جب آپ چاکلیٹ بھرے میٹھے اور مزیدار کپ کیک کو دیکھتے ہیں تو آپ کے چہرے پر مسکراہٹ آ جاتی ہے۔" اینی بائرن۔"
کون ہے جسے چاکلیٹ اور کپ کیک پسند نہیں ہیں۔؟
ذرا تصور کریں کہ مزیدار چاکلیٹ اور کپ کیک ایک ہی جگہ آپ کو مل جاتے ہیں تو ان کا مزہ کیسا ہوگا۔
ظاہر ہے لذت اور ذائقے کا یہ ایک شاندار امتزاج ہے۔ چاکلیٹ بھرے یہ چھوٹے چھوٹے کپ کیک اپنی مثال آپ ہیں۔ دنیا میں شاید ہی کوئی ایسا فرد ہو جسے یہ مزیدار کپ کیک اپنی طرف نہ کھینچتے ہوں۔
کپ کیک کے نیشنل ڈے پر ہم آپ کے لیے لائے ہیں چاکلیٹ سے بھرے مزیدار کپ کیکس کی شاندار اور لاجواب اقسام جنہیں دیکھ کر ہی آپ کے منہ میں پانی آجائے گا۔
نیشنل کپ کیک ڈے ہر سال 18 اکتوبر کو دنیا بھر میں منایا جاتا ہے اور اس دن ہم مزیدار میٹھی چاکلیٹ سے بنے ان چھوٹے چھوٹے شاندار کپ کیکس سے لطف اندوز ہوتے ہیں۔ چاکلیٹ، میدے اور شیریں آمیزے سے بنے یہ بے مثال اور لاجواب کپ کیکس دنیا بھر میں انتہائی ذوق و شوق سے کھائے جاتے ہیں، چھوٹے، بڑے، بچے، بوڑھے، مرد و خواتین سب ہی اس لذیذ میٹھے سے لطف اندوز ہوتے ہیں۔ شیرینی بھرے ان چھوٹے چھوٹے کپ کیکس کو یہ خوبصورت نام ان لوگوں ںے دیا ہے جو بہترین بیکڈ میٹھا کھانے کے شوقین ہیں۔
ان مزیدار کپ کیکس کی متعدد اقسام ہیں اور ان میں ہماری سب سے پسندیدہ قسم فیئری کیک ہے۔ دنیا میں پہلی بار برطانیہ میں بنائے گئے یہ چھوٹے چھوٹے مزیدار چاکلیٹ بھرے کیک اپنے ذائقے اور لذت میں تو لاجواب ہیں ہی دیکھنے میں بھی بہت خوب صورت ہیں۔ ان کی من موہنی اور خوبصورت شکل دیکھتے ہی انہیں کھانے کو دل چاہتا ہے۔ اگر آپ نے کبھی یہ مزیدار فیئری کیک نہیں کھائے تو یقین کریں کہ آپ اب تک ایک شاندار میٹھے کے ذائقے سے محروم رہے ہیں۔
چاکلیٹ کپ کیک ڈے کی تاریخ:
نیشنل چاکلیٹ کپ کیک ڈے کے موقع پر دنیا بھر میں لوگ اپنے پسندیدہ ذائقے کے چاکلیٹ کپ کیک سے لطف اندوز ہوتے ہیں۔ چاکلیٹ کپ کیک ڈے کی تاریخ کا آغاز 1796 میں ہوا اور اس حوالے سے اس چھوٹے سے مزیدار کپ کیک کا تذکرہ سب سے پہلے لوگوں نے علیزہ لیزلی کی کُک بُک میں پڑھا۔ چاکلیٹ کپ کیک سے محبت کرنے والے افراد علیزہ لیزلی کی اس شاندار ایجاد کو ہمیشہ یاد رکھیں گے۔
منہ میں پانی لانے والے اس چھوٹے سے نفیس اور مزیدار کپ کیک کی کئی شکلیں اور اقسام ہیں تاہم اس میں سب سے مزیدار بات یہ ہے کہ یہ چھوٹے چھوٹے کپ کیک لذیذ چاکلیٹ سے بھرے ہوتے ہیں۔
چاکلیٹ کپ کیک ڈے کی تقریبات:
چاکلیٹ کپ کیک ڈے پر آپ بھی گھر پر یہ مزیدار کپ کیک بنا سکتے ہیں اور چاکلیٹ پسند کرنے والے اپنے دوستوں اور عزیزوں کے ساتھ انہیں شیئر کر سکتے ہیں۔ اپنی چاکلیٹ خوری کی تمنا کو پورا کرنے کے لیے چاکلیٹ کپ کیک کے اس شاندار دن پر آپ اپنی پسندیدہ بیکری سے بھی یہ مزیدار کپ کیک خرید سکتے ہیں۔
کراچی میں ایسی کئی مقبول جگہیں ہیں جہاں سے آپ کو یہ بنے بنائے مزیدار چاکلیٹ کپ کیکس مل سکتے ہیں۔ شوگریز، ڈیلیزیا اور ساشاز کیکس پر مزیدار کپ کیکس کی وسیع ورائٹی موجود ہے جہاں سے آپ اپنی پسند اور ذوق کے مطابق کپ کیکس خرید سکتے ہیں۔ ہمیں یقین ہے کہ ان جگہوں کے چاکلیٹ کپ کیکس آپ کو کبھی مایوس نہیں کریں گے۔
میری ولیمز نے کہا تھا کپ کیس بہت میٹھے اور مزیدار ہوتے ہیں اور اس وقت ان کی لذت مزید بڑھ جاتی ہے جب آپ انہیں اپنے دوستوں اور عزیزوں کے ساتھ بانٹتے ہیں۔،،
یقیناً آپ بھی اس بات سے اتفاق کریں گے۔ ہمیں یقین ہے کہ نیشنل چاکلیٹ کپ کیک ڈے کو یادگار بنانے کے لیے آپ بھی اس روز ان مٹھاس بھری خوشیوں کو اپنے دوستوں، عزیزوں اور رشتہ داروں کے ساتھ بانٹیں گے۔
جیسا کہ ہم نے پہلے آپ کو بتایا کہ نیشنل چاکلیٹ کپ کیک ڈے 18 اکتوبر کو دنیا بھر میں منایا جاتا ہے تو اس دن چاکلیٹ بھری میٹھی خوشیوں کو ایک دوسرے کے ساتھ بانٹیں اور ایک دوسرے کے چہرے پر خوشیوں کے رنگ بکھیریں۔
اپنی رائے دیں