برقی چولہے کے بارے میں اہم معلومات جو آپ سب کو جاننا چاہئیں۔

برقی چولہے کے بارے میں اہم معلومات جو آپ سب کو جاننا چاہئیں۔

برقی چولہے کے بارے میں اہم معلومات جو آپ سب کو جاننا چاہئیں۔

الیکٹرک چولہا یا انڈکشن چولہا ایک برقی آلہ ہے،جو کھانا پکانے کے لئے استعمال کیا جاتا ہے۔ یہ پرانے زمانے کی طرز پر بنے سولڈ فیول اسٹوو کا بہترین متبادل ہے اور اس سے کہیں زیادہ موثر، محفوظ اور آسان ہے۔ 
برقی چولہا جدید ہے، جس نے گیس کے چولہوں کو بھی پیچھے چھوڑ دیا ہے۔ آج کل روایتی گیس اسٹوو اپنی مقبولیت کھو رہے ہیں۔۔ گیس کے چولہے کے بجائے بجلی کے چولہے کا استعمال بہت مقبول ہورہا ہے کیونکہ یہ صرف ایک روٹری سوئچ کے ذریعے چلتے ہیں اور وہی کام کرتے ہیں جیسا کہ آپ کا روایتی گیس کا چولہا کرتا ہے لیکن انتہائی کم وقت میں۔۔

یہ کیوں بہتر ہے؟ 
بجلی کے ذریعے چلنے والے چولہے گیس کے چولہوں سے کہیں زیادہ آسان اور محفوظ ہیں، کیونکہ وہ بجلی کے ذریعے کام کرتے ہیں اور اسی وجہ سے ان سے کسی طرح کی گیس لیکج یا پھر گرم شعاعوں کا کوئی خطرہ نہیں ہوتا۔ یہ وقت بھی بچاتے ہیں  اور نئے لوگوں اور پیشہ ور افراد کے لئے انہیں استعمال کرنا بھی آسان ہے۔ 

کام اور احتیاطی تدابیر :
بجلی کا چولہا استعمال کرنا کوئی راکٹ سائنس نہیں،بلکہ یہ بہت آسان ہے۔۔ تاہم  بجلی کے چولہے کا استعمال کرتے وقت مختلف چیزوں سے محتاط رہنا ہوگا۔ اس کو استعمال کرنے کیلئے کچھ خاص احتیاطی تدابیر اختیار کرنا بھی ضروری ہے۔۔
-الیکٹرک چولہے میں میں کک ٹاپس کا درجہ حرارت انتہائی بڑھ سکتا ہے جو نقصان دہ بھی ہوسکتا ہے۔
-تولیے ، کپڑے یا پردے آپ کے بجلی کے چولہے سے بہت دور ہونے چاہیئں۔۔
-جب بات آپ پر آئے تو اضافی احتیاطی تدابیر اختیار کریں اورچولہے  کے گرم حصوں سے خود کو بچائیں۔
-استعمال کے بعد خیال رکھیں کہ آپ نے سوئچ بند کردیا ہے۔


کیا استعمال کریں؟
ہموار کک ٹاپ بجلی کے چولہے پر استعمال کرنے کے لئے  بہترین آپشن ہے۔ جبکہ فلیٹ باٹم کک ویئر بھی آئیڈیل ہیں۔۔ تانبے، اسٹینلیس اسٹیل اور کاسٹ آئرن الیکٹرک چولہے پر رکھنے کیلئے بہترین ہیں۔ آپ کے برتنوں اور پینز کی خریداری کرتے وقت ان کو ذہن میں رکھیں۔ البتہ برقی چولہوں کے لیے ان کی  بناوٹ کی وجہ سے چھوٹی کڑاہی اور دھات سے بنے گہرائی والے برتن استعمال نہ کریں۔۔


یہ کیسے کام کرتا ہے؟ 
جب آپ بجلی کے چولہے استعمال کرتے ہیں تو تاروں کے ذریعے بجلی کوائل تک پہنچتی ہے، جس سے وہ اورنج رنگ کا ہوجاتا ہے جو بتاتا ہے کہ یہ گرم ہو گیا ہے۔۔ کچھ نئے الیکٹرک چولہوں کے اندر ہی کوائل لگا ہوتا ہے تو جب آپ سوئچ آن کرتے ہیں تو بجلی اس سے گزرتے ہوئے دھات کو گرم کردیتی ہے۔


اگر آپ جلد ہی اپلائینسز اسٹور جانے کا سوچ رہے ہیں تو یہ باتیں یقینی طور پر آپ کے کام آئیں گی اورآپ کو وہاں سے بہترین چیز کا انتخاب کرنے، خریدنے اور اسے استعمال کرنے میں بھی مددگار ثابت ہوں گی۔

null

ایسا شخص جسے کھانوں سے بہت محبت ہے،مجھے لکھنا بھی نا قابل بیان حد تک پسند ہے۔ یہاں آپ سے ان بلاگز کے ذریعے اپنے کچھ ذاتی خیالات شیئر کر رہی ہوں۔

 

اپنی رائے دیں

 

رائے (1)

  • anonymous
    (10 months ago)
    i dont want to review i want to singhot singhot rugby and i want t
    جواب

اپنے ان باکس میں ترکیبیں، تجاویز اور خصوصی پیشکشیں حاصل کریں