مشہور شخصیات کے پسندیدہ کھانے

مشہور شخصیات کے پسندیدہ کھانے

مشہور شخصیات کے پسندیدہ کھانے


ہماری پسندیدہ مشہور شخصیات کے متناسب، صحت مند اور سڈول جسم دیکھ کر ہمیں لگتا ہے کہ یہ لوگ صرف سبزیوں کے سلاد اور تازہ جوس پی کر ہی زندہ ہیں مگر حقیقت میں ایسا نہیں ہے کیونکہ انسان ہونے کے ناتے کوئی شخص ایسا نہیں ہے جو کھانا کھائے بغیر زندہ رہ سکے چاہے وہ کوئی مشہور شخصیت ہی کیوں نہ ہو۔ کھانا پینا انسان کی بنیادی ضروریات میں شامل ہے اس لئے بغیر کھانا کھائے کوئی بھی شخص توانائی کی کمی کا شکار ہو کر اپنے ہوش و حواس کھو سکتا ہے۔ اس لئے مشہور شخصیات بھی مختلف مواقع پر اپنے پسندیدہ کھانوں سے ویسے ہی لطف اندوز ہوتے ہیں جیسے ہم اور آپ اپنے پسندیدہ کھانوں کو مزے لے لے کر کھاتے ہیں۔ 
 یہ سچ ہے کہ متعدد مشہور شخصیات نے صحت مند اور توانا طرز زندگی اپنا رکھا ہے مگر یہ بھی حقیقت ہے کہ یہ شخصیات پہلے بھی اپنے پسندیدہ کھانے کھاتی تھیں اور اب بھی وقتاً فوقتاً اپنے پسندیدہ کھانوں سے لطف اندوز ہوتی ہیں۔ 
ذیل میں ہم کچھ ایسی ہی مشہور شخصیات کے پسندیدہ کھانوں کی فہرست دے رہے ہیں جو یقیناً آپ کے لئے معلومات میں اضافے اور دلچسپی کا باعث ہوگی۔ 

کائلی جینر
اپنے کیریئر کی ابتدا سے لے کر کائلی کاسمیٹکس کے نام سے اربوں ڈالر کی بیوٹی کمپنی بنانے تک کارداشیان خاندان کی ہونہار خاتون کائلی جینر نے کھانے سے اپنے وابستگی کو کبھی نہیں چھپایا انہوں نے کوکنگ ود کائلی کے نام سے ایک شو بھی شروع کیا ہے جس میں وہ ناظرین کو اپنے پسندیدہ کھانے بنانا سکھاتی ہیں اور نت نئے کھانے پکانے سے اپنی محبت کا عملی اظہار کرتی نظر آتی ہیں۔ ایک مشہور شخصیت کی حیثیت سے یہ سب ناقابلِ یقین لگتا ہے مگر حقیقت یہی ہے کہ اسکرین پر نظر آنے والی یہ نازک اندام سی حسینہ سوشی کی بہت بڑی پرستار ہیں جبکہ شکر قندی ان کی سب سے پسندیدہ سبزی ہے اپنے کوکنگ شو میں پہلا پکوان جو انہوں نے پکایا وہ بھی شکرقندی سے بنی ہوئی ہی ایک ڈش تھی۔ وہ کہتی ہیں کہ انہیں کھانے میں سب سے زیادہ شکرقندی پسند ہے تاہم چاکلیٹ کیک کھانے سے وہ دور رہتی ہیں۔

جسٹن بیبر
نوجوانوں میں مقبول ترین برطانوی گلوکار جسٹن بیبر کا بنیادی تعلق کینیڈا سے ہے اور وہ کھانے میں سب سے زیادہ اسپاگیٹی بلاگنیس کو پسند کرتے ہیں جو کہ ایک کلاسیکل اطالوی پکوان ہے۔ تاہم ان کا کہنا ہے کہ دیسی انداز میں بنی ہوئی اسپاگیٹی بلاگنیس انہیں زیادہ پسند ہے۔ نیچے دیئے گئے لنک پر کلک کرکے آپ یہ مزیدار ڈش بنانے کی ترکیب جان سکتے ہیں۔
 (https://food.tribune.com.pk/en/recipe/spaghetti-bolognese) 
گزشتہ دنوں بھارت کے دورے کے دوران انہوں نے دیسی انداز میں پکی ہوئی اسپاگیٹی بلاگنیس کو خاصی بڑی مقدار میں کھالیا اور ساتھ میں دودھ بھی پی لیا جس کے باعث اپنے لائیو شو کے دوران ان کی طبیعت خراب ہوگئی۔ اس لئے ہمارا مشورہ ہے کہ اپنے پسندیدہ کھانے شوق سے کھائیں مگر ساتھ میں احتیاط بھی کریں کیونکہ احتیاط بہرحال افسوس سے بہتر ہے۔ 

 کرس پراٹ
گارجینز آف گلیکسی سے شہرت حاصل کرنے والے کرس پراٹ ماضی میں اچھے خاصے تنومند شخص ہوا کرتے تھے ان کے بارے میں مشہور ہے کہ انہوں نے کھانے کھا کھا کر اپنا وزن کم کیا جبکہ عام خیال یہ ہے کہ وزن کم کرنا ہے تو کھانا پینا کم کرنا پڑے گا اس تصور کو غلط ثابت کرنے والے کرس پراٹ کا کہنا ہے کہ توانائی بخش کھانے کھانے سے آپ کا وزن نہیں بڑھتا بلکہ جسم صحت مند، چست اور توانا ہوتا ہے۔ ان کے بارے میں آج بھی کہا جاتا ہے کہ موصوف بہت سارا پانی پی کر اور خوب محنت طلب کام کر کے روزانہ 4000 کیلوریز جلاتے ہیں جس کے باعث ان کی شخصیت اور جسم بہت متناسب ہوچکا ہے۔ تاہم ان کا کہنا ہے کہ وہ ہر قسم کے کھانے سے محبت کرتے ہیں اور خوب ڈٹ کر کھاتے ہیں اچھے کھانے کو آپ ان کی کمزوری بھی کہہ سکتے ہیں۔ 
                                   

جینیفر لارینس
اب ہم ایک ایسی ہستی کے بارے میں بات کرنے لگے ہیں جس کے بارے میں مشہور ہے کہ وہ ایک بار اپنے پسندیدہ اسنیکس سے پرس بھر کر آسکر ایوارڈز کی تقریب میں پہنچ گئیں۔ اس سے پتہ چلتا ہے کہ وہ ایک خاص قسم کے پاپڑوں کو کس قدر پسند کرتی ہیں۔ ان کے بارے میں یہ بھی رپورٹس ہیں کہ اپنی فلم ریڈ اسپارو کی شوٹنگ کے دوران اپنے کردار کی مناسبت سے انہیں مزیدار جنک فوڈ کے بجائے صحت مند کھانا دیا گیا جس کے بارے میں انہوں ںے تبصرہ کیا کہ اس قسم کا کھانا کھانا ایسا ہی ہے جیسے بھوکا رہنا۔ 
                                              

گیگی حدید
وکٹوریا سیکرٹس کی ماڈل نے تسلیم کیا ہے کہ انہیں ہر چیز سے زیادہ برگر کھانا پسند ہے اور خاص طور پر نیویارک میں واقع جے جی میلون کے برگر انہیں سب سے زیادہ پسند ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ صحت مند اور چست رہنے کے لئے صاف ستھرا کھانا ضروری ہے مگر دانا اور سمجھدار رہنے کے لئے برگر کھانا ضروری ہے۔ آپ کا ان کے خیالات سے متفق ہونا ضروری نہیں کیونکہ مشہور شخصیات اپنے انفراد کے باعث ہی زیادہ مقبول ہوتی ہیں۔ دوسری جانب ان کا کہنا ہے کہ میٹھے میں انہیں سب سے زیادہ گراس شاپر پائی آئس کریم پسند ہے۔ 

بلیک لائیولی
گوسپ گرل سے شہرت حاصل کرنے والی بلیک لائیولی آج کل امید سے ہیں اور ان دنوں میں ان کے لئے پگھلی ہوئی چیز سب سے اہم ہے۔ ناشتے میں انہیں انڈے اور انڈوں سے بنی ڈشز پسند ہیں جبکہ میٹھے میں چاکلیٹ سوفل ان کی پسندیدہ ہے۔ میٹھے کھانوں کو پسند کرنے والی یہ خاتون مزیدار کھانے پکانے میں بھی مہارت رکھتی ہیں اور اچھے اچھے کھانے پکانے کے عمل کو انجوائے کرتی ہیں۔ ہم ان کے لئے اور ان کے گھر آنے والے ننھے مہمان کے لئے نیک تمنائوں کا اظہار کرتے ہیں۔  
                                            

نک جونس
بالآخر ہمیں ان مشہور شخصیات میں کوئی ایک شخص تو ایسا مل گیا جو فلم شروع ہونے سے قبل خود کو پاپ کارن کھانے سے باز رکھ سکتا ہو جی ہاں یہ ہیں مشہورِ زمانہ گلوکار نک جونس ان کا پسندیدہ فلیور سری راچا ہے اور ہمیں امید ہے کہ یہ اپنی نوبیاہتا اہلیہ اور سابق ملکہ حسن پریانکا چوپڑا کو بھی اس جادوئی عمل کا حصہ بنائیں گے۔
                                                 

  کریسی ٹیئگین
خوبصورتی اور خوش اسلوبی ہی وہ واحد خوبی نہیں ہے جو ان کے خاندان کی پہچان بنی ہو بلکہ اس ماہر شیف سے جتنی بھی خوبیوں کی توقع رکھیں وہ اس پر پوری اترنے کی اہل ہیں۔ کھانا پکانا ایک فن ہے اور اس فن کی ماہر کریسی ٹیئگین کھانے پکانے کے حوالے سے ایک کتاب بھی لکھ چکی ہیں جسے دنیا بھر میں شہرت حاصل ہوئی۔ اس کتاب کا نام کریونگز ریسے پیز فار آل دا فوڈ یو وانٹ ٹو ایٹ، یعنی ہر اس کھانے کی ترکیب جسے آپ کھانے کی تمنا رکھتے ہوں۔ انہیں ذاتی طور پر ترشی مائل کینڈیز پسند ہیں جبکہ ان کے پسندیدہ جنک فوڈ کھانوں میں ان کے خاوند کی مشہور فرائیڈ چکن پسند ہے۔  
                               

سیلینا گومز
ہماری پسندیدہ اداکارہ اور گلوکارہ نے حیرت انگیز طور پر چیٹوز کے بارے میں اپنی پسندیدگی کا اشتراک کیا ہے خاص طور پر   فلیمنگ ہاٹ چیٹوز سے محبت کا اظہار ہمارے لئے یقینا حیرت انگیز ہے۔ سیلینا گومز بچپن میں مختلف ڈراموں اور فلموں میں اداکاری بھی کرتی رہی ہیں آج کل صرف اپنے گانوں پر پرفارمنس دیتی نظر آتی ہیں جس کا ایک زمانہ مداح ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ انہیں بچپن سے ہی اچار اور مختلف اقسام کی چٹنیاں پسند ہیں وہ ہر کھانے کے ساتھ اچار اور چٹنی کھانا پسند کرتی ہیں اور یہ عادت ان کی طویل عرصے سے ہے۔ اچار کا رسیلا اور چٹخارے دار مزہ ان کا من بھاتا ہے۔ اس کے علاوہ کہتی ہیں کہ انہیں چاکلیٹ کھانا بھی بہت پسند ہے اور یہ عادت بھی بچپن سے ان کے ساتھ ہے۔ 
                                 

ڈیوائین جوہنسن دا راک
دا راک ہونا آسان نہیں ہے اس کے لئے آپ کے جسم میں بہت سارا گوشت، مضبوط پٹھے، پروٹین کی کثیر مقدار اور بہت ساری توانائی ہونی چاہئے۔ اور یہ سب کچھ ہے ڈیوائین جوہنسن میں جسے دنیا دا راک کے نام سے جانتی ہے۔ جوہنسن کہتے ہیں کہ وہ چکن اور گائے کے گوشت سمیت ہر قسم کا گوشت شوق سے کھاتے ہیں کیونکہ گوشت میں پروٹین کی کثیر مقدار ہوتی ہے جو انسانی جسم کو تقویت فراہم کرتی ہے اس کے ساتھ ساتھ اپنے جسم کو مضبوط اور توانا رکھنے کے لئے وہ ہفتے میں پانچ دن خوب کام کرتے ہیں۔ یومیہ 75 منٹ وہ اپنے جسم کو مضبوط بنانے اور ورزش میں صرف کرتے ہیں اور روزانہ 3 گیلن پانی پیتے ہیں۔
 
                                    

null

بطور پاکستانی، اچھا کھانا میرے لیے ہمیشہ سے تسلی بخش رہا ہے۔ کیا یہ میں ہی ہوں جو اچھا کھانا کھا کے خوش ہوتی ہوں یا میرے ابو جو خود مجھے اسکول جانے پر ٹوفی کی آفر کرتے تھے۔۔۔کھانے کا تعلق ہم لوگوں کے لیے کچھ اور ہی ہے۔اس سے ہمارے جذبات بھی جڑے ہوئے ہیں ۔یہ لوگوں کو ایک دوسرے سے جوڑتا ہے۔میں نے فوڈ ٹریبیون کیلئے لکھنا ہی کھانے کی محبت میں شروع کیا۔

 

اپنی رائے دیں

 

اپنے ان باکس میں ترکیبیں، تجاویز اور خصوصی پیشکشیں حاصل کریں