حیدر آبادی ذائقوں کے قصے

حیدر آبادی ذائقوں کے قصے

حیدر آبادی ذائقوں کے قصے

حیدرآباد اپنی رنگ برنگی چوڑیوں اور شام کے وقت چلنے والی سحر انگیز ہوا کے لیے مشہور ہے تاہم اگر آپ یہاں آئیں تو یہاں کے لاجواب، منفرد اور مزیدار پکوان آپ کو حیرت میں مبتلا کردیں گے۔ 


یہاں کی مشہور بمبئے بیکری کے کیک ہوں یا لاجواب حیدر آبادی مسالے دار چکن۔
اس شہر کی ثقافت میں آپ کو میٹھے اور مرچیلے ذائقوں کی وسیع اقسام ملیں گی۔ بیشتر کھانوں میں کھٹاس بھرے ذائقے کو فوقیت دی جاتی ہے۔ جیسے بگھارے بینگن، اچاری بھنڈی، مسالا بھری ہری مرچیں وغیرہ۔  حیدر آباد کے انواع و اقسام کے اچار، مربعے اور چٹنیاں بھی منہ میں پانی لانے کو کافی ہیں۔  
آپ کے ذوق کو بڑھانے کے لیے ذیل میں کچھ ایسے مزیدار پکوانوں کی تفاصیل دی جارہی ہیں جنہیں آپ ضرور کھانا چاہیں گے۔ یقیناً ان نرالے ذائقوں سے لطف اندوز ہونا آپ کے لیے شاندار تجربہ ہوگا۔ اگر آپ ان پکوانوں کو اپنے گھر پر بھی پکانا چاہیں تو آپ کو مزہ آجائے گا۔ 


دال گوشت:
چنے کی دال اور تیکھے مسالوں کے امتزاج سے بنے آمیزے میں نرم و ملائم گوشت کو ملا کر پکانے سے اس کے ذائقے کو گویا چار چاند لگ جاتے ہیں، اگر آپ کھانے پینے کے شوقین ہیں اور آپ نے ابھی تک حیدرآبادی دال گوشت نہیں کھایا تو سمجھیں کہ کچھ نہیں کھایا۔ لذت اور توانائی سے بھرے اس شاندار پکوان کو روٹی یا چاولوں کے ساتھ کھائیں، دوپہرکے کھانے  میں تناول کرنے کے لیے بھی بہترین انتخاب ہے۔    


 حیدر آبادی چکن:
حیدرآبادی چکن مرغی کے گوشت سے بننے والا ایک لاجواب اور گاڑھا مسالے دار پکوان ہے۔ اس کے ذائقے اور لذت کو بڑھانے کے لیے آپ اس میں کاجو اور بادام بھی ڈال سکتے ہیں جس سے نہ صرف اس کے گاڑھے پن میں اضافہ ہوگا بلکہ اس کی خوشبو اور ذائقے کو بھی چار چاند لگ جائیں گے۔ اسے روٹی یا گرم نان کے ساتھ کھائیں اور اس بے مثال پکوان کا بھر پور مزہ اڑائیں۔


بمبئے بیکری کے کیک:
میٹھے اور مزیدار پکوانوں کے شوقین افراد میں بمبئے بیکری کے مزیدار کیک بے حد مقبول ہیں۔ یہاں کے کیک اور دیگر میٹھے پکوان خریدنے کے لیے ہر روز یہاں لوگ قطار لگا کر اپنی باری کا انتظار کرتے ہیں۔ اس سو سالہ قدیم بیکری کی سب سے خاص بات اس کے ذائقوں میں کبھی نہ آنے والا بدلائو ہے۔ یعنی جو کیک سو سال پہلے آپ کے نانا دادا نے کھایا ہوگا اس کا ذائقہ اور معیار آج بھی بالکل ویسا ہی ہے۔ اگر آپ حیدر آباد جانے کا ارادہ رکھتے ہیں تو میٹھے پکوانوں کے لیے بمبئے بیکری کا چکر ضرور لگائیں جہاں آپ کو آپ کی توقع سے بھی زیادہ شاندار اور لاجواب میٹھے پکوان ملیں گے۔ اس کے ساتھ ساتھ آپ یہاں کی بے مثال کافی سے بھی لطف اندوز ہوسکتے ہیں۔


 
شیر خورمہ:
صرف حیدرآباد میں ہی نہیں بلکہ شیر خورمہ ملک کے ہر حصے میں دلچسپی سے بنایا اور شوق سے کھایا جاتا ہے۔ دودھ اور چینی سے بننے والا یہ لذیذ اور شاندار میٹھا پکوان خاص خاص مواقع پر بنایا جاتا ہے۔ اس میں سویاں، بادام، پستہ اور چھوہارے بھی ڈالے جاتے ہیں۔ اگر اس میں تھوڑے سے چاول بھی ڈال دیئے جائیں تو اس کے مزیدار گاڑھے پن میں اضافہ ہو جاتا ہے۔ خاص طور پر عید، شب برات، بڑی عید اور دیگر اہم مواقع پر شیر خورمہ سے خاص مہمانوں کی تواضع کی جاتی ہے۔ 
 

null

بطور پاکستانی، اچھا کھانا میرے لیے ہمیشہ سے تسلی بخش رہا ہے۔ کیا یہ میں ہی ہوں جو اچھا کھانا کھا کے خوش ہوتی ہوں یا میرے ابو جو خود مجھے اسکول جانے پر ٹوفی کی آفر کرتے تھے۔۔۔کھانے کا تعلق ہم لوگوں کے لیے کچھ اور ہی ہے۔اس سے ہمارے جذبات بھی جڑے ہوئے ہیں ۔یہ لوگوں کو ایک دوسرے سے جوڑتا ہے۔میں نے فوڈ ٹریبیون کیلئے لکھنا ہی کھانے کی محبت میں شروع کیا۔

 

اپنی رائے دیں

 

اپنے ان باکس میں ترکیبیں، تجاویز اور خصوصی پیشکشیں حاصل کریں