شہر میں ہمارے پسندیدہ پیزا کے مقامات

شہر میں ہمارے پسندیدہ پیزا کے مقامات

شہر میں ہمارے پسندیدہ پیزا کے مقامات

اگر آپ پیزا نہیں ہیں اور اس کا جواب ہاں میں ہے تو میں آپ کے بغیر رہ سکتا ہوں۔
بل مرے۔
کسی بھی پیزا سے محبت کرنے والے سے ( یا اس معاملے میں کم از کم ہم سے) پوچھیں یقیناً سبھی بل مرے سے اتفاق کریں گے۔
ایک بار پھر ڈائننگ کی سہولیات بحال ہونے کے ساتھ، پیزا کے تمام چاہنے والے ایک یا دو ٹکڑے یا اس سے زائد پیزا سلائس سے لطف اندوز ہونے کے خواہاں ہیں۔ پچھلے کچھ سال میں پیزا پاکستانی غذائوں میں ایک اہم مقام حاصل کرچکا ہے، اگرچہ پیزا روایتی پاکستانی کھانا نہیں ہے بلکہ اس نے بہت تیزی سے پاکستانی عوام کے دلوں میں اپنی جگہ بنائی ہے۔ پیزا کی صنعت میں مسلسل توسیع ہوتی رہی ہے، جس کے نتیجے میں پیزا کے چاہنے والوں کے پاس آج انتخاب کرنے کے لیے زیادہ آپشنز ہیں۔ کراچی بھر میں زیادہ سے زیادہ پیزا جوائنٹس پھیل چکے ہیں، جس کے باعث اس بات کا انتخاب کرنا مشکل ہو گیا ہے کہ اپنا پسندیدہ پیزا کھانے کے لیے کہاں جانا چاہیے۔ لیکن فکر نہ کریں کیوں کہ ہم نے آپ کے لیے سخت محنت کی ہے اور شہر میں پیزا کے بہترین مقامات کی فہرست مرتب کی ہے۔ جس سے آپ بھر پور استفادہ کرسکتے ہیں۔ 

وینٹی:
وینٹی پیزیریا اس شہر کا ایک اور مشہور نام ہے جو انگلیاں چاٹنے پر مجبور کردینے والے عمدہ پیزا پیش کرتا ہے۔ وہ اینٹوں کی بھٹی میں پکی ہوئی پائیز فروخت کرتے ہیں جس کا اپنا ایک منفرد مزہ ہے، اس کی ٹاپنگ میں انڈوں کا استعمال بھی کیا جاتا ہے۔ وینٹی اپنی مصنوعات کی تیاری میں صرف تمام نامیاتی اجزاء کا استعمال کرتا ہے۔
ہماری تجویز: امامی پیپیرونی

 فیمس اوز:
 
اگر آپ ایسے مقامات کو پسند کرتے ہیں جو آپ کو اپنے کھانے کے تجربے کو بہتر بنانے کی اجازت دیتے ہیں تو فیمس اوز آپ کے لیے ایک بہترین جگہ ہے۔
آپ ان کے وسیع انتخاب میں سے اپنے لیے کچھ منتخب کرسکتے ہیں یا ان کے تازہ اجزاء سے اپنا پیزا بنا سکتے ہیں۔ اس سے کوئی فرق نہیں پڑتا ہے کہ آپ کیا کرنا چاہتے ہیں، یقین دلائیں کہ آپ فقط ایک معیاری پیزا کے تمنائی ہیں، یہاں اپنی پسند کا پیزا حاصل کرنے کے بعد انسٹاگرام پر ان کو ٹیگ کرکے ایک مفت ڈرنک حاصل کریں۔
ہماری تجویز: سن آف پیزا مین

ایگزینڈرز:
ان کے نمک کی اہمیت کے بارے میں کسی بھی کراچی والے سے پوچھیں جو جانتے ہیں کہ آپ ایگزینڈرز میں پیزا کے ساتھ غلط نہیں ہوسکتے۔ اگر آپ نے کراچی کے قدیم پیزا پلیس ایگزینڈرز کے پیزا سے لطف اٹھانے کی کوشش نہیں کی تو آپ کراچی کے ایک بہترین پیزا سے محروم رہے ہیں۔ ایگزینڈرز اپنے روایتی اینٹوں کی بھٹی میں بنے پیزا کے لیے مشہور ہیں، جو گرم جوش اور خوبصورت نظر آنے کے ساتھ ساتھ آپ کو پیزا کا بہترین مزہ دیتا ہے۔ اسے کھاتے ہوئے آپ سیدھے اٹلی کی گلیوں میں لے جانے والی اینٹوں کی بھٹی کی سوندھی خوشبو محسوس کرسکتے ہیں۔ گرمی کو مات دینے اور اپنے کھانے کے تجربے کو یادگار بنانے کے لیے ان کا ایک کلاسک کولر آرڈر کریں۔
ہماری تجویز: گوٹ چیز اینڈ فِگ

پومو:
کیا آپ کو آگے بڑھنے کے لیے کسی معمولی سی تحریک کی ضرورت ہے؟ 
تو ہم آپ کو تجویز کریں گے کہ ان کے ناقابل یقین لکڑی کی آگ پر بننے والے نیپولین پیزا کے لیے پومو کی طرف بڑھیں۔
جب کہ مینو میں موجود کسی بھی چیز کے بارے میں آپ کو یقین ہے کہ وہ آپ کو فوری طور پر نیپلز لے جاسکے گی، لیکن ان کا تیار کردہ برائٹا پیزا ایک بڑے ہجوم کے درمیان الگ کھڑا دکھائی دیتا ہے۔ اور اگر آپ کسی بھی طرح کے مکمل طور پر آف بیس کے موڈ میں ہیں تو ان کے فال انسپائرڈ پمپکن پیزا کو آزمائیں۔
ہماری تجویز: کیپریکیوسا

جُنیدِیز پیزا:
جنیدی کا پزیریا ایک پوشیدہ جواہر ہے جس کے بارے میں بہت سے لوگ نہیں جانتے۔ وہ کے ٹاؤن میں ایک بہترین کرسٹ پیزا پیش کرتے ہیں۔ اس کے علاوہ جنیدی کا پزیریا نیو یارک کے بہترین ڈالر سلائسز بھی تیار کرتا ہے تاکہ آپ کو صرف ایک ڈالر کے برابر قیمت میں پیزا کا آسمانی ذائقے والا مزیدار ٹکڑا مل سکے۔
ہماری تجویز : ریکوٹا اینڈ اسپینیچ

ڈومینوز: 
 دیکھیں ہم جانتے ہیں کہ یہ ختم ہونا ایک واضح امر ہے لیکن اس قدیم پزیریا کی طرف بڑھے بغیر پیزا کے مقامات کی کوئی فہرست مکمل نہیں ہوتی۔
پیزا کی معقول قیمتوں اور حیرت انگیز طور پر تیز ترسیل کے اوقات کے وسیع انتخاب کے ساتھ ڈومینوز ایک ایسی جگہ ہے جہاں آپ بغیر کسی ہنگامے اور عجلت کے اپنا پیزا انجوائے کرسکتے ہیں۔ ان کے ٹوئننگ ٹیوزڈے اور ویکی ویڈنیسڈے پر نظر رکھیں۔
ہماری تجویز : ریکوٹا اینڈ اسپینیچ


 
پیزا، پاکستان میں روز مرہ کھانے کا آپشن بن گیا ہے اور پیزا کی دنیا میں ایک وسیع ورائٹی کی سہولت نے اسے ہر ایک کے لیے قابل رسائی بنا دیا ہے۔ اوپر دیئے گئے پیزا کے خاص ریسٹورانٹس کو ضرور آزمائیں اور کمنٹس میں ہمیں بتائیں کہ آپ کے خیال میں کراچی میں پیزا کے بہترین مقامات کون کون سے ہیں۔
ہیپی ایٹنگ!

not null

ایک ایسا شخص جو "آءیے کھانے کے بارے میں اظہار خیال کریں" کے رویہ کے ساتھ کھانے کے معاملات کو سنجیدگی سے لیتا ہے۔ یہاں دلچسپ اور تفریحی بلاگز کے ذریعے لوگوں سے کھانے کے بارے میں اپنی محبت کا اشتراک کرنے کے لیے موجود ہے۔

مترجم : کامران شاہ

 

اپنی رائے دیں

 

رائے (2)

اپنے ان باکس میں ترکیبیں، تجاویز اور خصوصی پیشکشیں حاصل کریں