کھانے کو ضائع ہونے سے بچانے کے آسان طریقے

 کھانے کو ضائع ہونے سے بچانے کے آسان طریقے

 کھانے کو ضائع ہونے سے بچانے کے آسان طریقے

 اقوام متحدہ کی فوڈ ایجنسیز کی رپورٹس کے مطابق، عالمی سطح پر 690 ملین افراد بھوک اور افلاس کی گرفت میں ہیں، ان میں سے لاکھوں افراد ایسے ہیں جنہیں ایک وقت کا کھانا بھی دستیاب نہیں ہے اور وہ بھوکے پیٹ سونے پر مجبور ہیں۔ 


سب سے زیادہ خوفناک بات یہ ہے کہ آنے والے برسوں میں اس تعداد میں کسی بھی طرح کی کمی کی توقع نہیں کی جارہی ہے۔ تاہم یہ بات بھی اپنی جگہ موجود ہے کہ ہم سب خوراک کے زیاں کو کم کرنے میں اپنا کردار ادا کرسکتے ہیں، ضرورت سے زائد یا ضافی کھانے کو ہم اپنے لیے استعمال کرسکتے ہیں یا اسے کچھ ضرورت مندوں کے ساتھ بانٹ سکتے ہیں۔ سب سے بہترین بات تو یہ ہے کہ کسی بھی قیمت پر کھانا ضائع کرنے سے گریز کریں۔ کھانے کو زیاں سے بچانے یا اس زیاں کو کم کرنے کے لیے کچھ آسان طریقے درج ذیل ہیں۔

خوراک کے زیاں کو کیسے کم کیا جائے؟
کھانا ضائع کرنے کا مطلب نہ صرف پیسے کا ضائع ہونا ہے بلکہ آپ کے وسائل اور کھانا بنانے پر کی گئی محنت بھی اس کے ساتھ ہی زیاں کا شکار ہوجاتی ہیں۔ یہاں کچھ آسان طریقے دیئے جارہے ہیں جنہیں آپ خوراک کے زیاں کو کم کرنے کے لیے استعمال کر سکتے ہیں۔
پری پریپ:
 
پری پریپ (پری پریپریشن) یا کھانے پینے کی کچھ چیزوں کی پہلے سے تیاری ایک نعمت ہے۔ زیادہ تر لوگ سموسے، کٹلٹس اور دہی پھُلکی جیسی اشیاء کو پہلے سے تیار کر کے رکھ لیتے ہیں جو کسی بھی غیر متوقع صورتحال میں آپ کی معاون ثابت ہو سکتی ہیں۔ کبھی ایسا بھی ہوتا ہے کہ آپ کو صبح سویرے کام پر جانا ہو یا گھر پر غیر متوقع مہمان آ جائیں تو اس صورت میں زحمت سے بچنے کے لیے پہلے سے تیار کھانا جیسے سموسے، چکن کے ٹینڈرز، کباب ، یا کوئی اور چیز تیار کریں جو آپ کے لیے کھانا پکانے کے عمل کو پہلے سے کہیں زیادہ آسان بنا سکتا ہے۔ آپ منجمد اشیا کی تیاری کے لیے بچا ہوا کھانا بھی استعمال کرسکتے ہیں۔ مگر بعض اوقات ایسی اشیا ضرورت سے زیادہ بنا کر رکھ لی جاتی ہیں جو بروقت استعمال نہ ہونے کے باعث بعد میں ضائع ہوجاتی ہیں، اس لیے خیال رکھیں کہ اپنی ضرورت کے مطابق ان چیزوں کی مقدار کا حساب لگانے سے آپ کے وقت کی بھی بچت ہوگی اور کھانا ضائع ہونے سے بچانے میں بھی مدد ملے گی۔

 
فیفو: (فرسٹ ان فرسٹ آئوٹ)
سبزیاں، پھل اور دیگر ایسی نازک اشیاء جن کے جلدی خراب ہونے کا ڈر ہو انہیں استعمال کرتے وقت فرسٹ ان فرسٹ آؤٹ کی ترکیب واحد راستہ ہونا چاہیے۔ ریفریجریٹر میں نئے پھل اور سبزیاں شامل کرتے وقت، اس بات کو یقینی بنائیں کہ پہلے سے رکھے ہوئے پھلوں اور سبزیوں کو پہلے کھائیں یا ضرورت کے مطابق استعمال میں لائیں تاکہ ان نازک پھلوں اور سبزیوں کے ضائع ہونے کا امکان کم سے کم ہوسکے۔
 
فریز یا منجمد کریں:
آپ کو ضرورت سے زیادہ اسٹرابیری مل گئی ہے؟ تو اس کا بہترین حل یہ ہے کہ اسے منجمد یا فریز کردیں کیونکہ منجمد پھل اور سبزیاں اسموتھیز اور منجمد دہی میں ملا کر کھانے کے لیے بہترین ہیں۔ اس سے کھانے پینے کی اشیا کے ضائع ہونے کا امکان بھی کم ہوگا اور ضرورت یا خواہش کے مطابق آپ ان فروزن یا منجمد چیزوں کو بعد میں بھی استعمال کرسکیں گے۔

 

ایکسپائری ڈیٹ کا خیال رکھیں:
کسی بھی چیز کی تیاری کے بعد اس کے استعمال اور فائدہ مند ہونے کی ایک مخصوص تاریخ ہوتی ہے جسے ایکسپائری ڈیٹ کہا جاتا ہے، ایکسپائری ڈیٹ کے بعد کھانے پینے کی اشیا کا استعمال مضر صحت ثابت ہوسکتا ہے۔ اس لیے کھانے پینے کی چیزوں کی ایکسپائری ڈیٹ کو دھیان میں رکھنا انتہائی ضروری ہے اور اس کا خاص طور پر بہت زیادہ خیال رکھنا چاہیے۔ عام طور پر کیبنٹ اور فریج میں کھانا معمول سے زیادہ ہوتا ہے، اس لیے بعض اوقات ہم سامنے سے چیزیں اٹھا کر استعمال کر لیتے ہیں اور کچھ چیزیں پیچھے یا نچلے شیلف میں پڑی رہ جاتی ہیں اس لیے کسی بھی چیز کو استعمال کرنے سے پہلے اس کی ایکسپائری ڈیٹ کو دیکھنا بہت اہم ہوتا ہے تاکہ چیزوں کو خراب ہونے سے بچایا جاسکے۔
 
ری سائیکل: (دوبارہ استعمال کے قابل بنانا)
بہت سے گھروں میں یہ ایک عام بات ہے کہ روزانہ ہی کھانے پینے کا کچھ نہ کچھ سامان بچ جاتا ہے، لیکن آپ اس سامان کے ساتھ کیا کرتے ہیں اس بات کی زیادہ اہمیت ہے۔ بچے ہوئے کھانے کو پھینکنے کے بجائے اس میں کوئی تبدیلی کرکے اسے اگلے وقت کے کھانے کے قابل بنالینے سے بھی بہت سارا کھانا ضائع ہونے سے بچ سکتا ہے۔

مینو کی منصوبہ بندی:
اگر آپ پوری طرح سے خوراک، وقت اور پیسہ بچانے کے خواہش مند ہیں تو پیشگی مینو ڈیزائن کرکے اپنے آپ کو راحت دیں۔ مینو کا پہلے سے بنا ہونا آپ کو وقت، غذا اور اپنا پیسہ بچانے کے قابل بناتا ہے کیونکہ پہلے سے طے شدہ اشیاء پر قائم رہنے سے وہ وقت جو آپ گروسری کی خریداری میں خرچ کرتے ہیں اسے بروقت استعمال کرسکیں گے اور اس سے آپ کی روز مرہ کھانے پینے کی چیزوں کے ضائع ہونے کا امکان بھی کم ہوگا۔ اس سے ایک اور فائدہ بھی ہے کہ آپ کے کچھ پیسے بھی بچ سکتے ہیں۔

بانٹنا: (شیئرنگ)
سب سے اہم بات یہ کہ شیئر کریں، یعنی ایک دوسرے کے ساتھ مل بانٹ کر کھائیں، جیسا کے شروع میں ہم نے آپ کو بتایا کہ دنیا میں لاکھوں لوگوں کو ایک وقت کے کھانے کے لیے بھی کچھ نہیں ملتا ہے۔ اس لیے شیئرنگ از کیئرنگ کا فارمولا بہت ضروری ہوجاتا ہے۔ بچا ہوا کھانا پھینکنے کے بجائے فراخ دلی سے کام لیں اور کسی اور کا دن اچھا بنائیں۔ اس سے کھانا ضائع ہونے سے بھی بچ جائے گا اور کسی دوسرے کی مدد کر کے آپ کو روحانی خوشی اور دلی سکون حاصل ہوگا۔ 
ہیپی کوکنگ!   
 

not null

ایک ایسا شخص جو "آءیے کھانے کے بارے میں اظہار خیال کریں" کے رویہ کے ساتھ کھانے کے معاملات کو سنجیدگی سے لیتا ہے۔ یہاں دلچسپ اور تفریحی بلاگز کے ذریعے لوگوں سے کھانے کے بارے میں اپنی محبت کا اشتراک کرنے کے لیے موجود ہے۔

مترجم : کامران شاہ

 

اپنی رائے دیں

 

رائے (1)

اپنے ان باکس میں ترکیبیں، تجاویز اور خصوصی پیشکشیں حاصل کریں