آج کل موسم گرما زوروں پر ہے اور درجہ حرارت عروج پر پہنچا ہوا ہے۔ ہمیں یقین ہے کہ بالکل ہماری طرح، آپ بھی شدید گرمی کو مات دینے کے طریقے ڈھونڈ رہے ہیں، لیکن اس محنت میں پسینہ مت بہائیں کیونکہ ہم نے آپ کے موسم گرما کو مزیدار بنانے کے لیے ایک یقینی طریقہ کار کی فہرست مرتب کی ہے۔ جو کہ آئس کریم ہے۔
شہر میں بہترین آئس کریم پارلرز کے بارے میں جاننے کے لیے یہاں ایک حتمی رہنما دیا جارہا ہے۔ چاہے آپ روایتی آئس کریم کی خواہش رکھتے ہوں یا فریش بیری پاپس یا کریمی گیلاٹو تلاش کررہے ہوں، اس فہرست میں یہ سب شامل ہے۔
لش کرش:
تمام قدرتی اجزاء کے ساتھ لش کرش اپنے مداحوں کا پسندیدہ آئس کریم پارلر ہے۔ وہ بیری پاپسیکلز سے لے کر دہی پر مبنی بارز تک ہر ایسی مزیدار ٹھنڈی ٹھار چیز پیش کرتے ہیں جو آپ کے مزاج کو خوشگوار کرنے کی صلاحیت رکھتی ہے اور یہاں کیٹو رینج بھی دستیاب ہے۔
اسکریم:
اسکریم اپنے خشک آئس سے بنے ہوئے اسموکی اسپیکٹیکل کے لیے بھی اتنا ہی مشہور ہے جو کہ ہر بار نئے گاہکوں کو پیش کیا جاتا ہے جتنا یہ اپنی لذیذ آئس کریم کی وجہ سے جانا جاتا ہے۔
گیلاٹو افیئرز:
یہ ایک ایسا کلاسک ہے جو ایک دہائی سے زیادہ عرصہ سے چل رہا ہے، اس پرانے اسکول کے آئس کریم پارلر میں رنگا رنگ اور شاندار ذائقوں کی وسیع ترین رینج دستیاب ہے جسے ہر کوئی ذوق و شوق سے کھاتا ہے۔ آپ بھی چاہیں تو اسے آج ہی ٹرائی کرسکتے ہیں۔
باسکن روبنز:
بین الاقوامی آئس کریم برانڈ باسکن روبنز دنیا بھر میں مقبولیت حاصل کرنے کے بعد مزیدار اسکوپ کی تلاش میں رہنے والے کراچی والوں کا پسندیدہ آئسکریم برانڈ بن گیا ہے اور بچوں، بڑوں سبھی میں یکساں مقبول ہے۔ ہمیں امید ہے کہ آپ کو ان کی وسیع وارائٹی ضرور پسند آئے گی۔
پشاوری آئس کریم:
کراچی میں واقع پشاوری آئسکریم ایک قدیم اور یکساں طور پر مقبول برانڈ ہے۔ کراچی میں کھانے پینے کا شوقین شاید ہی کوئی ایسا شخص ہوگا جو پشاوری آئسکریم کے بارے میں نہ جانتا ہو۔ زیادہ اہم بات یہ ہے کہ انہیں مارکیٹنگ یا اشتہار بازی کی کوئی ضرورت نہیں ہے کیونکہ ان کی آئس کریم خود بولتی ہے۔
شوری بائے شور:
کراچی میں ایک انتہائی وسیع و عریض سافٹ سروسز میں پیش پیش شوری کی بھی بہت شہرت ہے جو آپ کے ایوریج آئس کریم پارلر سے تھوڑا الگ کام کرتا ہے۔ یہاں موجود آئس کریم کے ڈھیروں مزیدار فلیورز میں سے آپ کسی ایسی آئس کریم کو چیک کریں جو نہ صرف مزیدار ہو بلکہ انسٹا گرام پر شیئر کرنے کے لائق بھی ہو، یقیناً آپ کے انسٹاگرام فالوورز بھی آپ کے انتخاب کی داد دیں گے۔
ان تمام آئس کریم پارلرز کو آزمائیں اور کمنٹس میں ہمیں بتائیں کہ آپ کی کیا رائے ہے۔
اپنی رائے دیں