موسم سرما میں یہ مزیدار پکوان آپ کو ضرور چکھنے چاہئیں۔

موسم سرما میں یہ مزیدار پکوان آپ کو ضرور چکھنے چاہئیں۔

موسم سرما میں یہ مزیدار پکوان آپ کو ضرور چکھنے چاہئیں۔

فوڈ ٹریبیون کی لذت اور ذائقے سے بھری ریسی پِیز آپ کے لیے لذتِ کام و دہن کا بہترین ذریعہ ہیں۔ سردیوں کے ٹھنڈے میٹھے موسم میں بدن کو راحت اور توانائی بخشنے کے لیے سمندری کھانوں کا کوئی نعم البدل نہیں۔ سمندری کھانوں میں شامل متعدد پکوان آپ کے لیے دنیا بھر میں دستیاب ہیں۔ ہم فوڈ ٹریبیون کے صفحات پر آپ کے لیے لے کر آئے ہیں دنیا کے بہترین اور مزیدار سمندری پکوان جن کی عدم شمولیت سے آپ کا سردیوں کے کھانے کا مینیو مکمل نہیں ہوتا۔ ہم آپ کو تجویز دیں گے کہ سردیوں کے موسم میں ان سمندری پکوانوں کو ضرور چکھیں یہ مزیدار اور لذیذ پکوان نہ صرف آپ کو کھانے کا بھرپور مزہ دیں گے بلکہ آپ کے بدن کو گرم جوشی اور توانائی بھی فراہم کریں گے۔


 
: ادرک جھینگا (https://food.tribune.com.pk/en/recipe/ginger-prawns): 
ہمارے شیف کی ایک خاص ترکیب جو ہمیں بھی بہت پسند ہے وہ ہے ادرک جھینگا۔۔۔ جسے جِنجر پران کے نام سے بھی جانا جاتا ہے۔ اس مزیدار پکوان کو سبھی پسند کرتے ہیں خاص طور پر سمندری کھانوں کے شوقین افراد کے لیے ادرک جھینگا ایک نعمتِ غیر مترقبہ ہے۔ 
روایتی سمندری کھانوں میں جدت کی جانب ایک اور قدم بڑھاتے ہوئے جھینگے کو ادرک اور دیگر تیز مسالوں کے ساتھ منفرد انداز میں پکایا جاتا ہے ، تیز مسالوں میں پکے جھینگے ایک لاجواب پکوان جسے ہر کوئی شوق سے کھاتا ہے۔ دوپہر کے کھانے میں کھانے کے لیے یہ ایک بہترین انتخاب ہے اسے چاولوں کے ساتھ کھائیں تو مزہ دوبالا ہو جاتا ہے۔

پران ریڈ کری: (https://food.tribune.com.pk/en/recipe/prawn-red-curry):
تھائی ریڈ چلی کی مدد سے بنائی جنے والی پران ریڈ کری ہفتے کی رات کی ایک بہترین ڈش جو کچھ ہی دیر میں تیار ہوجاتی ہے۔ اس مزیدار اور لذیذ پکوان کا نام سن کر ہی منہ میں پانی آ جاتا ہے۔  یہ مشرقی ذائقے سے لبریز ایک ایسا تیکھا اور مزیدار پکوان ہے جو سمندری کھانے کھانے والوں کو خوب پسند آتا ہے۔ اسے اگر چاولوں کے ساتھ پیش کیا جائے تو اور بھی پُرلطف ہو جاتا ہے۔

بوہرا فرائِیڈ فِش (https://food.tribune.com.pk/en/recipe/bohra-fried-fish):
جب ہم سمندری ذائقوں کی بات کرتے ہیں تو مچھلی کو کیسے بھول سکتے ہیں۔؟ فوڈ ٹریبیون کی ایک اور انتہائی مقبول ریسی پیز میں بوہرا فرائیڈ فش بھی شامل ہے، یہ ایک الگ قسم کی فرائیڈ فش ہے جسے عام ترکیب سے تھوڑا ہٹ کر بنایا جاتا ہے۔ یہ ترکیب کراچی کی بوہرا کمیونٹی سے لی گئی ہے اسی لیے اس کا نام بوہرا فرائیڈ فش ہے۔ یہ ایک مزے دار ڈش ہے جو آلو کے گولے یا کوفتوں کی شکل میں بنائی جاتی ہے۔ اسے زیادہ تر مین کورس کے طور پر گھر کے عشائیوں اور تقریبات میں بنایا جاتا ہے۔


 
بالٹی فِش (https://food.tribune.com.pk/en/recipe/balti-fish):
یوں تو مچھلی دنیا بھر میں کھائی جاتی ہے مگر بالٹی فش ایک ایسا پکوان ہے جسے خالص مشرقی انداز میں پکایا جاتا ہے۔ اسٹیل کی بالٹی میں پکائے جانے کے باعث اسے بالٹی فش کا نام دیا گیا ہے۔ ناریل کے دودھ اور تیکھے مسالوں میں پکی مچھلی کا یہ ایک منفرد اور لاجواب پکوان ہے جس کا گاڑھا مسالے دار مزہ آپ کو برسوں تک یاد رہے گا۔ اسے چاولوں کے ساتھ کھائیں یا گرم چپاتی کے ساتھ نوشِ جاں کریں۔ ظہرانے اور عشائیے میں کھانے کے لیے بہترین انتخاب ہے۔ اگر آپ تیکھے اور مسالے دار کھانوں کے شوقین ہیں تو یقین کریں کہ یہ منفرد پکوان آپ کے لیے ہی بنایا گیا ہے۔

جھینگا کڑاھی (https://food.tribune.com.pk/en/recipe/prawn-karahi):
مشرق کے روایتی کھانوں میں کڑاھی گوشت کو ایک خاص اہمیت حاصل ہے، کڑاھی میں ہر طرح کے گوشت سے بنے پکوان پکائے جاتے ہیں اور مزے لے کر کھائے جاتے ہیں اور اگر اسی کڑاھی میں لذیذ اور مسالے دار جھینگے پکائے جائیں تو کھانے کا لطف دوبالا ہو جاتا ہے۔
تازہ جھینگوں کو ہلکا سا بھوننے کے بعد مسالے دار گریوی میں ٹماٹر، مسالے اور دہی کے ساتھ ملا کر بنایا جاتا ہے، جھینگا کڑاہی کو نان اور چاول کے ساتھ پیش کیا جاتا ہے۔

جھینگا مسالا: (https://food.tribune.com.pk/en/recipe/prawn-masala):
منہ میں پانی لانے والا جھینگا مسالا ساحلی علاقوں کے شاندار پکوانوں میں شامل ایک نفیس، تیکھی اور لذیذ ڈش ہے جسے برصغیر کے ذائقوں سے لبریز کرنے اور جھینگے کے قدرتی ذائقے کو مزید تیکھا اور مزے دار بنانے کے لیے مسالوں کے ساتھ پکایا جاتا ہے۔ اگر آپ بھی جھینگوں سے بنے پکوان کھانے کے شوقین ہیں تو آپ کو اس موسمِ سرما میں اس لذیذ پکوان کو ضرور چکھنا چاہیے۔

پَین سِیرڈ فِش (https://food.tribune.com.pk/en/recipe/pan-seared-fish):

مچھلی سے بنی یہ خاص ڈش عام طور پر تلی ہوئی مچھلی سے اس لحاظ سے مختلف ہے کہ اس میں مسالوں اور چٹنیوں کی کثیر مقدار ڈالی جاتی ہے تاکہ اس کا بہترین تیکھا ذائقہ اجاگر ہوسکے۔ پین سیرڈ فش تیکھے اور مسالے دار کھانوں کے شوقین افراد کے لیے کسی تحفے سے کم نہیں، یہ جنوب مشرقی ایشیا کی مقبول ترین ڈش ہے جسے مہکتے ہوئے تیز مسالوں کے امتزاج سے تیار کیا جاتا ہے۔ اسے عموماً چاولوں کے ساتھ پیش کیا جاتا ہے۔ اگر آپ کے خاندان میں عنقریب کوئی تقریب ہونے والی ہے تو مزیدار پَین سِیرڈ فش کو ضرور ٹرائی کریں۔

لاہوری فرائِڈ فِش (https://food.tribune.com.pk/en/recipe/lahori-fried-fish): 
سی فوڈز میں شامل لاہوری فرائڈ فش ایک شاندار اور مزے دار ڈش ہے جو لاہور کی فوڈ اسٹریٹس پر جابجا بکتی نظر آتی ہے۔ اسے ایک تیکھی اور مسالے دار سی فوڈ کے طور پر بھی جانا جاتا ہے۔ بیسن کی تہہ چڑھانے سے اس میں خستہ پن پیدا ہوتا ہے جبکہ دہی، مسالا جات اور لیموں کا رس ملانے سے اس کی لذت اور ذائقہ کئی گنا بڑھ جاتا ہے۔ اسے پودینے کی چٹنی کے ساتھ بھی کھایا جاتا ہے۔

 یہ تمام پکوان اس موسمِ سرما میں آپ کی سی فوڈز کی فہرست میں شامل ہونے کے منتظر ہیں، ان لاجواب پکوانوں کو ایک بار چکھنے کے بعد آپ اور آپ کے اہلِ خانہ انہیں بار بار کھانا چاہیں گے۔ فوڈ ٹریبیون نے سردیوں کے موسم میں آپ کے لنچ، ڈنر اور ایپیٹائزرز کا مسئلہ حل کر دیا ہے۔ سردیوں کی ان ٹھنڈی اور طویل راتوں کو راحت آمیز بنانے کے لیے سمندری ذائقوں پر مبنی یہ لذیذ پکوان ضرور کھائیں، ہمیں اُمید ہے آپ مایوس نہیں ہوں گے۔

null

ایسا شخص جسے کھانوں سے بہت محبت ہے،مجھے لکھنا بھی نا قابل بیان حد تک پسند ہے۔ یہاں آپ سے ان بلاگز کے ذریعے اپنے کچھ ذاتی خیالات شیئر کر رہی ہوں۔

 

اپنی رائے دیں

 

اپنے ان باکس میں ترکیبیں، تجاویز اور خصوصی پیشکشیں حاصل کریں