فوڈ ٹریبیون نے فلورٹ کے ساتھ جو حیرت انگیز تجربہ کیا ہے اسی کے ساتھ ہم دوبارہ واپس آئے ہیں۔ فلورٹ ایک گھریلو تراکیب پر مبنی کھانے کا منصوبہ ہے اور یہ ایک ایسی خاتون، قرات گاندھی چلاتی ہیں جنہوں نے کھانا پکانے کے بہت سے مقابلوں میں بھی کامیابی حاصل کی ہے۔
قرات گاندھی کو ہمیشہ سے ہی کھانا پکانے کا شوق تھا اور ایک سال قبل انہوں نے آخرکار اپنے اس جذبے کو دنیا کے سامنے پہچان دلائی اور ستائش حاصل کی۔ جب ہم نے ان سے کھانے پکانے کے فن کے بارے میں ان کی انسپائریشن کے حوالے سے بات کی تو انہوں نے فوراً اپنی والدہ کو اس کا کریڈٹ دیا اور بتایا کہ انہوں نے ہمیشہ اپنی ولدہ کو گھر کے افراد کے لیے محبت اور محنت سے کھانا پکاتے دیکھا ہے اور یہی ان کی انسپائریشن ہے۔ انہوں نے اپنی والدہ کے ہاتھ کے پکائے ہوئے کپ کیک، کیک اور کیکسیلز وغیرہ کو آگے بڑھانے کے مقصد سے اپنے کمرشل کام کا آغاز کیا۔ تاہم، حال ہی میں انہوں نے اپنے مینو میں اپنی خود کی بنائی ہوئی چیزیں شامل کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ لہٰذا ہمیں ان کے کھانے کے میٹھے اور نمکین سفر کے بارے میں اپنے مزیدار خیالات اپنے ساتھ بانٹنے کی اجازت دیں۔
چاکلیٹ اینڈ بٹر کریم کپ کیکس:
سب سے پہلے ہم ان کے ہاتھ کی بنی ہوئی کچھ چیزوں کے بارے میں بات کرتے ہیں جو ان کی پیش کردہ پہلی ڈش میں سے ایک تھا اور وہ تھا چاکلیٹ اور بٹر کریم کپ۔
آئیے پہلے ان کپ کیکس کی ڈریسنگ کے بارے میں بات کریں جو کہ دیکھنے میں بھی بہت خوبصورت اور لذیذ لگتے ہیں اور انہیں فوراٍ کھانے کو جی کرتا ہے۔ چاکلیٹ مالٹ کے لیے یہ مٹھاس کا ایک بہترین توازن تھا۔ اس چاکلیٹ ٹاپنگ نے مالٹ کا آسمانی ذائقہ تھوڑا سا بغیر شوگر کے کپ کیک کے ساتھ جوڑ دیا۔ یہ تمام چاکلیٹ سے محبت کرنے والوں کے لیے فتح کی سرشاری جیسی خوشی کا مقام ہے۔ اب بٹر کریم کے لذیذ حصے کی بات کریں جو کہ انتہائی نرمی اور گداز کا ایک بہترین امتزاج تھا۔ مجموعی طور پر اس کا ذائقہ زیادہ میٹھا یا بالکل سادہ نہیں تھا تاہم ہم کہہ سکتے ہیں کہ یہ ذائقوں کا ایک عمدہ امتزاج تھا۔ ہمیں واقعی کپ کیکس کی ساخت اور ذائقہ پسند آیا، یہ یقیناً ہر موقع کے لیے ایک بہترین سویٹ ڈش ہیں۔
نرخ: 440 روپے۔
مقدار: چار افراد کے لیے۔
حاصل کردہ درجہ: 10 میں سے ساڑھے8۔
ٹاکوز:
کپ کیس کے بعد ٹاکوز ان کی نئی پیش کردہ ڈش ہیں۔ اور حیرت کی بات یہ ہے کہ ان کے بنائے ہوئے ٹاکوز کو روایتی ٹاکو ذائقہ کی فہرست میں نہیں رکھا جاسکتا بلکہ شیف نے اس میں ایک نیا سالسا بھی پیش کیا جو آم کا سالسا ہے اور ہم پر اعتماد کریں جب ہم یہ کہتے ہیں کہ اگرچہ یہ کچھ عجیب لگتا ہے لیکن اس کا ذائقہ حیرت انگیز ہے۔ ٹاکوز میں اپنے پسندیدہ پھلوں کے ذائقے سے لطف اندوز ہونا ایک خوشگوار موڑ ہے (صرف اس صورت میں اگر آپ کو آم پسند ہوں)
چکن اور ٹماٹر سالسا کی طرف بڑھتے ہوئے ہم آپ کو بتائیں کہ چکن میں مسالوں کی صحیح مقدار موجود تھی اور ٹماٹر کا سالسا بہترین تھا۔ اس کے کٹھے میٹھے ذائقے کو مکمل کرنے کے لیے کھٹی کریم، ہاٹ ساس اور چیڈر چیز کو ایک مرکب میں شامل کیا گیا جس کے نتیجے میں یہ لذیذ ڈش آپ کے سامنے آئی۔ جب ہم نے اسے چکھا تو ٹاکوز بالکل تازہ تھے اور ان کا ذائقہ بہت عمدہ تھا۔
نرخ: 600 روپے (4 ٹاکوز کے لیے)
مقدار: 4 افراد کے لیے۔
حاصل کردہ درجہ: 10 میں سے 9۔
چیٹوز موزریلا اسٹکس:
یہ ایک ایسی ہی چیز ہے جیسے آپ کی روز مرہ موزریلا چیز اسٹکس نے 360 ڈگری کا ٹرن لیا ہو۔ اس کی وجہ بھی ہم آپ کو بتا دیتے ہیں۔
شیف نے موزریلا اسٹکس کو ایک نیا موڑ دینے کے لیے اپنے طور پر ایک نیا نسخہ آزمایا اور جب وہ نظروں کو خوشگوار اور چکھنے میں بھی بہترین نکل آئے تو انہوں نے اس نئی قسم کے موزریلا اسٹکس کو بھی مینو میں شامل کرنے کا فیصلہ کیا۔ اور جب ہم نے اسے چکھا تو وہ مسالہ دار پنیر سے لبریز نکلے جس نے ہمارے منہ میں پانی بھر دیا۔ انہوں نے چیٹوز موزریلا اسٹکس کو مسالہ دار چٹنی کے ساتھ جوڑا بنا کر بھیجا جس سے موزریلا اسٹکس کے ذائقے میں خوشگوار اضافہ ہوگیا۔ ہمارے خیال میں اگر اس میں تھوڑا سا زیادہ نمک ہوتا تو موزریلا اسٹکس مزید بہتر ہوسکتی تھیں لیکن مجموعی طور پر یہ بہت اچھی تھیں۔
نرخ: 600 روپے( 6 اسٹکس کے لیے)
حاصل کردہ درجہ: 10 میں سے 7۔
چاکلیٹ چِپ کوکی:
ہمارا یہ پورا تجربہ ایک میٹھی مہم جوئی کے ساتھ ٹاپ ہوگیا۔ جبکہ اس کے ساتھ ہمیں اعزازی چاکلیٹ چپ کوکی بھی تحفے میں دی گئی۔ اس کوکی میں مٹھاس کا عمدہ توازن تھا۔ خاص طور پر اگر آپ زیادہ مٹھاس پسند نہیں کرتے ہیں تو پھر امکان ہے کہ آپ اس مزیدار چاکلیٹ چپ کوکی کو پسند کریں گے۔
مجموعی طور پر فلورٹ کے ساتھ ہمارے پاس کچھ نئے اور لاجواب ذائقوں کا ایک حیرت انگیز تجربہ تھا جسے آپ کے ستھ شیئر کرکے ہم خوشی محسوس کررہے ہیں۔ اگر آپ بھی کم خرچ اور مزیدار ڈشز کو آزمانا چاہتے ہیں تو آپ کو یقینی طور پر اس کی کوشش کرنی چاہیے۔
اپنی رائے دیں