صحت مند بالوں کے لئے بہترین غذائیں 

صحت مند بالوں کے لئے بہترین غذائیں 

صحت مند بالوں کے لئے بہترین غذائیں 

آج کل جس آلودگی بھرے ماحول میں ہم رہ رہے ہیں ایسے میں اگر آپ کے بال قدرتی طور پر صحت مند اور گھنے ہیں تو اسے خوش قسمتی ہی کہا جا سکتا ہے۔
بارہا ایسا ہو چکا ہے کہ ہم نے یہ جانتے بوجھتے بھی اپنے بالوں پر مختلف قسم کے تجربات کئے ہیں کہ بالوں پر استعمال کی جانے والی مصنوعات میں کثیر مقدار میں مضرصحت کیمیکل پائے جاتے ہیں، اس کا نتیجہ یہ ہوا کہ بالوں کی صحت مندی کے حوالے سے اتنا کچھ کرنے کے بعد بھی ہمارے ہاتھ سوائے پریشانی اور ذہنی تنائو کے اور کچھ نہیں آیا۔ ماہرینِ صحت نے جب ان وجوہات پر غور کیا تو پتہ چلا کہ اگر آپ غیر صحت مند کھانے کھا رہے ہوں تو پھر بالوں پر کسی بھی قسم کی مصنوعات استعمال کرنے کا کوئی فائدہ نہیں کیونکہ بالوں کی صحت مندی کا راز ہماری روز مرہ معمولات میں شامل غذائوں میں چھپا ہوا ہے۔ تحقیقات سے ثابت ہوا ہے کہ آپ کے پاس صرف دو چیزیں ایسی ہیں جن کے ذریعے پر اپنے بالوں کو ٹوٹنے اور گرنے سے بچا کر خوبصورت، گھنے اور چمکدار بنا سکتی ہیں۔
اس سلسلے میں پہلی چیز جو آپ کو کرنی ہے وہ یہ ہے کہ اپنے بالوں پر مزید کوئی تجربہ کرنے سے گریز کریں اور دوسری چیز یہ ہے کہ اپنی روز مرہ غذا میں سبزبوں، پھلوں ور دودھ سے بنی مصنوعات کو زیادہ سے زیادہ شامل کریں۔ یقین کریں ان دو چیزوں پر عمل کرنے سے آپ کے بالوں کی فطری خوبصورتی اور دل کشی میں اضافہ ہو جائے گا۔ 
ذیل میں ہم کچھ ایسی چیزوں کی فہرست دے رہے ہیں جنہیں اپنی غذا میں شامل کرکے آپ بالوں کی صحت کے حوالے سے بہترین اور حیرت انگیز نتائج حاصل کرسکتی ہیں۔


 
پالک
اگر میرے پاس ایک ڈالر ہو اور کوئی مجھ سے کہے کہ پالک کھانے کے بجائے میں اس ایک ڈالر سے اپنے بالوں کو ایک بار پھر کیمیکل ملی مصنوعات سے رنگدار کرلوں تو میں بالوں کو رنگنے کے بجائے پالک کھانے کو ترجیح دوں گی کیونکہ ہری سبزیوں میں شامل پالک کو سبزیوں کا بادشاہ کہا جاتا ہے۔ یوں تو قدرت نے انسان کے لیے تمام ہری سبزیوں میں مختلف فوائد رکھے ہیں تاہم پالک ایک ایسی حیرت انگیز سبزی ہے جو آپ کی صحت اور خاص طو پر بالوں کی نشوونما کے حوالے سے کرشماتی صفات رکھتی ہے۔ پالک میں قدرتی طور پر ٓائرن، وٹامن اے، سی اور فولیٹ پایا جاتا ہے جو بالوں کی صحت اور نشوونما کے لئے انتہائی ضروری ہے۔ آپ اپنی روز مرہ غذا میں پالک کو شامل کر کے اپنے بالوں کی قدرتی خوبصورتی بحال کر سکتی ہیں۔ پالک کھانے کے لئے آپ فوڈ ٹریبیون کی ویب سائٹ پر جا کر پالک گوشت، پالک پنیر، پالک دال اور پالک کے دیگر مزے دار پکوان بنانے کی آسان تراکیب جان سکتی ہیں۔  
https://food.tribune.com.pk/en/recipe/palak-gosht-1  
https://food.tribune.com.pk/en/recipe/palak-paneer-1 
https://food.tribune.com.pk/en/recipe/palak-daal-1


 
امرود
وٹامن سی کی جہاں بات آتی ہے وہاں ہم کینو کے گُن گانا شروع کردیتے ہیں دوسری جانب طبی ماہرین کا کہنا ہے کہ امرود میں وٹامن سی کینو کے مقابلے میں پانچ گنا زیادہ پایا جاتا ہے جبکہ انسانی صحت کے حوالے سے امرود میں دیگر پھلوں کی نسبت زیادہ فوائد پائے جاتے ہیں۔ پتلے اور کمزور بالوں کو صحت مند کرنے کے لئے امرود کھانا جادوئی نتائج فراہم کرتا ہے۔ امرود کھانے میں بھی نہایت لذیذ ہوتے ہیں جبکہ ان کا جوس نکال کر بھی پیا جاسکتا ہے۔ اگر آپ واقعی اپنے بالوں کی صحت کے حوالے سے فکر مند ہیں تو آج ہی اپنی غذا میں امرود کو شامل کرلیں۔

 
انڈے
ہم سب یہ جانتے ہیں کہ انڈے انسانی جسم کو پروٹین فراہم کرنے کا سب سے بہترین ذریعہ ہیں۔ مگر ہم میں سے بہت سے افراد یہ نہیں جانتے کہ انڈوں میں  وٹامن بی کی بھی بڑی مقدار پائی جاتی ہے اور یوں پروٹین اور وٹامن بی مل کر بالوں کی نشوونما اور صحت کے لئے حیرت انگیز کام کرتے ہیں۔ اگر آپ اپنے بالوں کو صحت مند، گھنا اور چمکدار بنانا چاہتی ہیں تو انڈوں کو اپنی روز مرہ غذا میں شامل کرلیں۔ صبح صبح ناشتے میں انڈے ضرور کھائیں، انڈوں کو تل کر، ابال کر یا آملیٹ بنا کر کھایا جا سکتا ہے۔ اس کے علاوہ بھی انڈوں کے مختلف اور مزیدار پکوان بنائے جاتے ہیں۔ نیچے دیئے گئے لنک پر جا کر آپ انڈوں سے بنا ایک شاندار عربی پکوان شک شکا بنانے کی آسان ترکیب جان سکتی ہیں۔
 (https://food.tribune.com.pk/en/recipe/shakshuka-1).


 
دہی
کیا آپ یہ جاننا چاہتی ہیں کہ آپ کے بالوں کی مضبوطی کا مرکز کیا ہے۔؟
جی ہاں یہ پروٹین ہے۔
تو کیا آپ یہ بھی جاننا چاہیں گی کہ انسانی جسم کو پروٹین کی فراہمی کا سب سے بڑا ذریعہ کیا ہے۔؟
اس کا جواب ہے دہی۔۔۔۔
جی ہاں پروٹین سے بھری میٹھی اور مزیدار دہی میں وٹامن بی 5 بھی کثیر مقدار میں پایا جاتا ہے جو آپ کے بالوں کی صحت کے لئے انتہائی ضروری غذائی جز ہے۔ دہی کھانے سے نہ صرف آپ کے بالوں میں مضبوطی اور صحت مندی آتی ہے بلکہ اس سے بال خوبصورت، گھنے اور چمک دار بھی ہوجاتے ہیں۔ 


 
بیریز
ایک اور پھل جس میں وٹامن سی بڑی مقدار میں پایا جاتا ہے وہ بیریز کی مختلف اقسام ہیں، بلیک بیری، اسٹرابیری، ریڈ بیری اور اسی خاندان کی دیگر بیریز آپ کے لئے بہت فائدہ مند ہیں۔ طبی ماہرین کا کہنا ہے کہ  اسٹرابیریز سے بھرا ایک کپ یا 144 گرام اسٹرابیریز انسانی جسم کو یومیہ درکار وٹامن سی کا 141 فیصد فراہم کرتی ہیں۔ اپنی روز مرہ غذا میں بیریز کی مختف اقسام کو شامل کرکے آپ اپنے بالوں کو صحت مند، مضبوط اور گھنا کر سکتی ہیں جبکہ بیریز کے استعمال سے بالوں کا ٹوٹنا اور گرنا بھی رک جاتا ہے۔ 

 
مچھلی
مچھلیوں کی مختلف اقسام جیسے اسوارڈ فش، میکیرل اور ٹونا مچھلی اپنے اندر پارے کی بڑی مقدار رکھتی ہیں جو مستقبل میں آپ کے بالوں کے گرنے کی بڑی وجہ بن سکتا ہے۔ اس لئے اگر آپ اپنے بالوں کی صحت کے حوالے سے فکر مند ہیں تو مچھلی کی ان اقسام کو کھانے سے گریز کریں اور دیگر اقسام کی چھوٹی مچھلیاں کھانے کو ترجیح دیں۔ مچھلی میں بھی قدرت نے انسانی صحت کے لئے بیش بہا فوائد رکھے ہیں ان میں میگناشیم کی بڑی مقدار پائی جاتی ہے جو بالوں کو چمکدار اور مضبوط بنانے میں بے حد مددگار ثابت ہوتی ہے۔ آپ کو ہفتے میں کم از کم دو بار مچھلی ضرور کھانی چاہیے۔ مچھلی کے مختلف مزے دار پکوان بنانے کی آسان تراکیب جاننے کے لئے نیچے دیئے گئے لنک پر کلک کریں۔ آپ فوڈ ٹریبیون کی تراکیب سے فائدہ اٹھا کر پین سیریڈ فش، بلتی فش، بوھرا فرائیڈ فش اور فش کباب آسانی سے بنا سکتی ہیں۔
https://food.tribune.com.pk/en/recipe/pan-seared-fish-1 
https://food.tribune.com.pk/en/recipe/balti-fish-1  
https://food.tribune.com.pk/en/recipe/bohra-fried-fish-1
https://food.tribune.com.pk/en/recipe/fish-kebabs-1  


 
دالیں
دالیں بھی انسانی صحت کے حوالے سے اپنے اندر بے پناہ فوائد رکھتی ہیں، ان میں متعدد غذائی اجزا سمیت پروٹین، آئرن اور وٹامن بی 5 بڑی مقدار میں پایا جاتا ہے جو آپ کے بالوں کو  گرنے سے روکتا ہے، دو شاخہ ہونے سے بچاتا ہے اور بالوں میں چمک پیدا کرتا ہے۔ اگر آپ اپنے بالوں کی فطری خوبصورتی بحال کرنا چاہتی ہیں تو دالوں کو اپنی روز مرہ غذا میں شامل کریں۔ ذیل میں ہم نے دالوں سے بننے والے کچھ مزے دار پکوانوں کے لنک دیئے ہیں جن میں اچاری دال، مکھنی دال چنا، دال گوشت ہانڈی اور موری نو دال شامل ہیں آپ چاہیں تو ان پکوانوں کو آج ہی ٹرائی کرسکتی ہیں۔
https://food.tribune.com.pk/en/recipe/achari-daal-1
https://food.tribune.com.pk/en/recipe/makhni-daal-chana Daal Gosht Handi
https://food.tribune.com.pk/en/recipe/daal-gosht-handi-1
 Mori Nu Daal 
https://food.tribune.com.pk/en/recipe/mori-nu-daal-1). 

 

null

بطور پاکستانی، اچھا کھانا میرے لیے ہمیشہ سے تسلی بخش رہا ہے۔ کیا یہ میں ہی ہوں جو اچھا کھانا کھا کے خوش ہوتی ہوں یا میرے ابو جو خود مجھے اسکول جانے پر ٹوفی کی آفر کرتے تھے۔۔۔کھانے کا تعلق ہم لوگوں کے لیے کچھ اور ہی ہے۔اس سے ہمارے جذبات بھی جڑے ہوئے ہیں ۔یہ لوگوں کو ایک دوسرے سے جوڑتا ہے۔میں نے فوڈ ٹریبیون کیلئے لکھنا ہی کھانے کی محبت میں شروع کیا۔

 

اپنی رائے دیں

 

رائے (1)

اپنے ان باکس میں ترکیبیں، تجاویز اور خصوصی پیشکشیں حاصل کریں