بھوک لگی ہے؟ آپ برگر کھانے کے لیے کسی غلط جگہ نہیں جاسکتے، سوائے اس کے کہ جب تک آپ اس کا ذاتی طور پر تجربہ نہ کرلیں۔
ایسے ہی کسی ناخوشگوار تجربے سے آپ کو بچانے کے لیے ہم نے شہر میں واقع برگر کے بہترین مقامات کی ایک فہرست مرتب کی ہے جو یقیناً آپ کو مایوس نہیں کرے گی۔ ذیل میں کراچی میں برگر کے پانچ عمدہ ترین مقامات کی ایک فہرست ہے جو مستقل طور پر زبردست فوڈ بنا رہے ہیں اور بڑے پیمانے پر لوگوں کو شاندار برگر کھلا کر خوش کررہے ہیں۔
اس فہرست میں سب سے اوپر ہے۔۔۔۔
اوہ مائی گرِل
کیا آپ بنا کسی افراتفری کے سکون سے بیٹھ کر برگر کھانا چاہتے ہیں؟ تو یہ جگہ آپ کے لیے ہی ہے۔
سادہ، آسان اور مزیدار برگرز کے ساتھ او ایم جی کی اہمیت یہ ہے کہ جب آپ بھوکے ہوں تو آپ کو یہ فیصلہ کرنے میں وقت ضائع نہیں کرنا چاہیے کہ اپنی پسند کا برگر کہاں جا کر کھایا جائے۔
ہماری سفارش: گورمے سوئس مشروم میلٹ
جوسی لوسی
جوسی لوسی شروع سے ہی ایک ہٹ رہا ہے جب اس نے پہلی بار کراچی کے زبردست کھانے کے مقامات میں اپنی جگہ بنانے کا آغاز کیا اور اس کے بعد سے یہ ہمیشہ کھانے پینے کے شوقین افراد کا ایک پسندیدہ مقام رہا ہے۔
یہاں ملنے والے برگرز واقعی ان کے ناموں کے مطابق رہے ہیں اور یہاں آنے والے افراد کا مقصد نہ صرف یہاں کا مزیدار کھانا ہے بلکہ یہاں کی ڈیکوریشن اور راحت انگیز ماحول بھی آپ کو لبھاتا ہے۔
ہماری سفارش: دا ٹوئن برگر
اوسی برگر کمپنی
دوستوں کے ایک گروپ کے ساتھ مزے مزے کے کھانے کھانے اور موج مستی کے لیے یہ ایک بہترین جگہ ہے کیونکہ یہ جگہ خاصی کشادہ ہے اور اس میں ایک بہت ہی شاندار ریسٹورانٹ ہے جہا ں اپنی پسند کے برگر کھاتے ہوئے آپ کو ڈنر کے لیے بہت سے دوسرے اسٹائل برگرز پوائنٹس کے برعکس محسوس ہوتا ہے۔ برگرز کے وسیع انتخاب کے ساتھ یہ سب قابل فخر ہیں اور ہم یہ کہنے پر مجبور ہوجاتے ہیں کہ اوسی برگر واقعی ایک ہٹ ہے۔
ہماری سفارش: آئوٹ بیک برگر
برگر او کلاک
شہر میں نفیس برگرز کی بہترین جگہوں میں سے ایک برگر او کلاک ہے جو نہ صرف آپ کو مزیدار برگرز پیش کرتا ہے بلکہ اس کا ماحول بھی بہت شاندار ہے۔ اس کے ریٹرو اسٹائل کی جگہ پر بیٹھنے سے آپ خود کو کلاسک امریکہ کے ایک برگر پوائنٹ میں بیٹھا ہوا محسوس کرتے ہیں۔
ہماری سفارش: میسی میٹ
ہائوڈی
اگرچہ برگرز کی یہ جگہ کافی عرصہ سے آپ کے آس پاس موجود ہے اور کراچی والے ایک طویل عرصے سے یہاں کے برگرز سے لطف اندوز ہورہے ہیں، مگر اس اس کے باوجود اس کے لذیذ برگرز کا معیار آج بھی برقرار ہے۔
وائلڈ ویسٹ وائبز کے ساتھ مکمل طور پر آراستہ یہ ایک ایسا ریسٹورانٹ ہے جو آپ کو کبھی مایوس نہیں کرتا۔
ہماری سفارش: سن آف آ بن
اگر آپ ان جگہوں کو آزماتے ہیں تو ہمیں تبصرہ سیکشن میں کمنٹس کرکے ضرور بتائیں۔
اپنی رائے دیں