باورچی خانے کے سات کار آمد گیجٹ جو ہر کسی کو اپنے باورچی خانے میں رکھنے چاہئیں۔۔

باورچی خانے کے سات کار آمد گیجٹ جو ہر کسی کو اپنے باورچی خانے میں رکھنے چاہئیں۔۔

باورچی خانے کے سات کار آمد گیجٹ جو ہر کسی کو اپنے باورچی خانے میں رکھنے چاہئیں۔۔

بعض اوقات ہم غیر ضروری گیجٹس سے لدے کچن کو دیکھ کر افسوس کا اظہار کرتے ہیں جو اکثر ٹیلی ویژن کے پروگرامز میں دکھائے جاتے ہیں۔
باورچی خانے کی یہ غیرمعمولی اشیا نہ صرف کیبنٹس کی جگہ کو روکتی ہیں بلکہ کاؤنٹرز اور باورچی خانے کے درازوں کی جگہ کو بھی گھیر لیتی ہیں۔ اسپراگوس کو چھیلنے کے آلات، برائونی پینز، سلائسرز وغیرہ یہ سب وہ چیزیں ہی جو صرف جگہ گھیرنے کے کام آتی ہیں۔ جبکہ حقیقت یہ ہے کہ باورچی خانے کے کچھ اچھے آلات کھانا پکانے کا سارا کھیل تبدیل کردیتے ہیں۔ 
ذیل میں ہم جن سات گیجٹس کے بارے میں بات کریں گے وہ اچھی طرح سے ڈیزائن کئے گئے ہیں، سستے اور لو ٹیک ہیں جو آپ کے باورچی خانے کی زندگی کو زیادہ منظم اور تیز تر بناتے ہیں۔ یہ تقریباً کھانا پکانے کے لیجنڈز کی طرف سے ایک عظیم تحفے کی طرح محسوس ہوتا ہے۔
جن گیجٹس کو ہم نے ذیل میں درج کیا ہے وہ عام اور واضح معلوم ہوسکتے ہیں، لیکن وہ روز مرہ کے باورچی خانے کے کاموں جیسے بھوننے، بیکنگ، مکسنگ اور چٹنی وغیرہ بنانے کے لیے بہت فائدہ مند ثابت ہوتے ہیں۔ ہم نے اپنے گیجٹس کی اہمیت کا ادراک اس وقت کیا جب ہم نے اپنے ویڈیو مواد کی شوٹنگ شروع کی۔ (اس کے بارے میں جاننے کے لیے انسٹاگرام پر ایٹ دا ریٹ فوڈ ٹریبیون کو ملاحظہ کریں)
دوسرے لفظوں میں ہم یہ کہہ سکتے ہیں کہ یہ گیجٹس گیزموز ہیں جس کے بغیر ہم محدود وقت میں بمشکل ہی کھانا بناسکتے تھے جو کہ ہم شوٹنگ کے لیے حاصل کرتے تھے۔ یہ ملٹی ٹاسک سپر ہیروز کیا ہیں، جاننے کے لیے پورا بلاگ پڑھیں۔

جنجر گراٹر:
جیسا کہ اس تصویر میں نظر آرہا ہے ادرک پیسنے کی چکی بھی لو ٹیک ہے لیکن جب آپ جلدی کھانا پکانا چاہتے ہیں تو یہ کسی معجزہ سے کم نہیں ہوتا۔
ادرک کو چھیلنے میں بہت وقت لگتا ہے اور آپ اپنا سارا وقت باورچی خانے میں نہیں گزارنا چاہتے ، ٹھیک ہے؟ یہ کارآمد مشین تمام بڑی سپر مارکیٹوں میں آسانی سے دستیاب ہے۔ اس چھوٹے سے آلے کو خریدنے کا مطلب ہے کہ چھری کے ساتھ ادرک کو چھیلنے اور اس کی ہوائیاں بنانے میں زیادہ وقت ضائع نہ کریں اور نہ سبزیوں کا آدھا حصہ ضائع کریں۔ اس گیجٹ کو صاف کرنا بھی بہت آسان ہے۔ اس سے نہ صرف ادرک بلکہ آپ جائفل اور پنیر کو بھی چھیل سکتے ہیں۔

کچن ٹونگس:
اس سے آپ کو کچن کا کام کرنے میں مدد ملے گی اگر آپ کے پاس کچن ٹونگس ہیں تو وہ آپ کے ہاتھوں کو بہت ارام دے سکتے ہیں۔ کیا اپ جانتے ہیں کہ ایسا کیوں ہے؟
کیونکہ یہ متعدد مقاصد کے لیے استعمال ہوتے ہیں۔ آپ انہیں اسپاتولا، لیڈل، لکڑی کے چمچ کے طور پر اور ایرسٹج تندور کے طور پر بھی استعمال کرسکتے ہیں۔
اس کا مطلب یہ ہے کہ یہ ٹونگس تقریباً ہر چیز میں استعمال کیے جاسکتے ہیں، پاستا کو الٹنے پلٹنے سے لے کر تندور سے گرم کھانا نکالنے اور برنر پر کوئلہ یا مرچ بھوننے تک یہ آپ کے لیے بہت کار آمد ثابت ہوسکتے ہیں۔ یہاں تک کہ آپ ان کو یہ چیک کرنے کے لیے بھی استعمال کرسکتے ہیں کہ آیا سبزیاں مناسب طور پر ابلی ہوئی ہیں یا نہیں۔ ظاہر ہے آپ اپنے ننگے ہاتھوں سے یہ کام نہیں کرسکتے ہیں اس لیے اس کا نام یاد رکھنا بہت ضروری ہے۔

گارلک پریس:
چاقو یا چھری کا استعمال کرتے ہوئے اور کٹنگ بورڈ پر لہسن کو چھیلنا کاٹنا اور اس کے حصے بخرے بنانا ٹھیک ہے، لیکن اگر آپ اپنے پکوانوں میں لہسن کا بہت زیادہ استعمال کرتے ہیں تو آپ کو لہسن چھیلنے کے لیے ایک عدد گارلک پریس کی اشد ضرورت ہے۔ گارلک پریس خریدنے پر آپ کو بہت زیادہ رقم خرچ کرنے کی ضرورت نہیں ہے۔ صرف ایک سادہ اسٹینلیس مشین عمدہ کام کرے گی۔ گارلک پریس کے بارے میں سب سے اچھی بات یہ ہے کہ وہ لہسن کے جووے کو اپنی اصل شکل میں برقرار رکھتا ہے۔ یہ ایک انتہائی افورڈ ایبل آلہ ہے جو آپ کا وقت اور پیسہ دونوں بچائے گا۔

ویجیٹیبل پیلر:
جب آپ چاقو یا چھری کی مدد سے اپنی سبزیوں اور پھلوں کو ہاتھ سے چھیلتے تو یہ آپ کو بے حد اطمینان نہیں دیتا ہے اور دل میں کہیں نہ کہیں یہ خلش رہتی ہے کہ یہ سب اچھی طرح سے چھیلے گئے ہیں یا نہیں؟
آپ یہ کیسے کریں گے؟ تو اس کا جواب یہ ہے کہ آپ کو ایک عدد ویجیٹیبل پیلر کی ضرورت ہے۔ ایک سیدھے ویجیٹیبل پیلر سے آپ کو کام کے دوران انگلیوں میں درد ہو جاتا ہے کیونکہ یہ آپ کو مایوس کرتا ہے۔ لیکن جب آپ اچھے ویجیٹیبل پیلر سے سبزیوں کا چھلکا اتارتے ہیں تو اس کا احساس آسمانی ہوتا ہے کیونکہ یہ سبزیوں اور پھلوں کے چھلکے کو بہت اچھی طرح اور نفاست سے چھیلتا ہے۔ اس لیے آپ کو ایک مضبوط اور تیزی سے چھلکا اتارنے والے پیلر کی ضرورت ہے جو پیرسمین پنیر چھیلنے کے بھی قابل ہے۔ باقی سب تیار ہے۔

میش اسٹرینر:
ایک بہترین کچن کے لیے ضروری ہے میش اسٹرینر جسے اپ کے کچن میں لازمی ہونا چاہیے۔ ہم نہیں سمجھتے کہ کوئی ایسا کھانا ہے جو میش اسٹرینر کے استعمال کے بغیر بنتا ہے۔ بہت سارے طریقے ہیں جن میں آپ میش اسٹرینر کا استعمال کرسکتے ہیں، جیسے بھاپ، کولینڈر، سیفٹنگ، سوکنگ اور بہت کچھ کرنے کے کام آسکتا ہے۔ 
ہم اسے پاستا کی اسٹریننگ، تازہ سبزیاں اور پھل دھونے کے لیے بھی استعمال کرتے ہیں۔ ویب سائٹ پر موجود ہماری ویڈیوز میں آپ اسے آلو کو کچلنے کے لیے استعمال کرتے ہوئے بھی دیکھ سکیں گے۔ اسے گھر پر آزمائیں اور نتائج خود ملاحظہ کریں۔


 
کچن شییرز:
بہت سارے طریقے ہیں جن میں آپ باورچی خانے میں استعمال ہونے والی قینچی سے کام لے سکتے ہیں۔ بعض اوقات ہم چھری اور کٹنگ بورڈ کو استعمال کرنے میں کافی سست ہوجاتے ہیں، اس لیے کچن کی قینچی استعمال کرنا ہمارے کام کو بروقت اور آسان بنا سکتا ہے۔ چاقو یا چھری کو دھونے اور صاف کرنے سے کہیں زیادہ قینچی کو صاف کرنا آسان ہے اور کسی پیالے یا پلیٹ میں براہ راست کسی چیز کو کاٹنا کچن کی قینچی کا اچھا استعمال ہے جس سے کام انتہائی تیز، صاف اور آسان ہوجاتا ہے۔
ہم زیادہ تر کچن کی قینچی کو دھنیا، پودینہ اور سلاد اور جڑی بوٹیاں وغیرہ کاٹنے کے لیے استعمال کرتے ہیں۔ اس کے استعمال سے کچن کا کام یہ زیادہ آرام دہ اور پرسکون ہوجاتا ہے۔ یہاں تک کہ یہ قینچیاں کھجوریں، چیری ٹماٹر، کیلے اور دیگر پھل بھی کاٹنے کے لیے بہترین ہیں۔ باورچی خانے کی قینچیوں کی ایک اچھی جوڑی پلاس جیسی گرفت کے ساتھ بھی آتی ہے جسے سخت چھلکے والے میوہ جات  اور سربمہر جار کھولنے میں استعمال کیا جاسکتا ہے۔


مارٹر اینڈ پیسلے:
نیا نو دن، پرانا سو دن۔
آپ نے اپنی ماں اور دادی کو یہ معجزاتی گیجٹ استعمال کرتے ہوئے دیکھا ہوگا اور اسی وجہ سے ان کے کھانے کا ذائقہ بہت اچھا ہوتا ہے۔ آپ ان چیزوں کے لیے مارٹر اینڈ پیسلے کا استعمال کرسکتے ہیں جنہیں، توڑنا، چھیلنا اور گِھسنا مشکل ہوتا ہے جیسے سخت خول والے گری دار میوے، جڑی بوٹیاں اور مسالے پیسنا وغیرہ۔
ہم اسے مایونیز، مختلف اقسام کے مکھن اور یہاں تک کہ حمس اور دیگر اقسام کی  چٹنیاں بنانے کے لیے استعمال کرنے کی تجویز پیش کرتے ہیں۔
فوڈ پروسیسرز اور بلینڈرز نے کچن کے کام کے لیے چیزوں کو پیسنا اور میش کرنا آسان بنا دیا ہو گا لیکن یہ ذائقہ جو آپ مارٹر اینڈ پیسلے سے حاصل کریں گے کوئی دوسری مشین اس کو مات نہیں دے سکتی۔


تو یہ بتائیں کہ آپ کے باورچی خانے میں پہلے ہی کتنے گیجٹ موجود ہیں؟ اور کیا آپ اس میں کچھ اور شامل کرنا چاہتے ہیں؟ ہمیں ذیل میں دیئے گئے تبصرہ سیکشن میں بتائیں۔ 

not null

ایک ایسا شخص جو "مجھ سے کھانے کے بارے میں کچھ پوچھیں" کے رویہ کے ساتھ کھانے کے معاملات کو سنجیدگی سے لیتا ہے۔ یہاں دلچسپ اور تفریحی بلاگز کے ذریعے لوگوں سے کھانے کے بارے میں اپنی محبت کا اشتراک کرنے کے لیے موجود ہے۔

مترجم : سید کامران علی شاہ

 

اپنی رائے دیں

 

رائے (4)

  • anonymous
    (7 months ago)
    "Crafting a culinary masterpiece is an art that demands the finest tools. These kitchen accessories effortlessly blend form and function, elevating your cooking experience. From precision-cutting knives to sleek, ergonomic utensils, each piece embodies the harmony between design and practicality. Transform your kitchen into a haven of creativity and taste with these thoughtfully curated accessories." https://sites.google.com/view/eudaimia/home
    جواب
  • anonymous
    (9 months ago)
    Best Kitchen Accessories Ever! Thanks for best quality and good content. These kitchen gadgets make our cooking experience more easier. Best Kitchen Accessories Online https://www.myestore.com.pk/collections/kitchen-dinning
    جواب
  • anonymous
    (9 months ago)
    <a href="https://www.myestore.com.pk/collections/kitchen-dinning">Best Kitchen Accessories</a> Ever! Thanks for best quality and good content. These kitchen gadgets make our cooking experience more easier. Best Kitchen Accessories Online
    جواب
  • anonymous
    (11 months ago)
    It's a very nice blog that I will definitely come back to more times! Thanks for informative post. If you want to buy home appliances and more then visit <a href="https://www.jbsaeedstudio.com/">JB SAEED</a>
    جواب

اپنے ان باکس میں ترکیبیں، تجاویز اور خصوصی پیشکشیں حاصل کریں