کراچی کے بہترین پین ایشین ریسٹورانٹس

کراچی کے بہترین پین ایشین ریسٹورانٹس

کراچی کے بہترین پین ایشین ریسٹورانٹس

 

سب کچھ دوبارہ سے لاک ڈائون کا شکار ہونے کے ساتھ ہم سب کو یقینی طور پر تھوڑی سی اداسی محسوس ہورہی ہے۔ خاص طور پر ان لوگوں کے لیے یہ ایک پریشان کُن ماحول ہے جو باہر کے کھانوں اور دوست، احباب کے ساتھ کچھ اچھا وقت گزارنے کی تمنا رکھتے ہیں۔

تھوڑا سا آرام دہ اور فرحت بخش کھانا، جیسے کچھ مزیدار گرما گرم پکوان یا لذیذ نوڈل سوپ ہم سب کی ضرورت ہے تو اس سے خوب اچھے سے کیوں نہ لطف اندوز ہوا جائے؟

ہوسکتا اسے کچھ لوگ سوشی کے ساتھ پسند کریں یا کلاسیکی پیڈ تھائی روٹ پر جائیں؟

پین ایشین فوڈ کی بات کرنے کے لیے ہمارے پاس بہت سارے آپشنز ہیں، مگر انتخاب کرنے کے لیے اتنی زیادہ جگہوں کا ذکر کرنے کی ضرورت نہیں۔ ہم اس بلاگ میں آپ کو شہر میں واقع بہترین ایشیائی کھانے پیش کرنے والے ریستورانوں کے بارے میں بتائیں گے۔

آپ کو ایشیائی پین فوڈ سے لطف اندوز ہونے کا عمل کہاں سے شروع کرنا چاہیے، اس  کے لیے ہم نے اپنے پسندیدہ ریسٹورانٹس میں سے کچھ کو اس فہرست میں شامل کیا ہے۔

 

 

سوزی وانگ:

چینی پکوانوں کے منظر نامے میں شامل ایک کلاسیکل ریسٹورانٹ، سوزی وانگ نے سالہا سال سے نہایت ہی مزیدار کھانا پیش کیا ہے، اگر آپ یہاں جانے کا ارادہ رکھتے ہیں تو ہمارا مشورہ ہے کہ یہاں کے لوبسٹرز ضرور کھائیں مگر ایک بات کا خیال رکھیے گا کہ ان کے لوبسٹرز کا مکھن میں پکا ہونا ضروری ہے۔

 

 

ڈائنیسٹی:

یہ ایک ایوارڈ یافتہ ریسٹورانٹ ہے جو اپنے مستند چینی کھانوں کی پیشکش پر فخر کرتا ہے۔ اگر آپ اصلی چینی آرام دہ اور پرسکون کھانا تلاش کر رہے ہیں تو یہ جگہ آپ کے لیے ہی ہے۔

 

سکورا:

سوشی، سوشی اور بہت سی سوشی۔۔۔

سوشی کے دیوانوں کے لیے سکورا اس پورے شہر میں بلا مبالغہ ایک بہترین ریسٹورانٹ ہے اور اس کے مینو میں آپ کے لیے ایک وسیع تر انتخاب موجود ہے۔

 

یوشیز:

 

کھڈا مارکیٹ میں ایک خوبصورت اور جاپانی ثقافت سے مزین ریسٹورانٹ واقع ہے جسے یوشیز کے نام سے جانا جاتا ہے۔ یہ خوبصورت اور دیدہ زیب جگہ مزیدار جاپانی کھانے کھانے کے لیے ایک دلچسپ تفریحی مقام ہے۔

یہاں کا کھانا اتنا اچھا اور مزیدار ہے کہ اگر آپ کو اندر بیٹھنے کی جگہ نہیں ملتی  ہے تو بھی آپ کو چاہیے کہ لازمی طور پر کھانا آرڈر کردیں۔ ان کے گرما گرم مزیدار پکوان آپ کو تاعمر یاد رہیں گے۔

 

 

وانگ وانگ:

یہاں تک کہ اگر آپ نے وانگ وانگ کے بارے میں ابھی تک نہیں سنا ہے، تو بھی ہمیں یقین ہے کہ آپ نے اپنے دوستوں، اہلخانہ اور جاننے والوں کے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر ہاٹ پاٹ کی ایک انسٹاگرام کہانی دیکھی ہوگی۔

اگرچہ ہائپ اصلی ہے اور یہ کسی اچھی وجہ سے ہوتا ہے مگر پھر بھی آپ چاہیں تو وانگ وانگ اکو خود جا کر دیکھ لیں اور ان کے کھانوں کو بھی چکھ لیں، ہمیں یقین ہے کہ آپ انگلیاں چاٹتے رہ جائیں گے۔

 

 

تائو:

کراچی میں تاؤ کے قیام کو اب کافی عرصہ بیت چکا ہے اور شہر کے لوگ اس سے اچھی طرح واقف ہیں۔ ہوسکتا ہے آپ میں سے بہت سے لوگوں نے تائو کے مزیدار کھانوں سے لطف اٹھایا ہو۔ مگر یہ حقیقت اپنی جگہ موجود ہے کہ  کوئی بھی ان جیسے ڈائینامائٹ جھینگے پیش نہیں کرتا۔

اس لیے ہمارا مشورہ ہے کہ آپ ایک بار ضرور تائو کو چیک کریں اور جب آپ یہاں موجود ہوں تو ان کے مین کورسز کو ضرور آزمائیں ہمیں یقین ہے کہ آپ مایوس نہیں ہوں گے۔

 

 

میاکو:

ایک اور جاپانی طرز کا ایشیائی ریسٹورانٹ، میاکو ایک زبردست جگہ ہے جہاں مزیدار سوشی اور دیگر راحت بخش کھانے انتہائی مناسب داموں میں مل جاتے ہیں۔

یہاں کا کھانا مزیدار تو ہے ہی ساتھ میں اس فہرست میں شامل کچھ مہنگے ریسٹورانٹس کے مقابلے میں اس کے دام بھی قدرے مناسب ہیں جس کے لیے آپ کو کسی  بینک سے رجوع نہیں کرنا پڑے گا۔

 

 

چوپ چوپ ووک:

 

ہمارا خیال ہے کہ کراچی میں رہنے والے ہر اس شہری نے اپنی زندگی میں کم از کم ایک بار ضرور چوپ چوک ووک میں کھانا کھایا ہوگا جو ایشیائی کھانوں کا شوقین ہے۔

یہ آپ کی اپنی پسند اور ذوق کے مطابق تھیم بنانے کے لیے بھی مشہور ہے۔

یہاں کی سروس کا معیار اور کھانے کی معقول قیمتوں کے باعث بھی یہ شہر کے نوجوانوں کا پسندیدہ مقام بن چکا ہے۔

اس کے علاوہ ایک اور حیرت انگیز حقیقت یہ ہے کہ ان کا کرسپی کیلیفورنیا رول سوشی شہر میں ملنے والوں پکوانوں میں سب سے منفرد اور لاجواب ہے۔

 

کیا آپ نے ان ریسٹورانٹس میں سے کسی جگہ پر کبھی کسی کھانے کو ٹرائی کیا  ہے؟ اور اگر آپ کا جواب ہاں میں ہے تو آپ نے ان پکوانوں کو کیسا پایا؟

اپنی قیمتی رائے سے ہمیں ذیل میں دیئے گئے تبصرہ سیکشن میں ضرور آگاہ کریں۔

not null

کھانے پینے کی شوقین، ایک فلم ساز اور صحافی جو رنگا رنگ پکوانوں سے متعلق آپ کے تمام سوالات کے جوابات دینے کے لیے وقف ہے

مترجم : Kamran Shah

 

اپنی رائے دیں

 

اپنے ان باکس میں ترکیبیں، تجاویز اور خصوصی پیشکشیں حاصل کریں