ہماری دنیا اور آج کے اس جدید میں زیادہ تر لوگوں کے لیے کافی ایک پسندیدہ ترین چیز ہے۔ آپ کے جاننے والے تقریباً سبھی لوگ تھوڑی مقدار میں یا زیادہ مقدار میں کافی پیتے ہوں گے، لیکن ہم سب کو اس فرحت انگیز مشروب کے بارے میں کتنا پتہ ہے؟
اس بلاگ میں اس مزیدار مرکب کے بارے میں 6 دلچسپ باتیں شامل ہیں جو آپ کو شاید پہلے معلوم نہیں ہوں گی۔
کافی کی دانے دار پھلیاں اصل میں کافی کے بیج ہیں۔
کافی کی پھلیاں در حقیقت پھلیاں نہیں ہیں بلکہ حقیقت میں یہ کافی کے بیج ہی ہیں جن سے کافی کے نئے پودے اگائے جاسکتے ہیں۔
کافی بینز یعنی کافی کی پھلیوں کی الگ الگ شکل کی وجہ سے انہیں کافی بینز کے نام سے جانا جاتا ہے اور دنیا بھر میں کافی کے بیجوں کے لیے یہی نام مشہور ہے۔
کافی کی کاشت 800 سال قبل مسیح سے کی جارہی ہے
لاکھوں لوگوں کے اس پسندیدہ مشروب یعنی کافی کی ابتداء سے متعلق بہت ساری کہانیاں مشہور ہیں، لیکن سب سے مشہور کہانی نویں صدی میں ایتھوپیا کے ایک بکریوں کے چرواہے کے بارے میں ہے۔ جس کے بارے میں کہا جاتا ہے کہ نوجوان چرواہے نے کئی بار مشاہدہ کیا کہ مقامی پودوں کو لگنے والی ان پھلیوں کو کھانے کے بعد اس کی بکریاں کتنی زیادہ متحرک اور فعال ہوجاتی ہیں۔ اس کے بعد وہ ان چیری نما پھلیوں کو گھر لے آیا اور خود انہیں آزمایا۔ جس کے بعد کافی کو مشروب کی طرح پینے کی ابتدا ہوئی۔
ایسپریسو کا لفظ اطالوی زبان سے آیا ہے
دنیا میں کافی کا شوقین شاید ہی کوئی ایسا فرد ہو جسے یہ نہ پتہ ہو کہ ایسپریسو کافی دنیا بھر میں بہترین مانی جاتی ہے، مگر یہ بہت کم لوگوں کو پتہ ہوگا کہ ایسپریسو مشینوں کا آغاز اٹھارہویں صدی میں ہوا، لیکن کیا آپ جانتے ہیں کہ یہ اصطلاح دراصل اطالوی ہے اور اس سے کسی چیز پر دباؤ ڈالنے کی کارروائی سے مراد لی جاتی ہے۔
اس کی وجہ یہ ہے کہ ایسپریو مشین نیچے موجود کافی بینز کو پانی سے دباتی ہے اور اس سے کافی کی تھوڑی تھوڑی مقدار لیتی رہتی ہے تاکہ کافی کے باریک ذرات کے ذریعے زیادہ گاڑھا اور مزیدار مشروب تیار کیا جاسکے۔
کافی آپ کو ایک طویل زندگی گزارنے میں مدد فراہم کرسکتی ہے
کافی کے بارے میں آپ نے جو بھی سنا ہو، مگر حقیقت میں کافی پینے کے لیے صحت بخش مشروبات میں سے ایک ہے جس میں بڑی مقدار میں اینٹی آکسیڈنٹس موجود ہوتے ہیں۔
جب آپ اپنے روز مرہ معمولات میں صحتمند غذا کو شامل رکھتے ہیں اور ساتھ میں کافی سے بھی لطف اندوز ہوں تو اس بات کا امکان کئی گنا بڑھ جاتا ہے کہ کافی آپ کو ایک طویل عرصہ تک زندہ رہنے میں مدد دے سکتی ہے۔
اس کی دو اہم اقسام ہیں: عربیہ اور روبستا
کافی کے کاشت کار دو طرح کی کافی عربیبا اور روبستا اگاتے ہیں، اس میں پہلی قسم جو کہ عربیہ کافی ہے دنیا بھر میں پائی جانے والی کافی کی دیگر اقسام سے بہت زیادہ مہنگی ہوتی ہے اور اسے کافی کے شوقین خواتین و حضرات بہت پسند کرتے ہیں۔ اس کا مطلب یہ ہوا ہے کہ حقیقت میں روبستا کافی کاشتکاروں میں کم مقبول ہے۔
برازیل دنیا میں سب سے زیادہ کافی پیدا کرتا ہے
برازیل میں دنیا کو فراہم کی جانے والی کافی کا ایک تہائی حصہ تیار ہوتا ہے اور اس طرح برازیل دنیا کو کافی فراہم کرنے والے ممالک سے دگنی مقدار میں کافی پروڈیوس کرتا ہے۔
کافی سے آپ کی رغبت اپنی جگہ مگر کیا آپ کو یہ سارے حقائق پہلے معلوم تھے؟ ہمیں ذیل میں دیگئے گئے کمنٹس باکس میں اپنے تبصرے میں بتائیں۔
اپنی رائے دیں