آلو: سبزیوں کی دنیا کا بے تاج بادشاہ

آلو: سبزیوں کی دنیا کا بے تاج بادشاہ

آلو: سبزیوں کی دنیا کا بے تاج بادشاہ

کیا کسی نے آلوئوں کا نام لیا؟
آلو بلاشبہ سبزیوں کا بادشاہ ہے۔ اسے کھانوں کی دنیا میں استعمال ہونے والی تمام سبزیوں میں فوقیت حاصل ہے کیونکہ یہ واحد سبزی ہے جو ہر طرح کے کھانوں میں شامل ہوسکتی ہے۔ آلوئوں کو کسی بھی شکل اور کسی بھی نوع کے پکوانوں میں پسند کیا جاتا ہے اور اس کی اہمیت سے کوئی بھی انکار نہیں کرسکتا۔ آلو کو پکانے اور اس سے لطف اندوز ہونے کے بہت سے مختلف طریقے ہیں چاہے وہ اپنے اسٹیک کے ساتھ سائیڈ ڈش کی حیثیت سے ہوں یا ایک مین کورس کے طور پر کھائے جائیں۔ آلو ایک زبردست سبزی ہے جسے ہر کوئی پسند کرتا ہے، ہمیں یقین ہے کہ جب آلو کھانے کی بات آتی ہے تو ہر کسی کی مختلف ترجیحات ہوتی ہیں، لیکن کم از کم ہر کوئی اس سے محبت کرتا ہے۔

اور اگر آپ ان افراد میں سے ایک ہیں جو آلو کو کسی صورت پسند نہیں کرتے تو پھر ہم آپ کو بتائیں کہ آپ بہت سارے مزیدار اور منہ میں پانی لانے والے پکوانوں سے محروم رہے ہیں۔ 
اس بلاگ میں ہم آپ کو یہ بتائیں گے کہ ہمیں آلو سے کتنا پیار ہے اور آپ تخلیقی طریقوں سے کیسے اس طرح کی ایک عام سبزی سے کتنے مختلف انداز سے لطف اندوز ہوسکتے ہیں۔ جب بھی کھانا پکانے کی بات آئے تو اس مرکزی جزو کے ساتھ تجربہ کرنے میں پیچھے نہ ہٹیں۔ آپ اپنی ڈش کو مزید جدت دینے کے لیے مختلف طریقے اور ترکیبیں آزما سکتے ہیں۔ اسی طرح جب آلو کی بات آتی ہے تو آپ کو بار بار ایک ہی ڈش کا انتخاب کرنے کی ضرورت نہیں ہے۔ آپ اپنے لذتِ کام و دہن کے کھیل کو بہت ہی لذت بھرے مختلف طریقوں سے برابر کرسکتے ہیں۔
پوری دنیا میں آلوئوں کو الگ الگ انداز میں اور مختلف شکلوں میں پکایا جاتا ہے۔ فرنچ فرائز، کچلے ہوئے آلو، اسکیلوپڈ آلو، میٹھے آلو فرائز اور بہت کچھ۔ 
ہم آپ کی مدد کریں گے کہ آپ اس سبزی سے جو بھی نت نئے پکوان آزما سکتے ہیں انہیں ضرور بنائیں کیونکہ جو سبزی آپ کے نعمت خانے میں ہمیشہ موجود رہتی ہے وہ آلو ہے۔

۔ فرنچ فرائز:
 
اگر آپ فرانچ فرائزز کو پسند نہیں کرتے ہیں تو آپ کو مدد کی ضرورت ہے۔ فرنچ فرائز آلو کی وہ شکل ہے جو میز پر پیش کی جائے تو ہر کسی کا دھیان اور توجہ حاصل کرتی ہے۔ جب بھی میز پر فرائز کی پلیٹ آتی ہے تو کوئی پیچھے نہیں رہتا ہے اور لوگ اسے منٹوں میں ہی چٹ کر جاتے ہیں۔ خاص طور پر بچے تو فرنچ فرائز کو دیکھ کر بے تاب ہو جاتے ہیں۔ 
آپ کسی بھی شکل میں فرائزز کو اپنی پسند کے مطابق بنا سکتے ہیں۔ آپ کے گھر میں روز مرہ استعمال میں آنے والے ریگولر فرائز، یا گھنگھریالے فرائز، کرنکل کٹ فرائز، وافل فرائز یا بنیادی طور پر بننے والے بیسک فرائز بھی بہت پسند کئے جاتے ہیں۔ آپ چاہیں تو اسے کسی بھی شکل میں کاٹ کر اپنی پسند کے مطابق بنا سکتے ہیں۔

آپ کیچپ کے ساتھ بھی اس کا لطف اٹھا سکتے ہیں یا آپ ان پر اپنے پسندیدہ مسالے چھڑک سکتے ہیں اور کسی چٹنی میں ڈبو کر بھی اس سے لطف اندوز ہو سکتے ہیں۔

۔ کچلے ہوئے آلو:

کچلے ہوئے آلو بھی ایک ایسی ڈش ہے جو آپ کے دل کو پوری طرح سے مطمئن کرسکتی ہے اور آپ کے منہ کے ذائقے کو مکمل کرسکتی ہے۔
یہ زیادہ تر اسٹیک کے لیے سائیڈ ڈش کے طور پر بنائی جاتی ہے۔ کچلے ہوئے آلوؤں کا ہر نوالہ آپ کے منہ میں گھل جائے گا اور آپ کے دل میں اسے  مزید کھانے کی خواہش پیدا ہوگی۔ یہ ایک آسان ڈش ہے۔ آپ کو صرف اتنا کرنا ہے کہ ابلے ہوئے آلوؤں کے ساتھ کچھ مکھن، کریم، پنیر، نمک اور کالی مرچ مہیا کریں۔ یہ مزیدار ڈش دیکھنے میں بھی بہت جاذبِ نظر لگتی ہے اور آپ کی بھوک کو بھی چمکاتی ہے۔ آپ اسے آسانی سے گھر پر بناسکتے ہیں اور پورا پیالہ بھر کے کھا سکتے ہیں کوئی اس حوالے سے آپ کو جج بھی نہیں کرے گا۔

۔ اسکیلوپڈ پوٹاٹوز:

اسکیلوپڈ پوٹاٹوز آلو سے بننے والی ڈشز میں ایک اور قدم ہے۔ یہ ایک بیکڈ ڈش ہے جو مکھن اور پنیر سے بھری ہوئی ہے۔ کچلے ہوئے آلوئوں کی طرح آپ اپنے اسٹیک کے ساتھ ان بنے ہوئے آلوئوں سے بھی سائیڈ ڈش کے طور پر لطف اٹھا سکتے ہیں یا آپ اسے جیسے چاہیں کھا سکتے ہیں۔

اسکیلوپڈ پوٹاٹوز کو پکانے کا عمل تھوڑا سا طویل ہوسکتا ہے کیوں کہ آپ کو چھلے ہوئے آلووں کو پتلی پتلی لمبی قاشوں کی شکل میں کاٹنا ہے، اسے ایک بیکنگ پین میں صاف کر کے رکھنا ہے، پھر اس پر پہلے سے تیار سفید چٹنی رکھیں اور اپنی پسند کے پنیر کے ساتھ ٹاپنگ کریں۔ اسے اچھی طرح سے بیک کرنا بہت ضروری ہے، جب یہ ہوجائے تو اسے خوشبودار بنانے کے لیے اس پر پارسلے کی گارنش کریں۔ جب اسے پکایا جاتا ہے تو اس کی مسحور کن مہک اپ کی بھوک کو چمکاتی ہے اور تیار ہونے پر اس کا مہکتا ہوا لذت بھرا مزہ نہ صرف آپ کی بھوک مٹاتا ہے بلکہ آپ کے دل میں اسے مزید کھانے کی تمنا بھی اجاگر کرتا ہے۔ 


۔ آلو کے بیکڈ قتلے:

نہیں، آلو کے پچر یا قتلے فرنچ فرائز کی ایک اور شکل نہیں ہیں۔ یہ ان سے قطعی مختلف ہیں اور اپنے ذائقے میں بھی روایتی فرنچ فرائز سے بہت الگ ہیں۔ آلو کے پچر کی انفرادیت یہ ہے کہ اسے چھلکے کے ساتھ پکایا جاتا ہے جو انہیں ایک مختلف ذائقہ دیتا ہے۔ اگر ہم ان کا موازنہ اسکیلوپڈ پوٹاٹوز کے ساتھ کریں تو انہیں بنانا نسبتاً آسان ہے۔ اگر آپ واقعی بھوکے ہیں اور نہیں جانتے کہ کیا بنانا ہے تو صرف آلو کے قتلے بنائیں کیونکہ اس میں آلو کو چھیلنے یا پانی میں بھگونے کی ضرورت نہیں ہے۔ آپ کو کرنا بس یہ ہے کہ انہیں عمودی طور پر کاٹنا ہے، اس میں تھوڑا سا آٹا اور مسالہ ڈال کر بھونیں یا اپنی پسند کے مطابق پکائیں۔ لیکن اگر آپ اس ڈش کو مزید لذت سے ہمکنار کرنا چاہتے ہیں تو آپ ان کو فرائی کرنے سے پہلے ابال سکتے ہیں تاکہ ان میں مزید خستہ پن پیدا ہوجائے۔ جب کام ہوجائے تو اپنے پسندیدہ ڈپ کے ساتھ اس سے بھر پور لطف اٹھائیں۔


۔ سویٹ پوٹاٹو فرائز:

سویٹ پوٹاٹو فرائز آپ کے ریگولر فرائز نہیں ہیں۔ ان فرائزز کے بارے میں ایک سب سے اچھی بات یہ ہے کہ اگر آپ ڈائیٹ پر ہیں تو آپ یقینی طور پر ان فرائزز کو بغیر کوئی پچھتاوا محسوس کیے کھا سکتے ہیں۔ اور اگر آپ اپنی روزمرہ کی غذا کے معمول سے بور ہوجاتے ہیں تو آپ اپنے کھانے میں سے کسی بھی پکوان کو سویٹ  پوٹاٹو فرائز کے ساتھ تبدیل کرسکتے ہیں۔
اس سے آپ کے منہ کے ذائقے کو مزیدار تبدیلی بھی ملے گی۔ میٹھے آلو کے فرائز زیتون کے تیل، لہسن پاؤڈر، پیپریکا، کالی مرچ اور نمک کے ساتھ کوٹ کئے جاتے ہیں جس سے ان کے ذائقے میں بے پناہ اضافہ ہوجاتا ہے۔ اسے اچھی طرح مکس کریں اور اسی کے مطابق سینک لیں اور کسی بھی ڈپ کے ساتھ اپنے فرائز سے لطف اٹھائیں۔


یہ کچھ مزیدار طریقے ہیں جن کے مطابق آلو کے مزیدار پکوان بنائے جا سکتے ہیں۔ اگر آپ اپنے روزمرہ کے کھانے کے معمولات میں کچھ تبدیلی لانا چاہتے ہیں تو پھر ان میں سے کوئی ایک آلو کی ترکیب ضرور آزمائیں اور اپنے کھانے سے لطف اٹھائیں۔ ہمیں امید ہے کہ یہ بلاگ آپ کو آلو کے ساتھ ایک نیا نسخہ آزمانے میں مددگار ثابت ہوگا۔
 

not null

ایک ایسا فرد جو کھانے کو کبھی نہ نہیں کہتا ہے اور نئی چیزوں کو آزمانے کے لیے ہمیشہ تیار رہتا ہے۔ یہاں اپنے بلاگز کے ذریعے کھانے سے اپنی غیر معمولی محبت کا اشتراک کرنے کے لیے موجود ہے۔

مترجم : سید کامران علی شاہ

 

اپنی رائے دیں

 

اپنے ان باکس میں ترکیبیں، تجاویز اور خصوصی پیشکشیں حاصل کریں