سبزیاں کاٹنے کے بارے میں حتمی ہدایت نامہ

سبزیاں کاٹنے کے بارے میں حتمی ہدایت نامہ

سبزیاں کاٹنے کے بارے میں حتمی ہدایت نامہ

باورچی خانے کے امور اور کھانے پکانے کا عمل مختلف مراحل کے ساتھ آتا ہے۔ آپ کو مسالے سے لے کر کھانے میں استعمال ہونے والے دیگر اجزا سمیت ہر چیز کا کامل مقدار میں جائزہ لینا ہو گا کہ گوشت کو صحیح طریقے سے پکایا جا رہا ہے اور سبزیوں کو درست تناسب سے کاٹا جارہا ہے۔ 
ہم جانتے ہیں کہ بہت سارے لوگ کھانا پکانے کے عمل کے دوران سخت محنت اور کشمکش سے گزرتے ہیں، خاص طور پر جب سبزیوں کو یکساں طور پر کاٹنے کی بات آتی ہے اور یہی وجہ ہو سکتی ہے کہ آپ کھانا پکانے کی اپنی پسندیدہ ترکیبیں آزمانے سے قاصر ہوں، صرف اس وجہ سے کہ آپ اپنی سبزیوں کو کسی خاص طریقے سے کاٹ نہیں سکتے ہیں۔
ان سبزیوں کو مناسب طریقے سے کاٹنا کافی محنت اور وقت طلب ہوسکتا ہے۔
تاہم اگر آپ اسے مناسب معلومات اور صحیح طریقے کے ساتھ کرنے کی کوشش کرتے ہیں تو ہمیں یقین ہے کہ آپ کا کھانا پکانے کا وقت کم ہوجائے گا اور آپ کو کھانا پکانے کا طریقہ پہلے کے مقابلے میں زیادہ راحت انگیز محسوس ہوگا۔
 ہم نے کچھ اہم سبزیوں کے بارے میں یہاں مختصر طور پر معلومات کو درج کیا ہے جن کی آپ کو کاٹنے کی مناسب تکنیک سیکھنے کی ضرورت پڑسکتی ہے۔ 
ایک نظر ڈالیں۔

ہری پیاز:
جڑ والی سبزیوں میں شامل ہری پیاز کا استعمال مختلف کھانوں میں ہوتا ہے اور اسے دنیا بھر میں استعمال کیا جاتا ہے۔ تاہم اسے کاٹنا آپ کے لیے کچھ مشکل ہوسکتا ہے۔  یہ نہ صرف کھانوں میں لذت اور غذائیت میں اضافے کا باعث بنتی ہے بلکہ اس میں قدرت کی طرف سے انسان کی جسمانی صحت کے حوالے سے بھی بہت سے فوائد پوشیدہ ہیں۔ اس کا پتوں والا سبز شاخ دار حصہ اور سفید گانٹھ نما حصہ بھی کھانے کے قابل ہے اور مختلف کھانوں میں لذت بھی پیدا کرتا ہے۔ ذیل میں دیئے گئے طریقے پر عمل کرکے آپ ہری پیاز کاٹنے کا آسان طریقہ سیکھ سکتے ہیں۔
سب سے پہلے اس کے جڑوں والے حصے کو کاٹ لیں۔
اس کے سفید بلب نما حصے کو ہری شاخوں سے کاٹ کر الگ کرلیں۔
اب اس کے سفید گانٹھ نُما حصے کو چھیل لیں۔
اب اس کے سفید بلب نُما حصے کو چھوٹے چھوٹے پارچوں کی شکل میں کاٹ لیں۔
اب اس کی ہری شاخوں کو چھوٹے چھوٹے ٹکڑوں کی شکل میں کاٹ لیں۔
آپ نے یہ سارا عمل نہایت آسانی سے کرلیا ہے۔ اب آپ چاہیں تو اس کٹی ہوئی ہری پیاز کو کسی کھانے میں استعمال کرلیں یا آئندہ کسی پکوان میں استعمال کرنے کے لیے اپنے ریفریجریٹر میں سنبھال کر رکھ لیں۔



 بینگن:
بینگن ایک مزے دار سبزی ہے جسے مختلف اقسام کے کھانوں میں استعمال کیا جاتا ہے۔ بیشتر گھرانوں میں بینگن کو نمکین پانی میں ابال کر، بھرتہ بنا کر یا تل کر کھایا جاتا ہے، بینگن کے پکوڑے بھی مختلف ممالک میں انتہائی شوق سے کھائے جاتے ہیں۔ کئی ممالک میں اسے چولہے پر بھون کر، ڈبل روٹی میں لپیٹ کر یا تندور میں بھون کر کھایا جاتا ہے۔ نیچے دیئے گئے لنک پر جا کر آپ فوڈ ٹریبیون کی مدد سے بینگن کاٹنے کا آسان طریقہ سیکھ سکتے ہیں۔ 
بینگن کے چھوٹے ٹکڑے بنانے کے لیے اس کا سر کاٹ کر علیحدہ کردیں۔ 
پھر اسے بالکل درمیان سے کاٹ کر دو یکساں حصوں میں تقسیم کرلیں۔ 
اس کے بعد ان کٹے ہوئے حصوں کو سیدھا رکھیں اور درمیان سے کاٹ کر مزید ٹکڑوں میں تقسیم کردیں۔
 اسی طرح کٹے ہوئے ٹکڑوں کو درمیان سے یکساں کاٹ کر مزید چھوٹے ٹکڑے بنالیں۔
اگر آپ بینگن کے معمول سے بڑے ٹکڑے بنانا چاہیں تو پہلے طریقے پر عمل کرتے ہوئے اسے بالکل درمیان سے کاٹ کر دو حصوں میں تقسیم کرلیں، اسی طرز پر اس کے مزید ٹکڑے بنا لیں اور محفوظ کرلیں۔



ہری سبزیاں:
چھوٹے چھوٹے پتوں والی تازہ ہری سبزیاں آپ کے کسی بھی پکوان کا حصہ بن سکتی ہیں، ان چھوٹے چھوٹے پتوں کو کھانوں کی سجاوٹ کے لیے بھی استعمال کیا جاتا ہے۔ مختلف اقسام کے مزے دار کھانوں میں بھی ان چھوٹے پتوں والی سبزیوں کا استعمال کیا جاتا ہے۔ جیسے ہرا دھنیا اور پودینہ وغیرہ۔ تاہم ان سبزیوں کو کاٹنے سے ان کی تازگی متاثر نہیں ہوتی۔ اگر آپ کو ان چھوٹی چھوٹی سبزیوں کو کاٹنا دشوار لگتا ہے تو آپ نیچے دیئے گئے لنک پر جا کر چھوٹے پتوں والی سبزیوں کو کاٹنے کا مفید اور آسان طریقہ سیکھ سکتے ہیں۔
شوربے یا سلاد میں استعمال کرنے کے لئے کچھ چیزوں کو لمبی لمبی ہوائیوں کی شکل میں کاٹا جاتا ہے تاہم اس میں ایک چیز کا خیال رکھنے کی ضرورت ہے کہ سبزیاں کاٹتے وقت اپنے ہاتھ اور انگلیوں کو بچا کر رکھیں کہ کہیں چھری کی تیز دھار آپ کی انگلیوں کو نقصان نہ پہنچائے۔ چھوٹے چھوٹے پتوں والی ان سبزیوں کو باریک کاٹنے کے لئے ان کے سروں کو ایک ساتھ ملا کر سیدھا رکھیں اور سگار کی شکل میں بل دے کر گٹھی جیسا بنالیں، اب اسے ایک ہاتھ سے مضبوطی سے پکڑیں اور دوسرے ہاتھ سے چھری کو اس کے اوپر بالکل سیدھا رکھیں اور کاٹنا شروع کریں، اپنے ہاتھ کو بچاتے ہوئے پوری گٹھی کو باریک باریک کاٹ لیں۔  
دھول مٹی اور آلودگی سے پاک کرنے کے لئے انہیں نرمی سے دھولیں اور پانی سے نکال کر کاغذی تولئے پر رکھ دیں تاکہ خشک ہوجائیں اور ان کی اضافی نمی اچھی طرح تولئے میں جذب ہوجائے۔ اس کے بعد انہیں لمبائی میں ایک خشک کاغذ پر رکھیں اور نرمی سے لپیٹ کر فریج میں رکھ دیں تاہم اگر آپ کو لگے کہ کاغذ میں نمی آ رہی ہے تو اسے تبدیل کردیں۔ 



پھول گوبھی:
اپنی دلچسپ ساخت کے باعث پھول گوبھی سے نبرد آزما ہونا ہمیشہ سے ایک مشکل امر رہا ہے کیونکہ اس کے بہت سارے شگوفہ نما چھوٹے چھوٹے سر ہوتے ہیں جو ایک بڑے ڈنٹھل کے ساتھ جڑے ہوئے ہوتے ہیں۔ پھول گوبھی کو کاٹنا کچھ ایسا بھی دشوار نہیں ہے، سب سے پہلے ان شگوفہ نُما سروں کو ڈنٹھل سے کاٹ کر الگ کرلیں۔ جب آپ ایک پھول گوبھی کو بازار سے خرید  کر لاتے ہیں تو کوشش کریں کہ پوری گوبھی کو ایک پلاسٹک بیگ میں سنبھال کر فریج میں رکھیں تاکہ اس کی تازگی اور غذائیت تادیر محفوظ رہے۔ اگر آپ نے اس کے شگوفوں کو ڈنٹھل سے کاٹ کر الگ کرلیا ہے تو انہیں پلاسٹک بیگ میں ڈال کر فریز کردیں، اس عمل سے آپ کو 4 دن بعد بھی عمدہ اور تازہ پھول گوبھی دستیاب ہوگی جسے آپ اپنی ضرورت کے مطابق استعمال کرسکتے ہیں۔

یاپنی دلچسپ ساخت کے باعث پھول گوبھی سے نبرد آزما ہونا ہمیشہ سے ایک مشکل امر رہا ہے کیونکہ اس کے بہت سارے شگوفہ نما چھوٹے چھوٹے سر ہوتے ہیں جو ایک بڑے ڈنٹھل کے ساتھ جڑے ہوئے ہوتے ہیں۔ پھول گوبھی کو کاٹنا کچھ ایسا بھی دشوار نہیں ہے، سب سے پہلے ان شگوفہ نُما سروں کو ڈنٹھل سے کاٹ کر الگ کرلیں۔ جب آپ ایک پھول گوبھی کو بازار سے خرید  کر لاتے ہیں تو کوشش کریں کہ پوری گوبھی کو ایک پلاسٹک بیگ میں سنبھال کر فریج میں رکھیں تاکہ اس کی تازگی اور غذائیت تادیر محفوظ رہے۔ اگر آپ نے اس کے شگوفوں کو ڈنٹھل سے کاٹ کر الگ کرلیا ہے تو انہیں پلاسٹک بیگ میں ڈال کر فریز کردیں، اس عمل سے آپ کو 4 دن بعد بھی عمدہ اور تازہ پھول گوبھی دستیاب ہوگی جسے آپ اپنی ضرورت کے مطابق استعمال کرسکتے ہیں۔



گھیا توری:
لوکی اور کدو کے خاندان سے تعلق رکھنے والی گھیا توری ایک صحت بخش اور مزیدار سبزی ہے جسے مختلف قسم کے پکوانوں میں استعمال کیا جاتا ہے۔ اس کے اندر قدرت نے ایسے صحت افزا اجزا رکھ دیئے ہیں جو انسان کے لیے بہت فائدہ مند ہیں۔ اس میں شامل اینٹی آکسیڈنٹ اجزا آپ کے جسم کو اندر سے کثافتوں سے پاک کر کے خون کو صاف کرتے ہیں۔ گھیا توری کو مناسب انداز میں کاٹنے کے لیے ذیل میں دیئے گئے طریقے پر عمل کریں۔
سب سے پہلے اس کی شاخ یا ڈنٹھل کو کاٹ کر الگ کردیں۔ 
اب اسے درمیان میں سے دو برابر حصوں میں کاٹ لیں۔ 
•    اس کے بعد اب اس کے بیج نکال دیں۔
اب اسے گول گول قتلوں کی شکل میں کاٹ لیں۔
•     اب اس کے مزید باریک قتلے بنالیں۔
•     اس کے موٹے موٹے قتلے بنالیں۔
•    اب اس کے تخمدان کو نکال دیں۔
•    اب اس کے باریک پارچے بنالیں۔



اگر آپ سبزیوں کو کاٹنے میں مشکل پیش آتی ہے تو فوڈ ٹریبیون کا یہ بلاگ آپ کی مدد کرے گا۔ اسباق (ٹیوٹوریل) ملاحظہ کریں، تفاصیل پڑھیں اور اپنے کچن کی چھری کو کچھ کاٹنے کے لیے تیار رکھیں۔
 

not null

ایسا شخص جسے کھانوں سے بہت محبت ہے،مجھے لکھنا بھی نا قابل بیان حد تک پسند ہے۔ یہاں آپ سے ان بلاگز کے ذریعے اپنے کچھ ذاتی خیالات شیئر کر رہی ہوں۔

مترجم : یسریٰ طیب

 

اپنی رائے دیں

 

رائے (1)

اپنے ان باکس میں ترکیبیں، تجاویز اور خصوصی پیشکشیں حاصل کریں