پانچ فرحت انگیز کھانے جو آپ با آسانی گھر پر بنا سکتے ہیں

پانچ فرحت انگیز کھانے جو آپ با آسانی گھر پر بنا سکتے ہیں

پانچ فرحت انگیز کھانے جو آپ با آسانی گھر پر بنا سکتے ہیں

 ہر ایک کی پسندیدہ کھانوں کی فہرست میں کم از کم ایک خاص فرحت انگیز کھانا شامل ہوتا ہے جسے وہ سب سے زیادہ پسند کرتے ہیں۔ یہ ایک ایسا کھانا ہوتا ہے جو آپ کی جذباتی اقدار سے جُڑا ہوتا ہے اور جب بھی آپ اسے کھاتے ہیں یہ آپ کو آپ کے ماضی کی کوئی خاص یاد دلاتا ہے۔
کمفرٹ فوڈ ایک ایسی چیز ہے جسے دنیا میں ہر کوئی بے حد پسند کرتا ہے اور آپ کو دنیا بھر کے راحت بخش کھانوں کی منفرد اقسام جاننے کے بعد یقیناً حیرت ہوگی۔
جب کھانے کی بات کی جائے تو ہر ملک اور ہر ثقافت میں کچھ پکوانوں کا اپنا اپنا اہم مقام ہوتا ہے۔ اس بات سے کوئی فرق نہیں پڑتا ہے کہ آپ کہاں سے ہیں، کسی بھی جگہ پر ایک مخصوص ڈش ہوتی ہے جسے ہر کوئی بے حد پسند کرتا ہے اور یہ پکوان ان کے لیے بہت اہمیت رکھتا ہے۔
کسی خاص راحت بخش کھانے کا نسخہ نسل در نسل چلتا ہے۔ ہوسکتا ہے کہ کوئی ایسی ڈش ہو جو آپ کی دادی اماں بنایا کرتی تھیں اور وہ آپ کو بے حد پسند تھی۔ انہوں نے وہ میراث آپ کی والدہ کے حوالے کی اور آپ کی والدہ نے آپ کو یہ میراث منتقل کردی اور آپ کے ہاتھوں سے لذیذ کھانوں کی یہ میراث آپ کے بچوں کو منتقل ہوجائے گی۔
جب ہم لذیذ اور دل لبھانے والے کھانوں کی بات کرتے ہیں تو اس بارے میں ایک بات ہمیشہ یاد رکھنے کی ہے کہ کھانا اچھا ہے تو اس کی کوئی حد نہیں ہوتی، وہ سب کو اچھا لگے گا۔۔
اور اگر یہ کوئی خاندانی نسخہ ہے تو آپ کو یقین ہے کہ یہ حیرت انگیز ذائقہ چکھنے والے کو مدتوں یاد رہے گا اور آپ کو اپنی تمام جذباتی اقدار واپس لانے کے لیے ایک پرانا احساس دے گا۔
اگرچہ دنیا بھر میں سیکڑوں راحت بخش اور فرحت انگیز کھانے پینے کی اشیاء موجود ہیں مگر ہم نے ان پانچ مخصوص پکوانوں کے حوالے سے مختصر درج کیا ہے جو گھر میں بنانا بہت آسان ہیں۔
یہاں تک کہ اگر آپ میں سے کوئی بھی فرد جو کھانا پکانے کی دنیا میں نیا ہے تو بھی آپ کو پریشان ہونے کی ضرورت نہیں ہے کیونکہ یہ پکوان بنانے میں انتہائی آسان ہیں۔

1۔ کلاسک میک اینڈ چیز:

 کون ایسا ہے جو کلاسیکی میک اینڈ چیز کے خوش کن پیالے کو پسند نہیں کرتا؟
یہ ایک حتمی فرحت انگیز کھانا ہے۔ زندگی میں کم از کم ایک بار آپ نے اگر میک اینڈ چیز آزما لیا تو آپ اس کے خوشگوار احساس میں گم ہوجائیں گے۔ یہ خوشی سے بھرا ایک چھوٹا سا پیالہ ہے جو بس اپنے کھائے جانے کا انتظار کر رہا ہے۔
اپنے آپ کو کلاسیکی میک اینڈ چیز کا ساس بنانے کے لیے صرف ان اجزا کی ضرورت ہے۔ 
تین کھانے کے چمچ مکھن، ڈھائی کھانے کے چمچ آٹا، دو کپ دودھ، ایک چوتھائی چائے کا چمچ گارلک پائوڈر، ایک کپ کریم، دو کپ کٹی ہوئی چیڈر چیز، دو کپ موزریلا چیز اور تھوڑا سا محفوظ کیا ہوا پاستہ واٹر۔   
جب یہ تمام چیزیں ایک جگہ جمع ہوجائیں تو ان تمام اجزاء کو ایک پین میں ڈال کر اچھی طرح مکس کریں اور اس کا ساس بنالیں۔ جب ساس بن جائے تو اس میں ابلی ہوئی ایلبو میکرونی کے تین کپ ڈالیں۔ لیجیے جناب آپ کا بہترین کلاسیکی میک اینڈ چیز تیار ہے، اسے مزے سے کھائیں اور اپنے ماضی کی سنہری یادوں میں کھو جائیں۔

 2۔ ہوم میڈ پیزا:

اب جبکہ اچھے اچھے پیزا بنانے والے فوڈ سینٹرز کی ہوم ڈیلیوری کی سہولت دستیاب ہے تو ایسے میں گھر میں پیزا بنانا اپنے تفصیلی اجزاء کی وجہ سے کچھ پیچیدہ اور طویل عمل لگتا ہے۔ 
لیکن یہ بات یقینی ہے کہ ایک بار جب آپ اسے بنانے میں کامیاب ہو جائیں تو پھر پیچھے مڑ کے دیکھنے کی ضرورت نہیں ہے۔ یہ ایک حیرت انگیز کمفرٹ فوڈ ہونا چاہیے کیونکہ اچھا اور چیز سے بھرا لذیذ پیزا کون پسند نہیں کرتا۔
اگر آپ اسے گھر پر نہیں بناسکتے تو پھر آپ آسانی سے تازہ پیزا آرڈر کرسکتے ہیں اور ٹھنڈے مشروبات سے لطف اندوز ہوسکتے ہیں۔ یا آپ اسے منجمد حالت میں بھی خرید سکتے ہیں اور جب بھی پسند کریں اوون میں گرم کرکے مزے سے کھا سکتے ہیں۔ 
لیکن اگر آپ گھر پر ہی لذیذ اور فرحت انگیز پیزا بنانا چاہتے ہیں تو آپ کو اس کے لیے درکار ہے ڈھائی کپ پانی، ایک چائے کا چمچ چینی اور دو چائے کے چمچ خمیر میدا تیار کرنے کے لیے۔  
ان تمام اجزاء کو اچھی طرح ملالیں اور خمیر کے پھولنے کا انتظار کریں۔ 
اب ایک الگ برتن میں سات کپ آٹا، ڈیڑھ چائے کا چمچ نمک، چھ کھانے کے چمچ زیتون کا تیل اور خمیر کا مکسچر ڈالیں۔ اب تمام اجزاء کو اچھی طرح ملائیں اور آٹے کو دس سے پندرہ منٹ تک گوندھیں۔ پھر آٹے کو روغن والے پیالے میں رکھیں اور اسے ایک گھنٹہ تک کے لیے ایسے ہی رہنے دیں۔ اسی دوران ٹماٹر کا ایک کین لے لیں اور اس میں ایک کھانے کا چمچ نمک ڈال کر اسے اچھی طرح بلینڈ کریں تاوقتیکہ اس کا اچھا سا پیسٹ بن جائے۔ 
اب آٹے کو ایک چپٹی سطح پر رکھ کر پھیلا لیں اور اسے برابر کے چار حصوں میں کاٹ لیں اور پھر ایک حصہ لے کر اسے رول کریں۔ پھر کچھ تیار شدہ ٹماٹر کی چٹنی ڈالیں اور یکساں طور پر پھیلائیں۔ پھر جتنا چاہیں کچھ کٹے ہوئے موزریلا چیز کو اس پر پھیلالیں کیونکہ پیزا میں جتنی زیادہ چیز ہو وہ اتنا ہی مزیدار لگے گا۔ آپ اپنی مرضی کے مطابق اس میں مزید اجزاء بھی شامل کر سکتے ہیں۔ اس کے بعد پیزا کو اوون میں رکھیں اور اسے بیس سے پچیس منٹ تک پکنے دیں۔
مبارک ہو، آپ نے اپنے گھر پر ایک مزیدار پیزا بنا لیا ہے، اسے مزے لے کر کھائیں اور اپنے اہلخانہ کو بھی کھلائیں۔

3۔ میشڈ پوٹاٹوز:

مزے دار میشڈ پوٹاٹوز کو بنانا اتنا آسان ہے کہ ایک بچہ بھی اسے بنا سکتا ہے۔ چلیے، ٹھیک ہے بچوں کو کچن میں نہ جانے دیں۔

میشڈ پوٹاٹوز ایک ایسا پکوان ہے جسے کئی خاص کھانوں کے ساتھ سائیڈ ڈش کے طور پر پیش کیا جاتا ہے، لیکن اسے الگ سے ایک ڈش کے طور پر بنانے میں کوئی رکاوٹ نہیں ہے اور آپ کو اسے گھر پر بنانے سے خود کو روکنا نہیں چاہیے۔ ایک اچھی سی فلم دیکھنے کے دوران تبصروں اور تجزیوں کے ساتھ ساتھ آپ مزیدار میشڈ پوٹاٹوز سے بھرپورانداز میں لطف اندوز ہوسکتے ہیں۔
مزیدار میشڈ پوٹاٹوز بنانے کے لیے آپ کو چار عدد ابلے ہوئے آلوئوں کی ضرورت ہے، انہیں چھیل کر میش کریں یہاں تک کہ ان میں کوئی گھٹلی نہ رہ جائے۔
اب اس میں تین کھانے کے چمچ نرم مکھن، دو چائے کے چمچ پسی ہوئی کالی مرچ، نمک حسبِ ذائقہ، آدھا کپ کریم اور آدھا کپ دودھ ڈال کر تمام اجزا کو اچھی طرح مکس کرلیں۔  
لیجیے جناب آپ کا مزیدار میشڈ پوٹاٹوز تیار ہے۔ آگے بڑھیں اور کریمی میشڈ پوٹاٹوز کا لطف اٹھائیں جو آپ نے ابھی ابھی بنایا ہے۔ 

4۔ گرلڈ چیز:

اب یہ اس بلاگ میں شامل ایک آسان ترین نسخہ ہے۔ دن میں کسی بھی وقت مزیدار گرلڈ چیز کو کھایا جاسکتا ہے اور اسے بنانے میں اتنا وقت بھی نہیں لگتا۔ ایک بچے سے لے کر کسی بھی بالغ شخص تک ہر کوئی گرلڈ چیز سینڈویچ کھانا پسند کرتا ہے۔
اب آپ کو صرف بریڈ کی ضرورت ہے (کسی بھی طرح کی) اس پر تھوڑا سا مکھن دونوں طرف پھیلائیں، پھر اس کی ایک طرف کچھ کٹے ہوئے موزریلا اور چیڈر چیز ڈالیں (جتنا آپ پسند کریں)
پھر دوسرے ٹکڑے کو پہلے والے پر رکھیں اور اسے ایک نان اسٹک پین میں رکھیں اور اسے اس وقت تک پکائیں جب تک کہ اس کی دونوں سائیڈیں سنہری نہ ہوجائیں اور پنیر اچھی طرح سے پگھل نہ جائے۔

5۔ کریمی فجیتا پاستہ:

اب وقت آگیا ہے کہ چیزوں کو کچھ مسالے دار بنایا جائے اور اسے نشان زد کیا جائے۔ پاستہ مزیدار اور آپ کا پیٹ بھرنے والے ہیں۔ چاہے آپ اسے کسی ریسٹورانٹ سے آرڈر کریں یا گھر پر بنائیں، اس سے آپ کی مزیدار پاستہ کھانے کی خواہش بھی پوری ہوجائے گی اور آپ کا پیٹ بھی بھر جائے گا۔ پاستہ بنانے کے دوران آزمانے کے لیے فجیتا بہترین ذائقوں میں سے ایک ہے۔ یہ نہ صرف آپ کو ایک حیرت انگیز ذائقہ دے گا بلکہ آپ کے دل میں اسے مزید کھانے کی خواہش بھی پیدا کردے گا۔
اب مزیدار اور کریمی فجیتا پاستہ بنانے کے لیے آپ کو ایک پین میں تیل ڈالنے کی ضرورت ہے اور چکن کے سینے کے گوشت کی، جنہیں چھوٹے ٹکڑوں کی شکل میں کاٹ کر پین میں ڈالیں اور پکنے تک انہیں اچھی طرح بھونیں۔
جب اچھی طرح پک جائے تو اس میں ایک کٹی ہوئی سبز مرچ، ایک کٹی ہوئی سرخ مرچ  اور ایک کٹی ہوئی پیاز شامل کریں اور اسے تقریباً ایک سے دو منٹ تک پکائیں۔
اب اس میں ایک چائے کا چمچ نمک، ایک چائے کا چمچ پسی ہوئی کالی مرچ، ایک کھانے کا چمچ پسی ہوئی لال مرچ، ایک کھانے کا چمچ پسا ہوا زیرہ، ایک کھانے کا چمچ گارلک پائوڈر، چار کپ دودھ اور تین کپ اُبلا ہوا پینی پاستہ ڈالیں۔  
 اب ان تمام اجزاء کو اچھی طرح آپس میں مکس کرلیں۔
عزیز و اقارب یا مہمانوں کے سامنے پیش کرنے سے قبل اس میں کچھ کٹے ہوئے موزریلا چیز ڈالیں اور اسے ایک بار اور اچھی طرح مکس کریں۔ لیجیے جناب آپ کا مزیدار پاستہ تیار ہے۔ ان لذیذ اور فرحت انگیز کھانوں کا خیال ہی آپ کی روح کو راحت سے دوچار کر دیتا ہے۔ اگر آپ کھانے پینے کے ذریعے لذتِ کام و دہن اور مکمل فرحت کے خواہاں ہیں تو آپ کو اس بلاگ میں بتائے گئے پکوانوں میں سے کوئی ایک پکوان بنانا ہوگا اور جب تک یہ ختم نہ ہوجائے اس سے بھرپور لطف اٹھائیں۔ 


 

not null

ایک ایسا فرد جو کھانے کو کبھی نہ نہیں کہتا ہے اور نئی چیزوں کو آزمانے کے لیے ہمیشہ تیار رہتا ہے۔ یہاں اپنے بلاگز کے ذریعے کھانے سے اپنی غیر معمولی محبت کا اشتراک کرنے کے لیے موجود ہے۔

مترجم : کامران شاہ

 

اپنی رائے دیں

 

رائے (3)

اپنے ان باکس میں ترکیبیں، تجاویز اور خصوصی پیشکشیں حاصل کریں