جی ہاں آپ نے بالکل ٹھیک سنا! یہ سال کے شاندار فیسٹیول کا ہی وقت ہے۔ کراچی اِیٹ ایک بار پھر سے رونقیں اور اشتہا انگیز کھانوں کی خوشبوئیں بکھیرنے کو تیار ہے۔ پہلے سے زیادہ بڑے، پُرکشش اور بہترین انداز میں۔۔۔۔ کراچی اِیٹ فوڈ فیسٹیول واپس آگیا۔ ہمارے لئے یہ کہنا زیادہ بہتر ہوگا کہ یہ ملک کا سب سے بڑا فوڈ فیسٹیول ہے جو روشنیوں کے شہر سے لوگوں کی بڑی تعداد کو لطف اندوز ہونے کے لیے اپنی جانب متوجہ کرتا ہے۔ چاہے جوان ہوں یا بوڑھے، عورتیں ہوں یا بچے۔۔۔ کراچی ایٹ سے سب ہی محظوظ ہوتے ہیں۔ اس ایونٹ میں ہر طرح کے لوگوں کیلئے کچھ نہ کچھ خاص ہوتا ہے۔ لہٰذا ہم تو یہی کہیں گے کہ سال کے اس یادگار فوڈ فیسٹیول میں کسی کو بھی فراموش اور نظر انداز نہیں کیا جاتا۔
کراچی اِیٹ 2020 کے انعقاد کے لیے تاریخوں کا اعلان کیا جا چکا ہے۔ ایونٹ میں شرکت کرنے اور لذیذ کھانوں کا ذائقہ چکھنے کے لیے ہم تو بے صبری سے انتظار کر رہے ہیں۔
"کراچی اِیٹ فوڈ فیسٹیول" دس، گیارہ اور بارہ جنوری کو بیچ ویو پارک، کلفٹن میں منعقد ہوگا اور یہ فیسٹیول دیکھنے سے تعلق رکھے گا۔ امید ہے اسے ہر کوئی پسند کرے گا۔۔ جمعہ 10 جنوری کو کراچی ایٹ کی ٹائمنگ شام 4 بجے سے رات ساڑھے دس بجے تک ہوگی جبکہ ہفتے اور اتوار کو دوپہر ساڑھے 12 بجے سے لے کر رات ساڑھے دس بجے تک یہ جگمگاتا فیسٹیول رونقیں بکھیرتا رہے گا۔
یہاں کراچی ایٹ میں شاندار اور لذیذ کھانوں اور کھانا پیش کرنے والی آرگنائزیشنز کے بارے میں ایک رائونڈ اپ پیش خدمت ہے جس کا کراچی کے شہری بے صبرے سے انتظار کررہے تھے۔
اس سال "کراچی اِیٹ فوڈ فیسٹول " میں سو سے زائد کھانے پینے کے اسٹالز لگائے جائیں گے، اور کھانے پینے سے متعلق کاروبار کرنے والے بے شمار افراد سب سے بڑے فوڈ فیسٹیول میں شرکت کریں گے۔ ایشیائی کھابوں سے لے کر بین الاقوامی پکوانوں تک "کراچی اِیٹ " میں آپ کے من پسند کھانوں کے تمام آپشنز موجود ہونگے، جن کا ذائقہ آپ ضرور چکھنا چاہیں گے۔
اس بار کراچی ایٹ میں جو ریسٹورانٹس اپنے مزیدار پکوان پیش کریں گے ان میں لالز پٹیسیریز، ثانیازکچن، بریو فیکٹری، سول اور بہت سے دیگر شامل ہیں۔ اس کے علاوہ اور بھی متعدد کچنز اور ریسٹورانٹس کو اس بار اس بڑے اور یادگار فیسٹیول میں شامل کیا جارہا ہے۔
اس بار کراچی ایٹ میں اپنے کھانے پیش کرنے والوں کے بارے میں یہاں ایک رن ڈائون دیا جا رہا ہے جس سے آپ کو اندازہ ہوگا کہ کراچی ایٹ کے منتظمین کو آپ کے کھانے پینے اور لذتِ کام و دہن کا کتنا خیال ہے۔
1. ڈیلینا:
اس بار کراچی ایٹ میں شامل ہونے والے ریسٹورانٹس میں ڈیلینا بھی (اسٹال نمبر 14) شامل ہے۔ ڈیلینا کے منتظمین کا کہنا ہے کہ اس بار فیسٹیول میں ریگولر آئس کریم کو نیا ٹوئسٹ دیا گیا ہے اور اس یادگار فوڈ میلے کے لیے خاص طور پر " ہاٹ میس" کے نام سے آئسکریم کا انفرادی ذائقہ تیار کیا گیا ہے۔
2. سویٹ گرینز:
سویٹ گرینز اس بار کراچی ایٹ میں پہلی بار شرکت کرے گا (اسٹال نمبر 65) ان کا خصوصی پکوان "دا ریڈ چلی ٹاکوز" خاص طور پر فوڈ فیسٹیول میں پیش کرنے کے لیے تیار کیا گیا ہے جو عام طور پر ان کے مینو میں شامل نہیں ہوتا۔
3. ٹو گائیز ون گرِل:
کراچی ایٹ میں جہاں انواع و اقسام کے نت نئے کھانے آپ کے منتظر ہوں گے وہیں برگرز کی بھی وسیع اقسام آپ کی راہ دیکھیں گی۔ ان میں برگرز کی دنیا کا اہم نام ٹو گائیز ون گِرل (اسٹال نمبر 29) بھی شامل ہے جو اس بار آپ کے لیے نیا اور انوکھا ذائقہ "ڈونٹ برگرز" لے کر آرہے ہیں۔
4. پنواڑی:
انوکھے اور لاجواب کھانوں کے متلاشی افراد کے لیے اس بار فوڈ فیسٹیول میں پنواڑی اپنا نرالا آئس فائر پان (اسٹال نمبر 15) لے کر آ رہا ہے۔ ہمیں یقین ہے کہ بہت اچھا کھانا کھانے کے بعد آپ کے لیے پنواڑی کا " آئس فائر پان" کھانا اس رنگا رنگ میلے کا مزہ دوبالا کردے گا۔
5. دی سوشل حب:
اس بار اس رنگا رنگ فوڈ فیسٹیول میں دی سوشل حب (اسٹال نمبر 111) اپنا ایک انوکھا امتزاج پیش کرے گا جسے "چاٹ اینڈ ٹاکوز" کا نام دیا گیا ہے اس انوکھے پکوان کا مزہ تو آپ چکھنے کے بعد ہی جان پائیں گے مگر ہم یہ امید ظاہر کرسکتے ہیں کہ یہ دیکھنے میں جیسا مزیدار نظر آتا ہے کھانے کے بعد بھی آپ کو ایسا ہی ناقابلِ فراموش مزہ دے گا۔
اس کے علاوہ کھانے پینے کی دنیا کے چند اہم اور بڑے ناموں سے سجا یہ مزے دار فوڈ فیسٹیول بہت جلد شروع ہورہا ہے۔ اور ہم سے تو انتظار بھی نہیں ہو رہا کہ کون کون سے سرپرائزز ہمیں اس سال ملنے والے ہیں۔۔
ہاب ناب بیکری:
پہلے سے کہیں زیادہ بڑی اور بہترین، ہاب ناب بیکری اپنا مینو تبدیل کرتے ہوئے اس سال ایٹ ٹوئینٹی(فیسٹیول) میں مکمل نئی اور منفرد چیزیں متعارف کرائے گی۔ نئی پف پراڈکٹس میں میٹھے اور چٹپٹے اجزاء کا شاندار امتزاج آپ کوانوکھا مزہ دیگا ۔ یہ سردی کے موسم میں جھٹ پٹ تیار ہوجانے والے اسنیکس کے لئے بہترین آپشن ہیں۔ یہاں ہر قسم کے لوگوں کے چکھنے کے لیےذائقوں کی مختلف اور وسیع اقسام موجود ہیں۔۔ ہاب ناب اس بات کو یقینی بنا رہا ہے کہ ہر ممکن حد تک بہترین طریقے سے کراچی والوں کے لیے کھانے پینے کا انتظام کرے
کراچی ایٹ کو اس شہر کے دیگر تمام فوڈ فیسٹیولز میں کھانے کا سب سے بڑا میلہ مانا جاتا ہے۔۔ لیکن جو چیز اس فیسٹیول کو لاجواب اور منفرد بناتی ہے وہ یہ ہے کہ اس میں تیس سے زائد نئے ایٹریز مطلب نئے ابھرتے ہوئے کھانوں کا کاروبار کرنے والے اور پیش کرنے والے افراد کو متعارف کرانا اس فیسٹیول کا اصل مقصد ہے۔ اس میں پیش کی جانے والی ڈشز کو خاص طور پر اس ایونٹ کے لیے تیار کیا جاتا ہے جو ان کے
عام مینو میں آپ کو نہیں ملیں گی۔۔ یہی کراچی ایٹ فوڈ فیسٹیول کی انفرادیت ہے جو اسے دیگر تمام ایونٹس سے مختلف بناتی ہے۔
صرف یہی نہیں۔۔۔ بلکہ تمام شرکت کرنے والوں کو ایک خاص عمل کے ذریعے اجازت دی گئی ہے۔۔ جس میں فوڈ کریٹکس، انڈسٹری پروفیشنلز اور میڈیا کے لوگوں کا اہم کردار ہے۔۔ ہر ایک کے کھانے کا انتخاب کھانا چکھنے کے عمل کے ذریعے کیا گیا ہے۔ یہ کہا جاتا ہے کہ تین سو سے زائد کھانا پیش کرنے والوں نے اپنی اپنی خاص ڈشز (سگنیچر ڈشز) بھیجیں جو خاص طور پر اس فیسٹیول کیلئے تیار کی گئی تھیں۔ جن میں سے کچھ کو چکھنے کے بعد ہی شارٹ لسٹ کیا گیا تھا اور اس مشہور فوڈ فیسٹیول میں پیش کرنے کی اجازت دی گئی ہے۔۔۔
یہ نہایت ہی صاف اور شفاف عمل ہے جو تمام سوشل میڈیا پیجز پر دیکھا جاسکتا ہے۔
دیکھیں:
https://www.facebook.com/karachieat/ https://www.instagram.com/karachieat/
کراچی اِیٹ فوڈ فیسٹیول کھانے پینے کے شوقین افراد کے لیے ایک لازمی طور پر کور کیا جانے والا ایونٹ ہے۔ ہمارے خیال میں یہ پاکستانیوں کی تفریح کے حوالے سے اٹھایا جانے والا ایک بہت بڑا قدم ہے ۔ چونکہ یہ نہ صرف آنے والوں کو مزیدار ذائقوں سے روشناس کراتا ہے بلکہ اس سے لطف اندوز ہونے کے لیے تفریح کے دیگر پہلو بھی موجود ہیں۔ یہ ایک بہترین فیملی، فرینڈلی فیسٹیول ہے۔ شہر بھر کے لوگ اپنے پیاروں، دوستوں یا فیملی کے ساتھ اس اہم اور رنگا رنگ میلے میں شرکت کر سکتے ہیں، یہاں آنے والوں کی پیٹ پوجا کے ساتھ ساتھ تفریح کا بھی خاص خیال رکھا گیا ہے اس سال اس فیسٹیول میں نعمان خالد، وقار احسن اور یوکے کا سہارا بینڈ اپنے فن کا مظاہرہ کرے گا اور ہمیں امید ہے کہ یہاں گزارا جانے والا آپ کا ہر پل نہ صرف خوشگوار ہوگا بلکہ یادگار بھی ہوگا۔
اپنی رائے دیں