اس کرسمس پر ٹرائی کریں ناشتے کی 8 مزیدار تراکیب۔

اس کرسمس پر ٹرائی کریں ناشتے کی 8 مزیدار تراکیب۔

اس کرسمس پر ٹرائی کریں ناشتے کی 8 مزیدار تراکیب۔

ایک ایسی صبح جس کیلئے ہم سب ہی بہت پرجوش ہوتے ہیں، تو وہ کرسمس کی صبح ہوتی ہے۔۔ سردی کے موسم سے لے کر تمام تحائف تک ، اتحاد اور جوش کا احساس کسی دوسری صبح کی طرح نہیں ہوتا۔ غرض یہ کہ کرسمس کی صبح کے ان خوبصورت لمحات کا کوئی مقابلہ ہی نہیں۔۔
اس سب میں اپنوں کا ساتھ ہو اور کرسمس میں مل بیٹھنے کا موقع مل جائے تو مزہ ہی دوبالا ہوجائے۔۔۔ جب پورا خاندان کرسمس کے موقع پر کچھ قیمتی لمحات ایک ساتھ گزارنے کے لئے اکٹھا ہوتا ہے تو اس سے بہتر اور کیا ہوگا کہ آپ ان لمحات سے بھرپور لطف اٹھائیں اور اپنے دن کا آغاز  مزیدار، صحت مند ناشتے سے کریں۔ ہم نے کچھ تراکیب کی فہرست تیار کی ہے جو موسم سے لطف اندوز ہونے کے ساتھ ساتھ چھٹی کا مزہ دوبالا کرنے کے لیے بھی شاندار آپشن ہیں۔


1۔ ہاٹ چاکلیٹ:
سردی کے موسم کو مزید شاندار اور راحت آمیز بنانے کے لیے ایک کپ مزیدار ہاٹ چاکلیٹ سے لطف اندوز ہوں۔ نیچے دیا گیا لنک وزٹ کریں اور یہ آسان ترکیب ضرور ٹرائی کریں۔ اس میں شامل ڈارک چاکلیٹ، کریم اور دودھ کا لذیذ امتزاج آپ کو انوکھا مزہ دے گا۔
(https://food.tribune.com.pk/en/recipe/hot-chocolate)


2۔ موسمی پھلوں کے ساتھ تازہ میوسیلی:
اگر آپ موسمی پھلوں کا موثر طریقے سے استعمال کرتے ہوئے کچھ صحت مند کھانا چاہ رہے ہیں تو میوسیلی آپ کیلئے زبردست آپشن ہے۔


3۔ بٹر ملک پین کیکس :
پین کیکس کی پلیٹ کے بغیر صبح کا ناشتہ مکمل نہیں ہوتا۔ اگر آپ ہر چھٹی کے دن بنائے جانے والے سادہ پین کیکس سے ہٹ کر کچھ مختلف ٹرائی کرنا چاہ رہے ہیں تواس میں تھوڑا سا بٹر ملک شامل کرلیں۔۔۔ یہ پین کیکس ذائقے میں منفرد، جوسی اور لذیذ ہوں گے۔


4۔ نیوٹیلا ویفلز :
اگر آپ کے گھر میں وافل بنانے والی مشین ہے تو سمجھیں آپ کے لئے زندگی آسان ہو گئی ہے۔ شاندار ذائقے کے لیے پھینٹی ہوئی کریم کے تڑکے کے ساتھ  نیوٹیلا اور اسٹرابیریزبھی شامل کریں اور لاجواب وافلز سے لطف اندوز ہوں۔ ہمیں یقین ہے کہ یہ آپ سب کو ضرور پسند آئیں گے۔


5۔ بنانا بریڈ:
گر آپ کو میٹھا اور پھل پسند ہیں تو پھر آپ یہ دونوں چیزیں مکس کر کے ایک بہترین  ناشتہ تیار کرسکتے ہیں۔۔ بنانا بریڈ بنانے میں وقت لگ سکتا ہے مگر یہ آپ کی ٹیبل کے لیے ایک بہترین انتخاب ثابت ہوگی۔ گرما گرم کافی اور میپل سیرپ کے ساتھ  بنانا بریڈ کے سلائسز کا اپنا ہی مزہ ہے۔ اگر ہماری مانیں تو یہ ایک آئیڈیل بریک فاسٹ ہے۔


بیگل بریک فاسٹ (خمیری روٹی): 6۔
 مختلف اقسام کی ڈبل روٹی اور خمیری روٹی کے بغیر کوئی ناشتہ مکمل نہیں ہوتا اور بیگلز اس کا حتمی آپشن ہیں۔ اس بات کو یقینی بنائیں کہ آپ کے پاس ٹاپنگز کے لیے منفرد اشیا موجود ہوں جیسے کریم چیز، نوٹیلا اور پھل تاکہ آپ اپنے بیگل ناشتے سے بھرپور لطف کشید کرسکیں۔


7۔ کوئچ: (چھوٹا پیزا شِکم پُر)
اگر آپ ناشتہ کے لئے صرف ایک ڈش بنانا چاہتے ہیں تو اس کے لیے کوئچ زبردست آپشن ہے۔ اس کو برنچ کے طور پر بھی استعمال کیا جاسکتا ہے۔ اپنی  پسندیدہ سبزیاں ، گوشت اور مسالا جات شامل کر کے اس کے ذائقے کو آپ چار چاند لگا سکتے ہیں۔ 


 
8۔ ہول گرین مفنز:
مفنز کے لیے تو ہمیشہ ہی ہاں ہے۔ غذائیت سے بھرپور کچھ کھانا چاہتے ہیں تو  اپنی ترکیب میں گندم کا آٹا اور اناج شامل کریں۔ اپنے مفنز پر کنڈینس ملک کی ٹاپنگ ضرور کریں۔ مفنز پر کنڈینس ملک کا چھڑکائو اس کا مزہ بڑھانے کے ساتھ ساتھ آپ کے ناشتے کو بھی شاندار بنا دے گا۔ 


 ناشتہ کے بہت سارے آپشنز کے ساتھ ہم امید کرتے ہیں کہ آپ اس کرسمس کے موقع پر جذباتی نہیں ہونگے۔ یہی وجہ ہے کہ ہم نے آپ  کو انتخاب  کے لیے ایک پوری لسٹ فراہم کی ہے تاکہ آپ تہوار کو خوب انجوائے کریں۔ 
لہٰذا ان مزیدار ڈشز کو یاد رکھیں، ان سے لطف اٹھائیں اور کرسمس کے اس رنگا رنگ تہوار کو یادگار بنائیں۔

null

ایسا شخص جسے کھانوں سے بہت محبت ہے،مجھے لکھنا بھی نا قابل بیان حد تک پسند ہے۔ یہاں آپ سے ان بلاگز کے ذریعے اپنے کچھ ذاتی خیالات شیئر کر رہی ہوں۔

 

اپنی رائے دیں

 

اپنے ان باکس میں ترکیبیں، تجاویز اور خصوصی پیشکشیں حاصل کریں