کافی کی منفرد اقسام کے بارے میں ایک مکمل رہنما

کافی کی منفرد اقسام کے بارے میں ایک مکمل رہنما

کافی کی منفرد اقسام کے بارے میں ایک مکمل رہنما

کافی کے بارے میں اگر ہم یہ کہیں کہ یہ گاڑھا سیال مشروب دنیا کے سب سے زیادہ ورسٹائل یعنی متنوع مشروبات میں سے ایک ہے تو بے جا نہ ہوگا۔ دنیا بھر میں لوگ کافی کو بہت ذوق و شوق سے نوش کرتے ہیں۔ چاہے آپ اسے میٹھا، تلخ، کسیلا، دودھیا، گرم یا ٹھنڈا پسند کریں، اس کی مقبولیت میں کسی صورت کوئی کمی واقع نہیں ہوتی۔ یہاں آپ کے لیے کافی کے بارے میں جاننے کے لیے مفید معلومات درج کی گئی ہیں۔ تاہم، کافی کی ٹھنڈی، گرم، کڑوی، میٹھی، رنگا رنگ حالتوں اور ذائقوں میں وسعت کی وجہ سے ہم میں سے بہت سے لوگوں کو یہ پتہ نہیں ہوتا کہ کس قسم کی کافی سے لطف کشید کیا جائے۔

اس الجھن سے نکلنے کے لیے ہم نے ایک گائیڈ ترتیب دیا ہے جو دنیا کے مختلف ممالک میں مقبول کافی کی مختلف شکلوں اور برانڈز کے بارے میں آپ کو بتاتا ہے کہ کسی بھی خوشگوار شام میں کسی کیفے کے پُرفسوں ماحول میں بیٹھ کر کس قسم کی کافی آرڈر کی جائے۔

 

ایسپریسو:

ریگولر بلیک کافی اور ایسپریسو کے درمیان فرق یہ ہے کہ اسے کیسے بنایا جاتا ہے۔

ایسپریسو کافی کو ایک مشین میں کافی کی پھلیوں کے ذریعے کھولتے ہوئے گرم پانی کے دباؤ کے ذریعے کشید کیا جاتا ہے۔

ایسپریسو کو دنیا بھر میں پینے کے لیے ایک بہترین مشروب مانا جاتا ہے، اسے مشین کے ذریعے کشید کیا جاتا ہے جس کے نتیجے میں 'کریما' بنتا ہے جو ایسپریسو سے وابستہ بھرپور خوشبو پیدا کرتا ہے اور اس کی دلفریب مہک اسے مزے سے پینے پر مجبور کرتی ہے۔ جبکہ بلیک کافی کو بنانے کا طریقہ یہ ہے کہ اسے عام طور پر کافی کی سیاہ پھلیوں کو روسٹ کرکے بنایا جاتا ہے اور اس میں دودھ شامل نہیں ہوتا ہے۔ اس گاڑھے سیال مشروب کی گہری سیاہ رنگت کی بنا پر اسے بلیک کافی کہا جاتا ہے اور اس کا ذائقہ قدرے تلخ اور کسیلا ہوتا ہے۔

 

لیٹے:

اگر آپ یورپ میں ہیں اور لیٹے کا آرڈر دے رہے ہیں تو آپ کو اس کے اصل اطالوی نام ’کیفے لیٹے‘ کا حوالہ دینا پڑے گا جس کا ترجمہ ’کافی ملک، یعنی کافی کا دودھ‘ ہے۔

ایک مزیدار لیٹے سے لطف اندوز ہونے کے لیے اسے ایک ایسپریسو شاٹ کی شدت کے ساتھ تیار کیا جاتا ہے اور اس میں بہت ہی کم تلخی پائی جاتی ہے، اس کے ساتھ گرما گرم بھاپ اور فروٹڈ ملک یعنی جھاگ ہوتا ہے جو اس کے ذائقے کو منفرد بناتا ہے۔ ایک لیٹے جن اجزا پر مشتمل ہوتا ہے ان میں ایک حصہ کافی، تین حصے دودھ اور ٹاپنگ پر مزیدار جھاگ ہوتا ہے۔

 

کیپوچینو:

کیپوچینو کے بارے میں ہم کہہ سکتے ہیں کہ یہ لیٹے کی ایک قریبی کزن ہے کیونکہ کافی  کی یہ شکل دودھ پر مبنی ہوتی ہے اور ایک شاندار مشروب کا درجہ رکھتی ہے۔ تاہم، اس میں دودھ کی آدھی مقدار ہوتی ہے جیسا کہ لیٹے میں بھی ہوتی ہے جبکہ ایسپریسو میں شامل اجزا ویسے ہی رہتے ہیں۔

اس کا مطلب ہے کہ کیپوچینو، ایسپریسو کے مقابلے میں ذرا زیادہ شدید ہوتا ہے اور اس کا ذائقہ قدرتی ہوتا ہے۔ کیپوچینو میں ایک حصہ کافی، ایک حصہ دودھ اور ایک حصہ جھاگ ہوتا ہے اور یہ تمام اجزا مل کر اسے ایک شاندار ذائقہ عطا کرتے ہیں۔

 

فلیٹ وائٹ:

ایک فلیٹ وائٹ کافی ایسپریسو اور مائیکرو فوم پر مشتمل ہوتی ہے جو اس مزے دار مشروب کو مخملی ساخت دیتا ہے۔ فلیٹ وائٹس کو یا تو بہت زیادہ جھاگ یا بہت کم جھاگ کے ساتھ پیش کیا جاتا ہے، تاہم ہر معاملے میں جھاگ ہلکا ہوتا ہے اور خشک نہیں ہوتا۔ ایک فلیٹ وائٹ جن اجزا پر مشتمل ہے ان میں ایسپریسو کا ایک ڈبل شاٹ، دودھ کے ساتھ ٹاپنگ اور مائیکروفوم شامل ہیں۔

 

موچا:

موچا بھی کافی کی ایک مشہور قسم ہے جس کا یہ انوکھا نام موچا، یمن سے پڑا ہے، جو اصل میں واحد جگہ تھی جہاں عربی قسم کی کافی اگ سکتی تھی۔ اس مزے دار مشروب کے بارے میں ہم کہہ سکتے ہیں کہ یہ کیپوچینو اور ہاٹ چاکلیٹ کے درمیان آمیزش کی ایک جدید شکل ہے۔

اس کے بارے میں ہم آپ کو بتادیں کہ ایک موچا جن اجزا پر مشتمل ہوتا ہے ان میں ایک چائے کا چمچ پینے والی چاکلیٹ، ایک حصہ کافی، ایک حصہ دودھ اور ایک حصہ جھاگ شامل ہوتا ہے۔

 

مکچیاتو:

ایک مکچیاتو کو بعض اوقات خشک کیپوچینو بھی کہا جاتا ہے کیونکہ دونوں مشروبات میں بہت سی مماثلت ہوتی ہے، سوائے ابلے ہوئے دودھ کے۔

یہ مشروب ایسپریسو اور کم دودھ کے ساتھ بنایا جاتا ہے۔

  ایک بہترین مکچیاتو جن اجزا پر مشتمل ہوتا ہے ان میں ایسپریسو کا ایک شاٹ اور اوپر سے ڈالا گیا گاڑھا دودھ شامل ہے جو اس کے ذائقے کو ناقابلِ فراموش بناتا ہے۔

 

تو آپ کی پسندیدہ کافی کون سی ہے؟ ذیل میں دیئے گئے کمنٹس باکس میں ہمیں ضرور اپنی قیمتی رائے سے آگاہ کریں۔ 

not null

کھانے پینے کی شوقین، ایک فلم ساز اور صحافی جو رنگا رنگ پکوانوں سے متعلق آپ کے تمام سوالات کے جوابات دینے کے لیے وقف ہے

مترجم : Kamran Shah

 

اپنی رائے دیں

 

رائے (2)

  • anonymous
    (2 years ago)
    nice
    جواب
  • anonymous
    (2 years ago)
    Thanks for sharing this keep posting. Wish to contribute with your valuable reviews? https://www.reviewgraphy.com/?s=Jan%27s+Food+-+BIRYANI&post_type=page
    جواب

اپنے ان باکس میں ترکیبیں، تجاویز اور خصوصی پیشکشیں حاصل کریں