مائیکروویو اوون کی ایجاد کی کہانی بہت دلچسپ ہے۔ گھریلو استعمال کے کارآمد برقی آلات میں شامل مائیکروویو اوون 1945 میں ایک امریکی انجینئر پرسی اسپینسر کے ذریعے معرض وجود میں آیا۔ اس کا موجد انجینئر پرسی اسپینسر جب ملٹری گریڈ میگنیٹرون کی جانچ کر رہا تھا تو غلطی سے اسے معلوم ہوا کہ برقی لہروں کو جمی ہوئی یا کھانے کی ٹھنڈی ہو جانے والی چیزوں کو گرم کرنے اور پگھلانے کے لیے استعمال کیا جاسکتا ہے۔ اس کے بعد اس نے مزید تجربات کرکے مائیکروویو اوون کو ایک شاندار برقی آلے کی شکل دی۔ اس شاندار آلے کی ایجاد نے لوگوں پر ایک طرح کا احسان کیا ہے کیونکہ ایک مائیکروویو اوون نے لوگوں کا زیادہ تر وقت بچا کر ان کی زندگی آسان کردی ہے۔ مائیکروویو اوون ایک ایسا برقی آلہ ہے جو آج کی زندگی کی بنیادی ضرورت ہے کیونکہ جیسے جیسے وقت کے ساتھ ، الیکٹرانک آلات پوری دنیا کو اپنی لپیٹ میں لے رہے ہیں ایسے میں مائیکرو ویو اوون ایک بنیادی سامان ہے جو تقریباً ہر گھر میں استعمال ہوتا ہے۔ آج کل مائکروویو کو گھریلو سامان کے طور پر استعمال کیا جاتا ہے لیکن ملازمین کا اپنا وقت بچانے کے مصروف شیڈول کو دیکھنے کے بعد دفاتر میں بھی رکھا جانے لگا ہے۔
مائیکروویو اوون نہ صرف کھانے کو گرم کرنے کے لیے استعمال کیا جاتا ہے بلکہ منٹوں کے اندر پکوان تیار کرنے کے لیے بھی استعمال ہوتا ہے جو آپ کو گھر کے پکے ہوئے پکوانوں کی طرح کا ذائقہ اور اطمینان دیتا ہے۔
مائیکروویو میں کھانا بنانے کے لیے فوڈ فیکٹس:
صرف حرارتی نظام کے لیے، کھانے کا وقت کھانے کے درجہ حرارت پر منحصر ہے کیونکہ عام چولہے پر کھانا گرم کرنے میں زیادہ وقت خرچ ہوتا ہے اور اس میں محنت بھی زیادہ لگتی ہے جبکہ مائیکرو ویو اوون میں کھانا تیزی سے پکتا ہے۔
مائیکروویو اوون میں کھانا پکانے سے کبھی بھی کھانے کی مقدار زیادہ نہیں ہوتی ہے اور اگر کوئی ایسی ڈش تیار کی جارہی ہے جو زیادہ مقدار میں ہے تو بہتر نتائج کے لیے کھانے کو دو یا اس سے زیادہ حصوں میں تقسیم کرلیں۔ حرارتی وقت کھانے کی مقدار پر منحصر ہوتا ہے جو پکا ہوا ہے۔ یہاں مختلف قسم کے پکوان تیار کیے جاسکتے ہیں جبکہ مندرجہ ذیل پکوان کھانا پکانے کے لیے آسان تراکیب دی جارہی ہیں۔
۔ مگ کیک
اب ہمیں کیک بنانے کے لیے علیحدہ بیکنگ اوون کی ضرورت نہیں ہے کیونکہ مائیکروویو میں بیکنگ کی بھی ایک ٹیکنالوجی موجود ہے۔ اس لیے اس سے بھرپور فائدہ اٹھائیں۔ مگ کیک تیار کرنے کے لیے ہمیں مندرجہ ذیل اجزاء کی ضرورت ہے۔
1۔ میدہ
2۔ کوکا پائوڈر
3۔ دانے دار چینی
4۔ دودھ
5۔ خوردنی تیل
ایک کپ میں مذکورہ بالا اجزاء شامل کریں اور اسے مائیکروویو اوون میں ایک یا دو منٹ کے لیے رکھیں اور اپنا تیار شدہ مگ کیک لے آئیں۔
۔ میک اینڈ چیز
یہ ایک ایسی ڈش جو بچوں کے ساتھ ساتھ بڑوں کو بھی بے حد پسند ہے۔ اس کی تیاری کے لیے ہمیں مندرجہ ذیل اجزاء کی ضرورت ہے۔
1۔ میکرونی
2۔ پانی
3۔ چیڈر چیز
4۔ موزریلا چیز
5۔ دودھ
6۔ کالی مرچ
7۔ نمک
8۔ مکھن
نمک اور کالی مرچ حسبِ ذائقہ اور دیگر تمام اجزاء کو ایک پیالے میں ڈالیں اور اس کو ایک منٹ کے لیے مائیکروویواوون میں گرم کریں اور اگر یہ تیار نہیں ہے تو اسے 30 سیکنڈ تک مزید گرم کریں جس کے بعد آپ اپنے میک اینڈ چیز کو کھانے کے لیے تیار ہوجائیں گے۔
۔ چیز کیک
ایک میٹھی ڈش جو آج کل ٹرینڈ کررہی ہے اور ہر ایک اسے پسند کرتا ہے کیونکہ یہ کھانے میں ہلکا ہے اور اسے بنانا بھی بہت آسان ہے۔ چیزکیک بنانے کے لیے ہمیں مندرجہ ذیل اجزاء کی ضرورت ہے۔
1۔ مکھن
2۔ گراہم کریکر
3۔ کریم چیز
4۔ چینی
5۔ ونیلا
مک مکھن اور گراہم کریکر کو لیں اور انییں کپ کی تہہ میں لگائیں پھر اس کے اوپر کریم چیز، ونیلا اور چینی کا آمیزہ ملا دیں اور اسے مائیکروویو اوون میں پانچ منٹ کے لیے بیک کریں۔ لیجیے جناب آپ کا چیزکیک چکھنے کے لیے بالکل تیار ہے۔
۔ پیزا
ایک ایسی ڈش جو لاجواب ہو اور اپلخانہ یا پارٹیوں کے لیے دوپہر کے کھانے یا رات کے کھانے کے لیے تیار ہونے کے لیے ایک بہترین شے ہو اسے ہم آسانی سے پیزا کا نام دے سکتے ہیں۔ پیزا بنانے کے لیے ہمیں درج ذیل اجزاء کی ضرورت ہوگی۔
1۔ پیزا بریڈ
2۔ پیزا ساس
3۔ آپ کے ذوق اور ذائقے کے مطابق ٹاپنگ
4۔ چیز
پیزا بریڈ کو ایک چھوٹی ڈش میں رکھیں جو آپ کے مائیکروویو اوون کے سائز کے مطابق فٹ ہوسکے۔ بریڈ کے اوپر پیزا ساس پھیلائیں، اپنی پسندیدہ ٹاپنگ شامل کریں اور ساری ٹاپنگ میں پنیر ملا لیں۔ اس کے بعد اسے بیک کریں جب تک کہ ٹاپنگ پر موجود پنیر پگھل نہ جائے۔
۔ کچلے ہوئے آلو
جب بھی بھوک لگی ہو اسے تیار کرنے میں سب سے آسان نمکین پکوانوں میں سے ایک کچلے ہوئے آلو یعنی میشڈ پوٹاٹوز ہے، جسے مختلف قسم کے پکوانوں میں بطور سائیڈ لائن ڈش بھی استعمال کیا جاسکتا ہے۔ اس ڈش کو تیار کرنے کے لیے مندرجہ ذیل اجزاء شامل کیے جاتے ہیں۔
1۔ آلو
2۔ مکھن
3۔ کالی مرچ
4۔ نمک
5۔ دودھ
سب سے پہلے آلوئوں کو چھیل کر ایک چھوٹے سے پیالے میں رکھیں۔ اس پیالے میں دودھ ، مکھن ڈالیں اور پھر اپنے ذائقے اور ذوق کے مطابق نمک اور کالی مرچ ڈالیں۔ اسے اس وقت تک بیک کریں جب تک کہ آلو پوری طرح میش ہونے کے لیے نرم نہ ہوجائیں۔ اس کے ذائقے کو بڑھانے اور اس پکوان کو مزید لذیذ بنانے کے لیے چھیلے ہوئے آلووں میں پنیر ڈالیں اور بس۔ اب یہ پیش کرنے کے لیے بالکل تیار ہیں۔
اپنی رائے دیں