فوڈستان کو ملاحظہ کریں اب فوڈ ٹریبیون پر

فوڈستان کو ملاحظہ کریں اب فوڈ ٹریبیون پر

فوڈستان کو ملاحظہ کریں اب فوڈ ٹریبیون پر

مزیدار کھانوں کے بارے میں آپ کے خیالات کے اظہار کے لیے فوڈ ٹریبیون ایک بہترین جگہ ہے۔ ہم آپ کو لذتِ کام و دہن کے بارے میں نت نئی خبریں اور معلومات فراہم کرتے رہتے ہیں۔ آج فوڈ ٹریبیون کے صفحات کی زینت بنا ہے گھر کے کھانوں پر مبنی فوڈستان۔۔۔ جس کی اونر ہیں نوشین اشفاق جو ایک ہائوس وائف ہیں۔ نوشین اشفاق کو نت نئے کھانےبنانے کا شوق ہے اور اسی شوق کے پیشِ نظر انہوں نے اپنے ہاتھ کے تیار کردہ کھانے اپنے دوستوں اور خاندان کے دیگر افراد کو پیش کرنا شروع کیے تو ان کے بنائے ہوئے کھانوں کی دھوم مچ گئی۔۔ اپنی فیملی اور فرینڈز کے اصرار پر انہوں نے اپنے کاروبار کا آغاز کیا۔ نوشین آج کل کھانے پکانے کی مہارت کے مزید کچھ کورسز کررہی ہیں جس سے ان کی صلاحیتوں میں اور بھی نکھار آیا ہے۔ 
ان کا کہنا ہے کہ اچھے اچھے کھانے بنانا اور دوسروں کو کھلانا ان کا ابتدائی شوق تھا اور آج فوڈستان کی شکل میں ان کے شوق کی تکمیل ہوئی ہے۔ 
فوڈستان کی جانب سے ان کی مشہور و معروف ڈش کھائوسے فوڈ ٹریبیون کو بھجوائی گئی جس سے ہمیں بے حد خوشی ہوئی۔۔ اس مزیدار ڈش کے بارے میں ہماری تفصیلی رائے درج ذیل ہے۔

  
چکن کھائوسے:
شروعات کرنے والوں کے لیے، لذت اور مزے سے بھرا فوڈستان کا چکن کھائوسے ہمیں بے حد پسند آیا اور ہم نے اس کی ہر بائٹ کو خوب انجوائے کیا۔ اس میں شامل چکن کی بھرپور مقدار، مہکتے ہوئے تیکھے مسالوں، لذیذ ناریل کری اور فرائیڈ اسپاگیٹی اور تازہ ہرے دھنیے کی ٹاپنگ نے اس کے ذائقے اور لذت میں بے مثال اضافہ کیا۔

 
مزیدار چکن کھائوسے میں ناریل کری کی آمیزش بہترین رہی جس سے اس کے گاڑھے پن میں اضافہ ہوا جبکہ تیکھے مسالے ڈالنے سے کھائوسے کھاتے ہوئے وقفے وقفے سے پانی یا کولڈ ڈرنک کے چھوٹے چھوٹے گھونٹ لینے کا بھی اپنا ہی مزہ تھا۔ 
اس کے علاوہ اسپاگیٹی کو بہت بہترین انداز میں پکایا گیا تھا اس کی سجاوٹ کے لیے ٹاپ پر رکھی گئی فرائیڈ اسپاگیٹی سے نہ صرف اس میں خستہ پن پیدا ہوا بلکہ اس کی مجموعی لذت بھی بڑھ گئی۔  
آخر میں ایک بات کہ فوڈ ٹریبیون کو بھیجا گیا کھائوسے اچھی خاصی مقدار میں تھا جس کے ساتھ کھٹاس پیدا کرنے کے لیے لیموں، مسالے دار چپس اور تلی ہوئی پیاز بھی موجود تھی جس کی یہ ڈش واقعی حقدار تھی۔ ان چیزوں نے اس مزیدار ڈش کی شان میں خوب اضافہ کیا اور ہم نے اسے مزے لے لے کر کھایا۔  

اگر آپ بھی کھائوسے کو پسند کرتے ہیں تو آپ کو چاہیے کہ فوڈستان سے چکن کھائوسے منگوائیں اور اسے ضرور ٹرائی کریں۔ آپ کو اس کا ہر نوالہ مزے کی انوکھی دنیا میں لے جائے گا۔ یہ نہ صرف کھانے میں لذیذ تھا بلکہ اس کی تیاری میں حفظانِ صحت کے اصولوں کا بھی  اچھے سے خیال رکھا گیا تھا۔
سنگل سرونگ: 350 روپے
ڈبل سرونگ: 450 روپے
ٹوٹل ریٹنگ:10 میں سے 9۔


 
چکن کھائوسے کے علاوہ فوڈستان کے پاس آپ کو کھلانے کے لیے بہت مزے مزے کے پکوان ہیں۔ چکن کڑاھی سے لے کر تھائی رائس تک فوڈستان میں آپ کو سب کچھ ملے گا۔ یہاں ہر ہفتے پکوانوں کی اقسام تبدیل کی جاتی ہیں تاکہ آپ کی نت نئے کھانے کھانے کی خواہش پوری ہوسکے۔


 
ہم فوڈستان کے مزید ذائقے دار پکوان کھانے کو بے تاب ہیں۔ فوڈ ٹریبیون کی جانب سے فوڈستان کو قبولیت کا درجہ دے دیا گیا ہے اور ہمیں یقین ہے کہ بہت جلد آپ اس شاندار کھانا گھر کو متعارف کرانے پر فوڈ ٹریبیون کا شکریہ ادا کرتے نظر آئیں گے۔
 

null

ایسا شخص جسے کھانوں سے بہت محبت ہے،مجھے لکھنا بھی نا قابل بیان حد تک پسند ہے۔ یہاں آپ سے ان بلاگز کے ذریعے اپنے کچھ ذاتی خیالات شیئر کر رہی ہوں۔

 

اپنی رائے دیں

 

اپنے ان باکس میں ترکیبیں، تجاویز اور خصوصی پیشکشیں حاصل کریں