مشہوراسٹریٹ فوڈز:جنہیں زندگی میں ایک بار چکھنا ضروری ہے (دوسرا حصہ)

 مشہوراسٹریٹ فوڈز:جنہیں زندگی میں ایک بار چکھنا ضروری ہے (دوسرا حصہ)

 مشہوراسٹریٹ فوڈز:جنہیں زندگی میں ایک بار چکھنا ضروری ہے (دوسرا حصہ)

اسٹریٹ فوڈز پوری دنیا میں ایک بہت بڑا ٹرینڈ بن گیا ہے۔ ہم سب لذیذ، منفرد اور عمدہ کھانے تیار کرنے والے ریسٹورانٹس کے دیوانے نظر آتے ہیں، مگر گلی محلوں میں لگے ٹھیلوں پر جاکر کھانا کھانے کا اپنا ایک الگ ہی مزہ ہے۔ فوڈ اسٹریٹس ڈائننگ کو کون مس کرسکتا ہے۔ اسٹریٹ فوڈز کی اپنی ہی لذت اورذائقہ ہوتا ہے۔ دنیا بھر میں بہت سارے لوگ ہوٹلز کے کھانے کے بجائے ٹھیلوں کے لذیذ کھانوں کو ترجیح دیتے ہیں۔ دنیا بھر میں ملنے والے مختلف مزیدار اسٹریٹ فوڈز لوگوں کو اپنی جانب کھینچتے ہیں۔ یہاں  یہ بات قابل توجہ ہے کہ ہر کھانے کی ڈش کسی نہ کسی طرح ملک کی منفرد ثقافت کو ظاہر کرتی ہے۔ چاہے فوری بھوک مٹانے والے مزیدار اسنیکس کی بات ہو یا پھر کوئی مکمل ڈش ہو۔ پہلا آںے والا خیال گلی محلوں میں لگے ٹھیلوں پر جا کر کھانا کھانے کا آتا ہے۔
یہاں ہم آپ کو دنیا بھر کے مشہور ممالک کے مختلف اور لذیذ اسٹریٹ فوڈز کے بارے میں آگاہ کریں گے۔۔


سمٹ بریڈ، ترکی :
سمٹ بریڈ ترکی کے مشہور اسٹریٹ فوڈز میں سے ایک مقبول ترین ڈش ہے۔ مشہور زمانہ سمٹ بریڈ کو ترکی میں بہت پزیرائی حاصل ہے۔ یہ ناشتے میں کھائے جانے کے حوالے سے بہت مشہور ہے جبکہ کچھ لوگ اسے اسنیک کے طور پر کھانا پسند کرتے ہیں۔ ترکی کی گلیوں میں سمٹ بریڈ آسانی سے  مل جاتی ہے۔ خوشنما اور خوش رنگ، گول رِنگ نما بریڈ پر لگے تل اس کو لاجواب اور ذائقہ دار بناتے ہیں۔ اگر اس کے ساتھ ٹرکش چائے بھی مل جائے تو کیا ہی کہنے ہیں۔


چمنی کیک، چیک ری پبلک:
چیک ری پبلک کی سڑکوں پر ملنے والی ایک میٹھی مزیدار ڈش سے ضرور لطف اندوز ہوں جسے چمنی کیک کہا جاتا ہے۔ چمنی کیک ڈونٹ کی طرح دکھتا ہے مگر یہ بات تو کنفرم ہے کہ اس کو کھانا تو بعد کی بات ہے آپ کے منہ میں اسے دیکھتے ہی پانی آجائے گا۔۔ بل کھاتا ڈونٹ آپ کو ویفل کون کی طرح دکھے گا جو گِرل پر تیار ہوتا ہے اور پھر اس پر چینی کی کوٹنگ ہوتی ہے۔ اسے ٹھنڈی ٹھنڈی آئس کریم، چاکلیٹ ساس، موسمی پھل اور کریم کا تڑکہ لگا کر پیش کیا جاتا ہے جو اس کا مزہ دوبالا کردیتا ہے۔


مسالہ ڈوسہ، انڈیا:
 منفرد سائوتھ ایشین ڈش مسالہ ڈوسہ جو بھارت کے گلی محلوں اور ٹھیلوں پر  ملنے والا مقبول ترین اسٹریٹ فوڈ ہے۔ بہترین مسالوں کے ساتھ تیار ہونے والا ڈوسہ سامبر اور چٹنی کے ساتھ پیش کیا جاتا ہے۔ یہ لذیذ  پکوان کاربوہائیڈریٹ سے بھرپور ہے۔ مسالہ ڈوسہ کھانے میں انتہائی ہلکا ہے، لیکن کچھ ہی دیر میں آپ کا پیٹ بھرنے کیلئے کافی ہے۔۔۔ 


پائوٹین، کینیڈا:
اگر آپ نے اس ذائقہ دار کھانے کے بارے میں نہیں سنا تو آپ یقیناً پتھروں کے دور میں رہ رہے ہیں۔ فرائز، دہی، پنیر اور گریوی سے تیار کردہ اس پکوان  کو کینیڈا کی انتہائی مقبول ترین اور سب کی پسندیدہ ڈش خیال کیا جاتا ہے۔ پائوٹین کا شمارکینیڈا کے خاص اور بہترین اسٹریٹ فوڈ پکوان میں ہوتا ہے۔  شاید یہ آپ کو دکھنے میں اتنا اچھا نہ لگے مگر جب ایک بار آپ اسے چکھیں گے تو اسلکا شاندار ذائقہ آپ کو اسے بار بار کھانے پر مجبور کردے گا۔ اس مزیدار ڈش کو کھا کرآپ بہت انجوائے کریں گے۔۔


جرک چکن،جمیکا:
ہوسکتا ہے جب آپ اسٹریٹ فوڈ کے بارے میں سوچیں تو ذہن میں ابھرنے والا پہلا خیال جرک چکن کا نہ آئے۔ لیکن یہ جمیکا کی ایک انتہائی مقبول ڈش ہے۔ اگر آپ لذیذ اسموکڈ چکن پسند کرتے ہیں تو یہ ڈش یقیناً آپ کے لئے ہے۔ بہترین ذائقے کے لیے مرغی کو ادرک، لہسن، مرچ اور منفرد مسالوں میں میرینیٹ کر کے رات بھر چھوڑ دیا جاتا ہے اور پھر لکڑی کے اوپر گِرل کر کے پیش کیا جاتا ہے۔ یہ دیکھنے میں بھی انتہائی مزیدار لگتی ہے اور اس کا شاندار ذائقہ بھی سب کو خوب بھاتا ہے۔


 ہالو ہالو، فلپائن: 
گرمی کی شدت کو کم کرنے اور تازہ دم ہونے کے لیے کیلئے فلپینی عوام ٹھنڈی ٹھار، میٹھی اور مزیدار ڈش ہالو ہالو بہت پسند کرتے ہیں۔۔یہ سنڈے سے ملتی جلتی قسم کی ڈش ہے۔۔۔ دہی کی تہہ کے ساتھ  ناریل فلیکس اور مختلف سیرپ کا  تڑکہ اسکے ذائقے کو چار چاند لگا دیتا ہے۔ اوپر سے آئس کریم کی ٹاپنگز، کنڈنس ملک اور برف اس کو اور بھی ذائقے دار بنا دیتی ہے۔ فلپائن کی سڑکوں پر ملنے والے اس مزیداراسٹریٹ فوڈ کے مداح بہت ہیں۔
مزاحیہ حقیقت: ہالو ہالو کا مطلب ہے مکس مکس۔۔


پیڈ تھائی، تھائی لینڈ :
پیڈ تھائی نہ صرف تھائی لینڈ کی سڑکوں پر مشہور ہے بلکہ یہ ملک بھر کے ریسٹورانٹس میں بھی انتہائی شوق سے کھائی جاتی ہے۔۔۔ تھائی نوڈلز، مختلف سبزیوں اور لذیذ مسالوں کے تڑکے کے ساتھ تیار پیڈ تھائی کو "نوڈلز اسٹر فرائی" کے نام سے بھی جانا جاتا ہے۔۔۔


 چوروس، اسپین:
اسٹریٹ فوڈز میں سب سے ذائقہ دار ڈش جسے پوری دنیا میں پسند کیا جاتا ہے  وہ ہے چوروس۔ ایک شخص جو اسپین جا رہا ہو وہ  فرائیڈ دارچینی اسٹکس کو میلٹڈ چاکلیٹ کے ساتھ لازمی طور پر  ٹرائی کرے اور دیکھے کہ یہ کتنا لذیذ اور لاجواب ہے۔۔ یہ منفرد اسٹریٹ فوڈ کسی کا بھی دل للچا دینے کے لیے کافی ہے۔


 ببل ٹی، تائیوان:
سوشل میڈیا کے پلیٹ فارم انسٹٓگرام پر دھوم مچانے والے مشہور اسٹریٹ فوڈ ببل ٹی یا بوبا ٹی کا آغاز تائیوان میں ہوا، اور اب یہ پوری دنیا میں  بےحد پسند کی جاتی ہے۔ کریمی چائے  ٹیپیوکا بالز، ہنی ڈیو، گراس جیلی اور کسٹرڈ پڈنگ پر مشتمل  ببل ٹی مختلف رنگوں میں دستیاب ہے، جس سے اس کی خوبصورتی اور بڑھ جاتی ہے۔


بائو بن، چین: 
بائو بن کو لٹل بائٹس کے نام سے بھی جانا جاتا ہے۔ یہ چین کی سڑکوں پر  ملنے والا ایک مشہور اسٹریٹ فوڈ ہے۔ نرم آٹے سے تیار ہونے والے بائو بنز کے اندر بھری مزیدار فلنگز اس کو اور بھی اشتہا انگیز بنادیتی ہے۔۔۔ پھران کو اچھے طریقے سے اسٹیم کیا جاتا ہے اور جب یہ خستہ کرارے اور پھولے پھولے ہوجائیں تو پھر ان سے لطف اندوز ہوا جاتا ہے۔ ان سے اٹھتی شاندار خوشبو سڑک سے گزرنے والوں کی توجہ اپنی جانب کھینچ لیتی ہے۔

اگر آپ سفر کر رہے ہیں اور مختلف ممالک کے مزیدار  کھانوں کے شوقین ہیں تو ان ڈشز کو لازمی  ٹرائی کریں۔۔ یہ یقیناً آپ کے منہ میں پانی لے آئیں گی اور ایک دفعہ کھانے کے بعد آپ دوبارہ انہیں ضرور کھانا چاہیں گے۔
 

null

ایسا شخص جسے کھانوں سے بہت محبت ہے،مجھے لکھنا بھی نا قابل بیان حد تک پسند ہے۔ یہاں آپ سے ان بلاگز کے ذریعے اپنے کچھ ذاتی خیالات شیئر کر رہی ہوں۔

 

اپنی رائے دیں

 

اپنے ان باکس میں ترکیبیں، تجاویز اور خصوصی پیشکشیں حاصل کریں