آپ کو یہ 8 آسان بیکنگ ٹوٹکے آزمانے کی ضرورت ہے

آپ کو یہ 8 آسان بیکنگ ٹوٹکے آزمانے کی ضرورت ہے

آپ کو یہ 8 آسان بیکنگ ٹوٹکے آزمانے کی ضرورت ہے

بیکنگ کا عمل پرفیکٹ پیمائش اور مہارتوں کے کمال کے بارے میں ہے لیکن اس کا مطلب یہ نہیں ہے کہ آپ کے پاس کوئی شارٹ کٹ نہیں ہیں۔ یہاں تک کہ اگر آپ ابھی ابھی بیکنگ کی دنیا میں اپنا ہُنر آزمانے کی شروعات کر رہے ہیں تو کسی پروفیشنل کی طرح دکھائی دینے کے لیے ان کارآمد نکات کا استعمال کریں۔

ہوم میڈ وھپڈ:
اسٹور سے بنا بنایا خریدنے کے بجائے پرزرویٹو لیڈن وھپڈ کریم آپ خود گھر پر بنائیں۔ اس کا طریقہ بہت آسان ہے۔ ایک جار میں تھوڑی سے وھپنگ کریم ڈالیں، اسے آدھے کے قریب بھرلیں، پھر اس کا ڈھکنا لگائیں اور 3 منٹ تک اچھی طرح ہلائیں۔ آپ دیکھیں گے کہ کس طرح آپ گھر پر مزیدار وھپڈ کریم کتنی آسانی سے بنا سکتے ہیں۔


مارش میلو فراسٹنگ:
وقت تیزی سے گزرتا جا رہا ہے اور یہاں کوئی شیرے کی تہہ نہیں ہے؟
چلیے کوئی حرج نہیں آپ اپنے مزیدار کپ کیک بیکنگ کرنے سے صرف 5 منٹ قبل، ان میں سے ہر ایک کے اوپر ایک ایک مارش میلو رکھیں۔
جب کپ کیکس تیار ہوجائیں گے تو یہ پرفیکٹ فراسٹنگ پگھل جائے گی اور یوں آپ کے کپ کیکس کے اوپر شیرے کی ایک مزیدار تہہ چڑھ جائے گی جو ان چھوٹے چھوٹے لذئیذ کپ کیکس کے ذائقے میں بے مثال اضافہ کرے گی۔
 

ایگ شیل کے ٹکڑے:
ہم نے پورے جوش و خروش سے ایک انڈے کو توڑ کر پیالے میں الٹادیا مگر اس کےسفید آمیزے اور زردی کے ساتھ ہی انڈے کے خول کے چند چھوٹے چھوٹے ٹکڑے بھی کٹوری میں تیرتے نظر آرہے ہیں۔ 
اسے کانٹے کی مدد سے ڈھونڈنے کی کوشش کرنے کے بجائے اپنی انگلی کو گیلا کرلیں اور اس کی مدد سے اس ٹوٹے ہوئے خول کے ٹکڑوں کو نکالنے کی کوشش کریں، انڈے کے چھلکے خود بخود اس کی طرف متوجہ ہوجائیں گے۔


کیلوں کو جلدی سے پکانا:

 ایک بہترین اور پرفیکٹ بنانا بریڈ بنانے کے لیے سب سے ضروری چیز ہیں پکے ہوئے کیلے۔ آپ روز مرہ استعمال میں آنے والے کیلے سے بنانا بریڈ بنا تو سکتے ہیں، لیکن یہ واقعی ایک جیسی چیز نہیں ہے۔ ریگولر کیلوں اور اچھی طرح پکے ہوئے کیلوں سے بنی بنانا بریڈ میں آپ کو واضح فرق نظر آئے گا۔ اس لیے ادھر ادھر نگاہیں دوڑانے میں وقت ضائع مت کریں بلکہ کیلوں کو اوون میں ایک سو پچاس سینٹی گریڈ پر چالیس منٹ تک رکھیں اور پھر دیکھیں کیسے پرفیکٹ اور پکے ہوئے کیلے آپ کے سامنے ہوں گے۔


کیوٹ کپ کیکس:
کیا آپ فراسٹنگ کے مداح نہیں ہیں؟ ٹھیک ہے لیکن یہ ایسی وجہ نہیں ہے کہ آپ اپنے کپ کیکس کو بغیر کسی سجاوٹ کے ہی چھوڑیں۔ سب سے پہلے ایک بیکنگ شیٹ لیں اور اسے کٹ پیٹر کے مطابق کاٹ لیں، اسے اپنے کپ کیکس پر رکھیں اور بغیر فراسٹنگ کے کپ کیکس بنانے کے لیے اس پر کچھ آئسنگ شوگر چھڑکیں۔


برائون شوگر کلمپس: 
اگر براؤن شوگر میں تھوڑی سی نمی بھی آجاتی ہے تو اس میں گتھے سے بننے لگتے ہیں، لیکن اس کے بارے میں اب آپ کو فکر کرنے کی کوئی ضرورت نہیں ہے۔ کیونکہ ہمارے پاس اس کا ایک عمدہ حل موجود ہے۔ آپ نے کرنا یہ ہے کہ جب بھی ایسی کوئی صورتحال درپیش ہو یا چینی کا استعمال کرتے وقت اس کے اوپر صرف ایک پیپر ٹاول رکھیں اور نرم اور گرم چینی کے لیے مائیکروویو اوون میں صرف 20 سیکنڈ تک گرم کریں۔ آپ کا چینی میں گتھے یا گٹھلیاں بننے کا مسئلہ حل ہوجائے گا۔ 


ہاتھوں کو چپکنے سے بچائیں:
جب آپ گرینولا بارز جیسی چیزیں بناتے ہیں یا پی نٹ بٹر کے ساتھ کسی طرح کے گندھے ہوئے آٹے کو سنبھالتے ہیں، یا میدا بناتے ہیں تو اجزاء ایک دوسرے سے جُڑنے کے مقابلے میں آپ کے ہاتھوں سے زیادہ چپکتے ہیں۔
اس سے بچنے کے لیے اس طرح کا کوئی بھی کام شروع کرنے سے پہلے اپنے ہاتھوں کو گیلا کرلیں اور پھر دیکھیں کہ ان میں سے کوئی بھی اجزاء آپ کے ہاتھوں سے نہیں چپکیں گے۔


پرفیکٹ کیک سلائسز:

اپنے فیورٹ کیک کا بہترین ٹکڑا حاصل کرنے کے لیے گرم چھری کا استعمال کریں۔ گرم پانی کے نیچے چھری کو تھوڑی دیر چلائیں، پھر اسے خشک کریں اور کیک کا ایک بہترین ٹکڑا کاٹنے کے لیے استعمال کریں۔
ٹھوس اور کریم بھرے لذیذ کیک کے لیے اس بات کویقینی بنائیں کہ گرم پانی نے واقعی چھری کو مناسب حد تک گرم کردیا ہو۔

not null

کھانے پینے کی شوقین، ایک فلم ساز اور صحافی جو رنگا رنگ پکوانوں سے متعلق آپ کے تمام سوالات کے جوابات دینے کے لیے وقف ہے

مترجم : کامران شاہ

 

اپنی رائے دیں

 

اپنے ان باکس میں ترکیبیں، تجاویز اور خصوصی پیشکشیں حاصل کریں