آئس ٹی کی 4 زبردست تراکیب جو کبھی ناکام نہیں ہوتیں

آئس ٹی کی 4 زبردست تراکیب جو کبھی ناکام نہیں ہوتیں

آئس ٹی کی 4 زبردست تراکیب جو کبھی ناکام نہیں ہوتیں

ہر وقت سافٹ ڈرنکس اور رنگ برنگے ٹھنڈے مشروبات پینے سے تھک چکے ہیں؟ کیا اب آپ کو کسی صحت مند متبادل کی تلاش ہے؟ آئس ٹی کے ایک اچھے اور لبالب بھرے ہوئے گلاس کے ساتھ کیوں نہ خود کو راحت سے ہمکنار کریں۔

اپنے آپ کو ٹھنڈا ٹھار رکھنے اور خود کو مطلوبہ کیفین کک دینے کے لیے راحت کی ضامن یہ آسان اور مزیدار آؤٹ آف دی باکس آئس ٹی کی منفرد ترکیبیں ضرور آزمائیں۔


پائن ایپل آئس ٹی:

اگر آپ کو میٹھی اور خوشبودار آئس ٹی پسند ہے تو یقین مانیں کہ یہ آپ کے لیے ہی ہے۔ تازہ اور خوشگوار، پھلوں کے ذائقے کے ساتھ، پائن ایپل آئس ٹی کی اس لاجواب ترکیب کو آپ کا موسم گرما کا نیا مشروب بننا یقینی ہے۔
ہدایات: ایک بڑے ساس پین میں 4 کپ پانی ابالنے کے لیے رکھ دیں اور ابال آنے پر چولہے سے ہٹا لیں۔
 ابلے ہوئے گرم پانی میں سات ٹی بیگز کو تین سے پانچ منٹ تک اچھی طرح غوطے دیں، پھر اس میں چینی ڈال کر اچھی طرح ہلائیں تاکہ چینی مکمل طور پر گھل جائے۔ اب اس میں ایک کپ انناس کا رس اور ایک تہائی کپ لیموں کا رس ملا کر ہلائیں اور اسے ٹھنڈا کرکے پیش کریں۔


سویٹ آئس ٹی: 

کچھ لوگ اسٹرانگ چائے پینا پسند کرتے ہیں لیکن اس کے تلخ ذائقے سے لطف اندوز نہیں ہوتے؟ ٹھیک ہے ایسے افراد کے لیے ایک بہترین راستہ ہے۔
تھوڑا سا بیکنگ سوڈا ڈال کر کڑوے ذائقے کو اپنی چائے میں سے خارج کردیں۔
ہدایات: 2 کپ پانی ابالیں، پھر اس میں کالی چائے کے 6 ٹی بیگز کو10منٹ تک غوطے دیں۔
پھر اس میں دو چٹکی بیکنگ سوڈا اور دو تہائی کپ چینی شامل کریں۔ آخر میں 6 کپ ٹھنڈا پانی ڈال کر پیش کریں۔


سٹریس اینڈ ہنی آئس ٹی: 

لیموں اور چائے کا ایک قدیم اور منفرد امتزاج ہے۔ جسے بہت سے لوگ پسند کرتے ہیں۔ اس مزیدار امتزاج میں سنترے کا ذائقہ شامل کریں، اس سے آپ کو اچانک ایک خوشگوار تازگی کا احساس ملے گا۔
ہدایات: چائے کے پانی میں تین منٹ کے لیے چار ٹی بیگز کو رکھیں اور اس میں 1 کٹا ہوا لیموں اور 2 سنترے ڈالیں۔
پھر اس میں دو کپ سنترے کا جوس، ایک چوتھائی کپ لیموں کا رس اور تین کھانے کے چمچ شہد ڈال کر 6 گھنٹے کے لیے ڈھانپ کر فریج میں رکھ دیں۔ اس کے بعد ادرک ملے 1 لیٹر پانی میں یہ تمام آمیزہ ملائیں اور منجمد سنترے اور لیموں کے ٹکڑوں کے ساتھ پیش کریں۔

موروکن مِنٹ اینڈ میلون ٹی: 
یہ آسان مکسر بنانے کے لیے موسمی پھلوں کا استعمال کریں۔ کسی حدت بھری شام میں اپنے دوستوں کی خاطر تواضع کے لیے محض 10 منٹ کی تیاری کے ساتھ خود کو بہترین میزبان ثابت کریں اور خوشگوار شام کا لطف اٹھائیں۔
ہدایات: 2 کپ کے برابر ابلتے ہوئے پانی میں 12 تازہ پودینے کی پتیاں اور 4 سبز چائے کے ٹی بیگز شامل کریں۔ 3 سے 5 منٹ تک پکنے دیں۔
اب اسے چھان لیں اور ایک طرف رکھ دیں۔ 



ایک بلینڈر میں ڈال کر اس میں ایک تہائی کپ چینی اور دو خربوزے ڈال کر اچھی طرح مکس کریں۔ 
 اب اس میں ایک کپ برف اور گرین ٹی کا مکسر ڈال کر اچھی طرح بلینڈ کریں تاکہ تمام اجزا یکجان ہوجائیں۔ پھر اسے کپوں میں نکال لیں اور برف کے ساتھ پیش کریں۔

 
 

not null

کھانے پینے کی شوقین، ایک فلم ساز اور صحافی جو رنگا رنگ پکوانوں سے متعلق آپ کے تمام سوالات کے جوابات دینے کے لیے وقف ہے

مترجم : کامران شاہ

 

اپنی رائے دیں

 

اپنے ان باکس میں ترکیبیں، تجاویز اور خصوصی پیشکشیں حاصل کریں