ہماری بنیادی پاستا گائیڈ

ہماری بنیادی پاستا گائیڈ

ہماری بنیادی پاستا گائیڈ

پاستا ایک مشہور اطالوی ڈش ہے اور ہر کوئی پاستا کو پسند کرتا ہے، اس سے کوئی فرق نہیں پڑتا کہ آپ اسے مستند اطالوی انداز میں بنانا پسند کرتے ہیں یا دیسی ٹچ کے ساتھ کسی جدت سے ہمکنار کرتے ہیں، یہ تو طے ہے کہ ہر کوئی پاستا ڈش سے لطف اندوز ہوتا ہے۔ تاہم، ہم میں سے بہت سے لوگ اس کے بارے میں زیادہ نہیں جانتے اور اس کے نتیجے میں اس کا بہترین استعمال کرنے اور مزہ اٹھانے سے محروم رہ جاتے ہیں۔

ہم نے اس حوالے سے ایک آسان گائیڈ مرتب کیا ہے، جو آپ کو سکھائے گا کہ یہاں کس قسم کے پاستا موجود ہیں اور کون سی ساس پاستا کی مختلف اقسام کے ساتھ بہترین آپشن ہے۔ 

مختلف اقسام: 

اسپاگیٹی

یہ عام طور پر اسٹرنگ پاستا کی طرح لمبی سویوں کی طرح کی ہوتی ہے مگر اپنی موٹائی میں اسٹرنگ پاستا سے قدرے مختلف ہوتی ہے۔ اس قسم کا پاستا میٹی (گوشت والی) ساسز کے ساتھ بہت لطف دیتا ہے۔

 

لزانیہ:

یہ شیٹ پاستا ہے اور ربن پاستا کی اقسام میں سب سے بہترین ہے۔ اسے دنیا بھر میں نہایت ذوق و شوق سے کھایا جاتا ہے۔

 

میکرونی:

 میکرونی ٹیوب سائز کا پاستا ہے اور اپنی نوعیت کا سب سے مشہور ایلبو میکرونی ہے جسے دنیا بھر میں انتہائی ذوق و شوق سے کھایا جاتا ہے۔

       

پینے:

یہ ایک اور نلی نما پاستا ہے، تاہم یہ اپنی شکل میں قدرے لمبوترا اور چھوٹا ہوتا ہے۔ یہ کریمی ساسز کے ساتھ ایک پرفیکٹ جوڑا بناتا

 

ٹیگلیٹیلے:

یہ اکثر ایک گھونسلے جیسی شکل میں فروخت کیا جاتا ہے، ٹیگلیٹیلے پاستا ایک لمبی اور پتلی پٹی کی طرح ہوتا ہے۔ یہ پاستا لائٹر اور کریمئیر ساسز کے ساتھ بہت اچھا کام کرتا ہے۔

 

فیٹوچینی:

ٹیگلیٹیلے اور فیٹوچینی اگرچہ بنیادی طور پر ایک ہی جیسے ہیں تاہم اس میں فرق صرف یہ ہے فیٹوچینی، ٹیگلیٹیلے کے مقابلے میں قدرے وسیع ہے۔

فوسیلی:

یہ چھوٹا پاستا اپنی خوبصورت اسپائرل شکل کے لیے مشہور ہے۔ یہ پیسٹو ساس یا دیگر جڑی بوٹیوں (نباتات) پر مبنی ساسز کے ساتھ بہترین کام کرتا ہے۔

 

فارفالے:

ایک چھوٹی سی خوبصورت بو کے سائز کا پاستا، فارفالے ایک بہترین فلیٹ پاستا ہے اور اسے اکثر ٹماٹر سے بنی چٹنیوں کے ساتھ پیش کیا جاتا ہے۔

 

راویولی:

راویولی پاستا چھوٹی شیٹس کی شکل کا ہوتا ہے جو اندر سے بھرا ہوا ہوتا ہے اور بہت مزیدار ہوتا ہے، اسے چٹنی میں ڈبو کر پیش کیا جاتا ہے۔

 

کیا آپ نے یہ تمام مختلف اقسام کے پاستا آزمائے ہیں؟ ہمیں نیچے دیئے گئے کمنٹس باکس میں ضرور بتائیں

not null

کھانے پینے کی شوقین، ایک فلم ساز اور صحافی جو رنگا رنگ پکوانوں سے متعلق آپ کے تمام سوالات کے جوابات دینے کے لیے وقف ہے

مترجم : Kamran Shah

 

اپنی رائے دیں

 

رائے (4)

اپنے ان باکس میں ترکیبیں، تجاویز اور خصوصی پیشکشیں حاصل کریں