ہے:
پروٹین ایک ضروری چیز ہے جو آپ کے فریج یا فریزر میں ہر وقت ہونا چاہیے،کیونکہ یہ خوراک کا ایک اہم حصہ ہیں۔ کم سےکم دو ہفتوں تک کی چکن، گائے کا گوشت، مچھلی اورسالمن خریدنے کی کوشش کریں۔ انڈے بھی پروٹین کا ایک اچھا ذریعہ ہیں، لہٰذا آپ کوانہیں بھی لینا چاہیے۔ اس کےعلاوہ، گری دار میوے اور نٹ بٹربھی پروٹین کاایک اچھا ذریعہ ثابت ہوسکتےہیں اور آپکی روزانہ کی غذا میں تھوڑی تبدیلی بھی آجائے گی۔
4 ۔ اناج ناگزیر ہیں :
ہم سب جانتے ہیں کہ اناج انتہائی اہم ہیں اورتقریباً ہرخوراک کے لیے ضروری بھی ہیں۔ پاستا، چاول، دال، چنے اور جو وغیرہ خریدنےکی کوشش کریں کیونکہ وہ تھوڑے ہی عرصےمیں خراب نہیں ہوتےہیں اور زیادہ عرصہ چلتے ہیں جن کو آپ ایک مہینہ یا اس سےزیادہ مدت تک کے لیےذخیرہ کرسکتے ہیں۔
5. ۔ ڈیری اورصحت مند فیٹس:
ڈیری جیسے دودھ، دہی اور پنیر بھی کچن کیبنٹ میں رکھنے کے لیے انتہائی اہ ممصنوعات ہیں۔ تاہم، دودھ کو بہت ہی کم مدت کے لیے اسٹور کیا جاسکتا ہے، یہ بہت ہی جلدی خراب ہوجاتا ہے۔ اسی وجہ سے ہم اسکی ایک ساتھ بہت زیادہ خریداری نہ کرنے اور خشک دودھ کوروزانہ استعمال ہونے والے دودھ کے بہترین متبادل کے طورپراستعمال کرنےکامشورہ دیں گے۔ مزید ، ہم آپکو سخت پنیرجیسے پامیزانچیز ( پنیر کی ایک قسم ) کا انتخاب کرنے کو کہیں گے، یہ زیادہ عرصے تک چلتا ہے۔ صحتمند فیٹس جیسے زیتون کا تیل، تخم بلنگا، السی کے بیج، بٹر یعنی مکھن اور ایواکاڈوذخیرہ اندوزی کرنے کے لیے انتہائی ضروری ہیں کیونکہ ان میں فائبر کی اچھی مقدار موجود ہوتی ہے، اور یہ طویل عرصے تک قرنطینہ میں رہنے میں بھی مدد گار ثابت ہوں گے۔
6 ۔ اسنیکس بھی ضروری ہیں:
صحتمند کھانا بہت ضروری ہے۔ تاہم کبھی کبھار یا ہفتے میں ایک دفعہ کچھ اسنیکس کھا لینے میں بھی کوئی حرج نہیں ہے۔ اپنے پسندیدہ اسنیکس میں سے کچھ کاذخیرہ کرلیں کیونکہ آپ کو انکی ضرورت پڑسکتی ہے۔ ورنہ کہیں ایسا نہ ہو کہ آپ نیٹ فلیکس استعمال کرنے اور تفریح کرنے میں مصروف ہوں اور آپ کے پاس مزیدار اسنیکس سے لطف اندوز ہونے کے لیے کچھ نہ ہو۔
یاد رکھیں انبار لگادینا اورآئندہ کےلیےذخیرہ اندوزی کرنا صحیح نہیں ہے، کیونکہ ہمیں اس مشکل گھڑی میں دوسروں کا بھی خیال کرنا ہے۔ ہم آپ کو مشورہ دیںگے کہ آپ ضروری چیزوں کی طرف جائیں اور ایسی اشیاء لینے سے گریز کریں جواہم نہ ہوں۔ گھر میں رہیں اور خوش رہیں!
اپنی رائے دیں