کھانا پکانے کے بارے میں 8 بنیادی باتیں جو سبھی کو پتہ ہونی چاہئیں

کھانا پکانے کے بارے میں 8 بنیادی باتیں جو سبھی کو پتہ ہونی چاہئیں

کھانا پکانے کے بارے میں 8 بنیادی باتیں جو سبھی کو پتہ ہونی چاہئیں

 خوش قسمتی سے انٹرنیٹ کے اس موجودہ عہد کا مطلب یہ ہے کہ ہم میں سے ہر ایک کو اپنے ذاتی کلنری اسکول تک رسائی حاصل ہے۔

تاہم جیسا کہ آپ دیکھتے ہیں کہ انٹرنیٹ کا استعمال زندگی کے ہر شعبے میں تیزی سے بڑھ رہا ہے اور اب ہر کسی کے انٹرنیٹ تک رسائی ہے اس لیے یہ دھیان رکھنا بہت ضروری ہے کہ انٹرنیٹ پر درست معلومات کے ساتھ غلط معلومات بھی بکھری پڑی ہیں اس لیے ہمیں خیال رکھنا چاہیے کہ یہاں دستیاب معلومات ہم سب کو تھوڑا الجھن میں بھی ڈال سکتی ہیں۔

 

مدد کے لیے، ہم نے ان تراکیب کی ایک فہرست مرتب کی ہے جو ہر باورچی کو کھانا پکانے کے تجربے کو کچھ زیادہ موثر اور ان کے بنائے ہوئے کھانے کو زیادہ مزیدار بنانے کے لیے جاننا چاہیے۔

 

کبھی بھی پَین بہت زیادہ بھر کر مت پکائیں:

اگر آپ کو ایسا لگتا ہے کہ چکن بریسٹ کو آسانی سے پین میں پکایا جاسکتا ہے، تو ایسا نہ کریں کیونکہ پین میں اتنی زیادہ مقدار میں گوشت پکانا آپ کے پکوان کو خراب کرسکتا ہے۔

اگر آپ سمجھتے ہیں کہ گوشت کی زیادہ مقدار کو پین میں ڈال کر پکانا آسان ہے تو ہم آپ کو بتادیں کہ اس طرح پکانے کے عمل کے دوران پین کے نیچے کی آنچ یکساں طور پر گوشت کو مطلوبہ حدت فراہم نہیں کرے گی جس سے کھانے کے ذائقے کے متاثر ہونے کا خدشہ ہے اور بدترین طور پر یہ صحت کے لیے بھی خطرہ پیدا کرے گا۔ اس لیے بہتر ہوگا کہ اگر آپ چکن یا گوشت پکانے کا ارادہ رکھتے ہیں تو اس کے لیے بڑا اور گہرا برتن استعمال کریں۔

سرخ گوشت کو کاٹنے سے پہلے تھوڑی دیر کے لیے چھوڑ دیں:

یہاں تک کہ بہترین گوشت بھی خشک ہو سکتا ہے اگر اسے مناسب طریقے سے نہ سنبھالا جائے۔

اپنا اسٹیک پکانے کے بعد اسے کٹنگ بورڈ پر رکھ دیں اور اسے کاٹنے سے پہلے تقریباً 5 منٹ تک ایسے ہی چھوڑ دیں۔ اس طرح اسٹیک اپنے جوس کو برقرار رکھتا ہے اور کاٹنے پر خشک نہیں ہوتا۔

مسالوں کو صحیح جگہ پر رکھیں:

اپنے کچن کی شیلف میں موجود مسالا جات کی زندگی کو طویل بنانے کے لیے انہیں ٹھنڈی اور تاریک جگہ پر محفوظ کریں۔ ان مسالا جات کو چولہے کے اوپر ذخیرہ کرنا انتہائی غیر مناسب ہے کیونکہ نمی اور گرمی کی وجہ سے ان کا ذائقہ بدل سکتا ہے جو یقینی طور پر آپ کے پکوانوں کو بھی متاثر کرسکتا ہے۔

 

انڈے اُبل جائیں تو چولہا بند کر دیں:

ابلے ہوئے پرفیکٹ انڈوں کی کلید یہ ہے کہ انہیں زیادہ نہ پکائیں کیونکہ زیادہ حدت ملنے وہ انتہائی سخت ہوجاتے ہیں اور ان کی غذائیت بھی متاثر ہوتی ہے۔ اس بات سے قطع نظر کہ آپ کس قسم کے انڈے بناتے ہیں یہ خیال رکھنا بہت ضروری ہے کہ انڈے مکمل ابلنے سے چند منٹ پہلے چولہا بند کردیں اور انڈوں کو اسی گرم پانی میں کچھ دیر تک چھوڑ دیں۔ پین یا برتن میں موجود باقی حرارت انڈوں کو کمال تک پکائے گی۔

 

نباتات کو نمک کے ساتھ کاٹیں:

نباتات یا جڑی بوٹیوں کو کاٹنے کے دوران کٹنگ بورڈ پر پھسلنے سے بچانے کے لیے پہلے اس پر تھوڑا سا نمک چھڑک دیں۔ نمک ان جڑی بوٹیوں کو کٹنگ بورڈ پر پھسلنے اور ہر جگہ اڑنے سے روک دے گا۔

 

ابلتے ہوئے پاستا کے ساتھ پانی میں نمک شامل کریں:

کھانا پکانے کا ایک سادہ مگر سنہری اصول ہے کہ آپ کے پاستا کے پانی میں نمک شامل کرنے سے آپ کا پاستا نرم و ملائم اور زیادہ لذیذ ہو جائے گا۔

پانی کے ایک بڑے برتن میں تقریبا 1-2 کھانے کے چمچ نمک ڈالیں اور اسے ہلائیں تاکہ یہ مکمل طور پر تحلیل ہوجائے، اس کے بعد پاستا ڈالیں اور پھر دیکھیں کہ نمک پاستا میں یکساں طور پر گھل مل جائے گا۔

 

پاستا ساس بنانے کے لیے پاستا کا بچا ہوا پانی استعمال کریں:

جس پانی میں آپ نے پاستا کو ابالا ہے اسے بالکل بھی ضائع نہ کریں کیونکہ یہ ذائقے کو اجاگر کرنے کے لیے حیرت انگیز کام کرتا ہے۔

 پاستا کا بچا ہوا نمکین پانی آپ کے پاستا ساس میں حیرت انگیز ذائقہ شامل کرے گا اور پانی میں موجود نشاستہ اس کی مستقل مزاجی کو متوازن رکھنے میں مدد دے گا۔

 

کاٹنے میں مدد کے لیے پیاز کی جڑ کو برقرار رکھیں:

کچن کے کاموں میں غالباً پیاز کاٹنا سب سے زیادہ تکلیف دہ عمل ہے اور بعض اوقات اس عمل سے آپ کو بڑی کوفت ہوتی ہے۔ اس لیے ہمارا مشورہ ہے کہ پیاز کی جڑ کو قائم رکھ کر اس عمل کو تیز اور منظم بنائیں، سب سے پہلے اسے چھیلیں پھر اسے افقی طور پر کاٹیں اور پھر عمودی کاٹیں پھر آپ دیکھیں گے کہ آپ کے پاس بہترین کٹی ہوئی پیاز ہوگی۔

کیا آپ نے پہلے ان میں سے کوئی بھی ٹپس آزمائی ہیں؟

ذیل میں دیئے گئے تبصرہ سیکشن میں ہمیں ضرور بتائیں۔

not null

کھانے پینے کی شوقین، ایک فلم ساز اور صحافی جو رنگا رنگ پکوانوں سے متعلق آپ کے تمام سوالات کے جوابات دینے کے لیے وقف ہے

مترجم : Kamran Shah

 

اپنی رائے دیں

 

رائے (1)

  • anonymous
    (3 years ago)
    Thanks for sharing this its really informative. Wish to contribute with your valuable reviews? https://www.reviewgraphy.com/?s=Village+Restaurant&post_type=page
    جواب

اپنے ان باکس میں ترکیبیں، تجاویز اور خصوصی پیشکشیں حاصل کریں