گھیا توری کاٹنے کا طریقہ

(15674 وِیوز)

لوکی اور کدو کے خاندان سے تعلق رکھنے والی گھیا توری گرمیوں کے موسم کی سبزی ہے جس کا اصل وطن وسطی امریکا ہے، تاہم اسے برصغیر ہندو پاک میں بھی شوق سے کھایا جاتا ہے

ایپ اسٹور سے ڈاؤن لوڈ کریں گوگل پلے اسٹور سے ڈاؤن لوڈ کریں

لوکی اور کدو کے خاندان سے تعلق رکھنے والی گھیا توری گرمیوں کے موسم کی سبزی ہے جس کا اصل وطن وسطی امریکا ہے، تاہم اسے برصغیر ہندو پاک میں بھی شوق سے کھایا جاتا ہے۔ بیل سے اگنے والی سبزیوں میں لوکی اور کدو کے خاندان کو خاصی اہمیت حاصل ہے، بڑا گھیا جسے حلوہ کدو اور پیٹھا بھی کہتے ہیں سبزی کے طور پر بھی پکایا جاتا ہے اور اس سے مزے مزے کے میٹھے پکوان بھی بنائے جاتے ہیں، اسی خاندان کی ایکا ور مقبول ترین سبزی  لوکی کا حلوہ بھی ایک مقبول ترین میٹھی ڈش ہے۔  
گھیا توری نہ صرف کھانے میں لذیذ ہوتی ہے بلکہ اس میں غذائیت بھی بڑی مقدار میں پائی جاتی ہے۔ گھیا توری کو پاستہ اور زوڈلز کی تیاری میں بھی استعمال کیا جاتا ہے۔ اس سے بننے والے ایک پکوان کو زوڈلز اس لئے کہا جاتا ہے کہ اس میں شامل زوچینی اور نوڈلز مل کر ایک مزیدار پکوان بناتے ہیں اس لئے زوچینی کے زو اور نوڈلز کے ڈلز کو ملا کر زوڈلز کا لفظ تشکیل دیا گیا ہے۔ 
یہ سبزی اپنے اندر صحت کے حوالے سے بھی کافی فوائد رکھتی ہے، اس میں بڑی مقدار میں غذائی اجزا اور اینٹی آکسیڈنٹس پائے جاتے ہیں جبکہ وزن میں کمی لانے کے سلسلے میں بھی یہ بہت مدد گار ثابت ہوتی ہے۔ 
خریداری:
اگرچہ گھیا توری سارا سال ہی بازار میں دستیاب ہوتی ہے تاہم اس کی پیداوار کا بہترین وقت موسمِ گرما ہوتا ہے یعنی جون سے لے کر اگست تک اس کی فصل خوب پھلتی پھولتی ہے۔ 
بہترین گھیا توری کی خریداری کے لئے یہ خیال رکھنا بہت ضروری ہے کہ یہ بہت زیادہ بڑی اور پھولی ہوئی نہ ہو، بہترین سبزی کی لمبائی زیادہ سے زیادہ 6 انچ اور قطر 2 انچ سے زیادہ نہیں ہونا چاہیے، ہاتھ لگا کر دیکھنے سے پتہ چلتا ہے کہ توری نرم و ملائم اور کومل ہے یا سخت اور پکی ہوئی ہے۔ خریداری کرتے وقت اس بات کا خیال رکھیں کہ توری تازہ، صحت مند، چمکدار اور ہلکی سی روئیں دار ہونی چاہیے۔ کٹی پھٹی اور داغدار توری کو خریدنے سے گریز کریں کیونکہ وہ اندر سے خراب نکل سکتی ہے۔ یہ بھی دھیان رکھیں کہ توری کے ساتھ اس کی کم از کم ایک انچ لمبی شاخ ہونی چاہیے۔ زیادہ پکی ہوئی، موٹی، پلپلی اور کٹی پھٹی توری خریدنے سے ہمیشہ گریز کریں۔  
محفوظ کرنا:
توری کو اگر بغیر دھوئے اور بغیر چھیلے پلاسٹک کے تھیلے میں ڈال کر ریفریجریٹر میں رکھا جائے تو 5 دن سے زیادہ عرصہ تک تازہ اور محفوظ رہ سکتی ہے۔ اگر آپ دیکھیں کہ سبزی مرجھا رہی ہے تو اسے فوراً استعمال کرلیں۔ پکی ہوئی سبزی کو ہمیشہ ڈھانپ کر رکھیں، ریفریجریٹر میں رکھیں اور زیادہ سے زیادہ دو دن کے اندر استعمال کرلیں۔
کاٹنا:
پہلا قدم۔ اس کی شاخ یا ڈنٹھل کو کاٹ کر الگ کردیں۔


دوسرا قدم۔ اس کے سرے کو کاٹیں۔


تیسرا قدم۔ اب اسے درمیان سے دو برابر حصوں میں کاٹ لیں۔ 


چوتھا قدم۔ اب اس کے بیج نکال دیں۔


پانچواں قدم۔ اب اسے گول گول قتلوں کی شکل میں کاٹ لیں۔ 


 
چھٹا قدم: اب اس کے مزید باریک قتلے بنالیں۔


ساتواں قدم: اس کے موٹے موٹے قتلے بنالیں۔


آٹھواں قدم: اب اس کے تخمدان کو نکال دیں۔


نواں قدم: اب اس کے باریک پارچے بنالیں۔


اب آپ گھیا توری کو خریدنے سے لے کر کاٹنے اور محفوظ کرنے تک سارا عمل جان چکی ہیں، مشق کرنے سے آپ اس کام میں مہارت حاصل کرسکتی ہیں، لہٰذا مشق جاری رکھیں آپ ایک دن ضرور ماہر شیف بن جائیں گی۔

 

اپنے ان باکس میں ترکیبیں، تجاویز اور خصوصی پیشکشیں حاصل کریں