ویگن ڈائٹ۔ (سبزیوں پر مشتمل غذا) ایک مکمل ہدایت نامہ:

ویگن ڈائٹ۔ (سبزیوں پر مشتمل غذا) ایک مکمل ہدایت نامہ:

ویگن ڈائٹ۔ (سبزیوں پر مشتمل غذا) ایک مکمل ہدایت نامہ:

جیسا کہ ہم سب جانتے ہیں ، سبزیوں پر مشتمل خوراک  نے بہت مقبولیت حاصل کی ہے۔ اور بہت سارے لوگوں نے اخلاقی ، ماحولیاتی اور صحت سے متعلق وجوہات کی بنا پر سبزیوں کو بہت پسند کیا اور اس ٹرینڈ  کو اپنانے کا فیصلہ کیا ہے۔اس حقیقت میں بھی کوئی جھوٹ نہیں کہ اگر اس خوراک کو صحیح طریقے سے اپنایا جائے تو، اس کے نتیجے میں صحت کے مختلف فوائد ہوسکتے ہیں ، خون اور شوگر کو کنٹرول  اور بیلنس رکھنے میں بھی بہترین ثابت ہوتی ہے۔ بہرحال ، اس کے کچھ نقصانات بھی ہیں کیونکہ صرف سبزیوں پر مشتمل خوراک لینے سے دیگر ضروری غذائی اجزا کی کمی بھی ہوسکتی ہے۔


ویگن ڈائٹ کیا ہے؟
ویگن ڈائٹ کو ویگنزم کے نام سے بھی جانا جاتا ہے۔ یہ زندگی گزارنے کا ایک طریقہ ہے ،جس میں جانوروں کے استحصال اور ظلم کی تمام اقسام سے پرہیز کیا جاتا ہے ، جس میں کھانا ، لباس اور دوسرے کئی مقاصد کو شامل کیا گیا ہے۔ بہت سی وجوہات ہیں جن کی وجہ سے لوگ ویگن ڈائیٹ پر عمل پیرا ہوتے ہیں جس میں سے زیادہ تر اخلاقیات اور ماحولیاتی خدشات کی وجہ سے اس کا انتخاب کرتے ہیں ، لیکن اسے اپنانے کی ایک  وجہ صحت میں بہتری بھی ہے۔

ویگن ڈائٹس کی مختلف اقسام:
ویگن ڈائٹس کی کچھ مختلف اقسام موجود ہیں ، لیکن سب سے عام یہ ہیں:


ہول فوڈ ویگن ڈائیٹ:
ویگن ڈائٹ کی یہ سب سے مشہور شکل ہے جس کی پیروی زیادہ تر لوگ کرتے ہیں۔ یہ ڈائٹ وسیع ورائٹی پر مبنی ہے، ان کوکسی طرح سے پراسیس نہیں کیا جاتا۔ یہ ایک ایسی خوراک ہے جو مختلف قسم کے پودوں سے حاصل ہونے والے کھانوں جیسے کہ پھل ، سبزیاں ، اناج ، گری دار میوے ، بیج اور دالوں  پر مشتمل ہے۔


): راء فوڈ ویگن ڈائٹ (کچی اشیاء والی غذا
یہ ایک سبزی خور ڈائٹ  ہے جو تازہ پھل ، سبزیاں ، گری دار میوے ، بیج اور پودوں سے حاصل ہونے والے کھانوں پر مبنی ہے ، جن کو ہلکی آنچ پر پکایا جاتا ہے، جس سے کھانا تیار ہونے کے بعد بھی تقریبا کچا ہی رہتا ہے۔


جنک فوڈ ویگن ڈائٹ: 
اس ڈائٹ یا غذا میں پودوں پر مبنی غذا یا کھانے کم استعمال ہوتے ہیں اوراس کے بجائے فرضی گوشت یا گوشت  کا نعمل بدل اور دودھ سے بنی چیزیں جیسے پنیر یا ویگن ڈیزرٹس، طاقت بخشنے والے کھانے اور دیگر بہت زیادہ پروسس شدہ ویگن فوڈز پر انحصار کیا جاتا ہے۔


ویگن ڈائٹ میں کون سے کھانوں سے احتیاط کرنی چاہیے:
ویگن کسی بھی جانور کا گوشت کھانے سے پرہیز کرتے ہیں ، نیز جانوروں سے حاصل کردہ اجزاء پر مشتمل کوئی بھی کھانا ،یہاں تک کہ دودھ کی مصنوعات جس میں بنیادی طور پر یہ سب شامل ہیں:
 گوشت اور پولٹری: ہر قسم کا گوشت جیسے گائے،دنبے، مرغی ، ٹرکی ، وغیرہ کا گوشت۔۔
مچھلی اور سی فوڈ: ہر طرح کی مچھلیاں ، جھینگے، کیکڑے اور لوبسٹرز ، وغیرہ  
ڈیری: دودھ، دہی، پنیر، مکھن، کریم، وغیرہ 
انڈے:مرغی سے لے کر شتر مرغ وغیرہ
مکھی کی مصنوعات:شہد، یا کسی بھی طرح کی مکھی کے ذریعے جمع ہونے والے پھولوں کے ذرات وغیرہ


ویگن ڈائیٹ میں کھائے جانے والی کھانےکی اشیاء:
صحت کے معاملے میں حساس سبزی خور افراد جانوروں کی مصنوعات گوشت کی جگہ سبزیوں( پودوں سے حاصل ہونے والی غذا سے بنے کھانے) پسند کرتے ہیں جن میں شامل ہیں: 
دالیں: کھانے ، جیسے پھلیاں ، دالیں اور مٹر سبزی کے شوقین افراد کے لئے ایک بہترین آپشن ہیں ، کیوںکہ یہ بہت سارے غذائی اجزاء حاصل کرنے کا بہترین ذریعہ ہیں۔
نٹس اور نٹس بٹر: خشک میوہ جات اور ہر طرح کے گری دار میوے زبردست انتخاب ہیں۔ نیز ، مکھن جیسے بادام کا مکھن اور مونگ پھلی کا مکھن ڈیری مکھن کے بہترین متبادل ہیں۔


بیج: تخم بلنگا ، سورج مکھی اور السی کے بیج سبزیاں کھانے والوں کیلئے بہترین انتخاب ہیں کیونکہ ان میں پروٹین کی صحیح مقدار اور فائدہ مند اومیگا 3 فیٹی ایسڈ موجود ہوتا ہے۔
پودوں پر مشتمل دودھ اور دہی: دودھ جسے بادام کا دوھ، اوٹ ملک (جو کا دودھ) کیلشیئم کی مناسب مقدار لینے کیلئےزبردست ہیں۔
پھل اور سبزیاں:  یہ دونوں جسم کیلئے بہت ہی اچھی غذا ئیں ہیں ، اوران سے باآسانی پیٹ بھی بھر جاتا ہے۔اپنی غذائی اجزاء کی مقدار کو بڑھانے کے لیے بھی یہ نہایت ہی شاندار اور مفید ثابت ہوتی ہیں۔مثال کے طور پر ہرے پتوں والی سبزیاں اور کیل  Kale(ایک قسم کی بند گوبھی )جن سے فائبر باآسانی حاصل کیا جاسکتا ہے۔

بہت سے لوگ ویگن ڈائٹ ماحولیاتی وجوہات کیلئے اپناتے ہیں، تو کچھ جانوروں پر ہونے والے ظلم اور تحفظ کے خاطر اس کا انتخاب کرتے ہیں۔اچھی صحت کیلئےبھی یہ ایک شاندار آپشن ہے۔اگر مستقل مزاجی سے کام لیا جائے ، اور صحیح مقدار اور تناسب کے ساتھ  چیزیں استعمال کی جائیں تو  مجموعی طور پر یہ مثبت اثرات مرتب کرے گی۔ 
 

not null

ایسا شخص جسے کھانوں سے بہت محبت ہے،مجھے لکھنا بھی نا قابل بیان حد تک پسند ہے۔ یہاں آپ سے ان بلاگز کے ذریعے اپنے کچھ ذاتی خیالات شیئر کر رہی ہوں۔

مترجم : یسریٰ طیب

 

اپنی رائے دیں

 

رائے (1)

  • anonymous
    (9 months ago)
    It's important to note that simply adopting a vegan diet does not guarantee good health. It's crucial to ensure adequate intake of all essential nutrients, vitamin B12, D, K2 and omega-3 fatty acids, which are commonly found in animal-based foods. Careful meal planning, diversifying food choices, and, if necessary, considering fortified foods or supplements can help meet nutritional needs. More infos: https://veganalyze.com/blog/is_the_vegan_diet_a_malnutrition_nutrients_minerals_vitamins.html
    جواب

اپنے ان باکس میں ترکیبیں، تجاویز اور خصوصی پیشکشیں حاصل کریں