کراچی کی برگرز چینز آپ کی آمد کی منتظر

کراچی کی برگرز چینز آپ کی آمد کی منتظر

کراچی کی برگرز چینز آپ کی آمد کی منتظر

پاکستان میں سب سے زیادہ کھائے جانے والے فاسٹ فوڈز میں برگر سرِ فہرست ہیں۔ انٹرنیشنل فوڈ چینز نے یہاں بھی برگر کی صنعت میں اپنا نام اور معیار قائم کیا ہے جس کی پاکستان میں خاصی مانگ ہے تاہم اب ان میں مقامی سطح پر برگر پیش کرنے والی فوڈ چینز بھی شامل ہوگئی ہیں جو عالمی سطح پر پسند کئے جانے والے ذائقے یہاں کے مقامی لوگوں کے لئے پیش کر رہی ہیں یہی وجہ ہے کہ ان فوڈ چینز نے اپنے معیار، سروس اور ذائقے کی بنا پر بڑی تیزی سے لوگوں کے دلوں میں گھر بنالیا ہے۔
ہم نے کراچی میں بہترین اور خوش ذائقہ برگر فراہم کرنے والی چند اہم ترین فوڈ چینز کی ایک فہرست تیار کی ہے۔ اگر آپ بھی فاسٹ فوڈ کے شوقین ہیں اور خاص طور پر برگر پسند کرتے ہیں تو اس فہرست سے آپ کو اپنے پسندیدہ برگر کھانے کے لیے بہترین جگہوں کا پتہ چلے گا جہاں جا کر خوبصورت اور دلکش ماحول میں آپ اپنے پسندیدہ برگر سے لطف اندوز ہوسکیں گے۔ 


برگر لیب:
ڈی ایچ اے کے خیابانِ راحت میں ایک چھوٹے سے ریسٹورانٹ سے اپنے سفر کا آغاز کرنے والی برگر لیب اب کراچی کا ایک مشہور برانڈ بن چکی ہے جہاں ہر وقت برگر پسندوں کا تانتا بندھا رہتا ہے۔ لوگ اپنی فیملیز کے ساتھ یہاں کے مزیدار برگر کا لطف اٹھانے کے لیے آتے ہیں۔ یہاں کے وسیع مینو میں تقریباً سبھی افراد کی پسند کی کوئی نہ کوئی چیز موجود ہوتی ہے۔ کراچی کے روایتی بن کباب سے لے کر برگر لیب کے جوسی بیف برگر تک آپ کو یہاں برگر کی سبھی اقسام ملیں گی۔ آپ یہاں جائیں تو یہاں کے گھریلو قسم کے ماحول میں آپ کو ہر طرح کے برگر کھانے کو ملیں گے اب یہ آپ کی مرضی اور پسند پر منحصر ہے کہ آپ کیا پسند کرتے ہیں۔


  
اوہ مائی گِرل:
برگر سے محبت کرنے والوں کے لیے اوہ مائی گرل ایک شاندار جگہ ہے جہاں آپ کو ہر طرح کے لذیذ اور لاجواب برگر ملیں گے۔ یہاں کے برگر میں بیف اور تلی ہوئی سنہری چکن سے بھرے مزیدار برگر بھی شامل ہیں جنہیں اوہ مائی گِرل کی اپنی تیار کردہ لاجواب چٹنی کے ساتھ پیش کیا جاتا ہے۔ اگر آپ نے ایک بار یہاں کا برگر کھالیا تو آپ بار بار یہاں آنا چاہیں گے کیونکہ یہاں آکر اپنا پسندیدہ برگر کھانا آپ کے لئے ایک خوش گوار اور یادگار تجربہ ہوگا۔ 


 
دا برگر شیک:
یہ اپنے آپ کو کراچی میں برگر متعارف کرانے والے اولین دکانداروں میں شمار کرتے ہیں۔ ان کی لہریے دار آلو کی فرائیز بھی لذت اور مزے میں اپنی مثال آپ ہیں جبکہ یہاں ملنے والے برگرز اپنے اعلیٰ معیار اور عمدگی کے باعث کراچی کے لوگوں میں بے انتہا مقبول ہیں۔ یہاں کے برگر میں استعمال ہونے والا نرم و ملائم بیف ان برگرز کو انتہائی شاندار بناتا ہے جبکہ چکن برگر میں ڈالی جانے والی خستہ اور مزیدار چکن بھی آپ کے منہ میں پانی لانے کو کافی ہے۔ ان کے برگرز کے بارے میں کہا جاتا ہے کہ آپ یہاں ایک بار آئیں گے تو بار بار کھائیں گے۔


 
جوسی لوسی:
کراچی میں لذیذ اور شاندار برگر پیش کرنے والوں میں ایک نام جوسی لوسی کا بھی ہے جن کے برگر اور فرائیز ذائقے، لذت اور معیار میں اپنی مثال آپ ہیں۔ اگرچہ یہاں کے برگر خاصے مہنگے ہیں تاہم یہ بے مثال اور لاجواب ذائقے والے برگر اتنے لذیذ ہیں کہ آپ کا ان سے کبھی دل نہیں بھرے گا۔ یہاں بیف اور چکن والے برگرز کی وسیع ورائٹی دستیاب ہے اس کے ساتھ گرم گرم خستہ فرائیز آپ کے کھانے کے لطف کو دوبالا کر دیتی ہے۔ کراچی کی مقبول ترین برگر چینز میں شامل جوسی لوسی نے ایک ہی برگر میں گوشت، سبزیوں اور پنیر کا ایسا شاندار امتزاج بنا رکھا ہے کہ آپ کھانے کے بعد انگلیاں چاٹتے رہ جائیں۔ 

 
2 گائیز 1 گِرل:
جیسا کہ اس برگر چین کے نام سے ہی واضح ہے اسے دو افراد نے مل کر شروع کیا تھا اور آج کراچی کے مشہور برگر بیچنے والوں میں اپنا نام بنا چکے ہیں۔ یہاں بھی آپ کے ذوق شوق اور پسند کے مطابق برگرز کی متعدد اقسام دستیاب ہیں۔ اس کے منتظمین نے پہلی بار ڈف نٹ برگرز متعارف کرائے تھے جبکہ کراچی فوڈ فیسٹیول میں 2 گائیز 1 گِرل کو اپنے شاندار ذائقوں کے باعث زبردست پزیرائی حاصل ہوئی۔ ڈی ایچ اے کے فیز 6 میں واقع اس شاندار برگر چین میں ہر عمر کے خواتین و مرد حضرات اپنے بچوں اور دوست احباب کے ساتھ اپنے پسندیدہ برگرز سے لطف اندوز ہونے کے لیے آتے ہیں۔ ان کی مقبولیت کا یہ عالم ہے کہ یہاں برگر کھانے کے شوقین افراد قطار لگا کر اپنی باری کا انتظار کرتے ہیں۔


 
پلان بی:
برگرز کی دنیا میں اہم نام کمانے والے پلان بی نے اپنے پیش کردہ برگرز میں منفرد اور انوکھے ذائقے متعارف کروا کر یہاں کے شہریوں کے دلوں میں جگہ بنائی ہے۔ برگر پسند افراد پلان بی کے منفرد اور لاجواب برگر کھانے کو ہر وقت تیار رہتے ہیں۔ یہاں کی ایک اور خاص بات یہ ہے کہ یہاں برگرز کی دو کیٹگریز ملتی ہیں جن میں اسٹریٹ بن اور بائو بن شامل ہیں۔ اب یہ آپ کے ذوق اور پسند پر منحصر ہے کہ آپ کون سی قسم کا برگر کھانا پسند کرتے ہیں تاہم ایک بات طے ہے کہ پلان بی پر برگر کھانے کا تجربہ آپ کبھی بھول نہیں پائیں گے۔ 


  
کراچی میں لذیذ اور شاندار برگر کھانے کے شوقین افراد کے لیے یہ فہرست ایک مکمل گائیڈ کی حیثیت رکھتی ہے۔ کراچی کی یہ مقامی برگر چینز جتنی تیزی سے مقبولیت حاصل کررہی ہیں اس سے یہ کہا جاسکتا ہے کہ یہ مقامی برگر اس شہر میں بہت جلد انٹرنیشنل فاسٹ فوڈ چینز کی جگہ لے لیں گے۔ 
 

null

بطور پاکستانی، اچھا کھانا میرے لیے ہمیشہ سے تسلی بخش رہا ہے۔ کیا یہ میں ہی ہوں جو اچھا کھانا کھا کے خوش ہوتی ہوں یا میرے ابو جو خود مجھے اسکول جانے پر ٹوفی کی آفر کرتے تھے۔۔۔کھانے کا تعلق ہم لوگوں کے لیے کچھ اور ہی ہے۔اس سے ہمارے جذبات بھی جڑے ہوئے ہیں ۔یہ لوگوں کو ایک دوسرے سے جوڑتا ہے۔میں نے فوڈ ٹریبیون کیلئے لکھنا ہی کھانے کی محبت میں شروع کیا۔

 

اپنی رائے دیں

 

رائے (2)

  • anonymous
    (3 months ago)
    i read this is great information about the <a href="https://ksaykhao.com/best-beef-burger-in-karachi/"> beef burger in karachi</a>
    جواب
  • muhammad
    (5 years ago)
    very nice
    جواب

اپنے ان باکس میں ترکیبیں، تجاویز اور خصوصی پیشکشیں حاصل کریں