گریپ فروٹ کاٹنا

(13937 وِیوز)

بہت سے لوگ اس بارے میں غلط فہمی کا شکار ہیں کہ ترش پھلوں کے خاندان سے تعلق رکھنے والا گریپ فروٹ کسی کام کا نہیں ہے

ایپ اسٹور سے ڈاؤن لوڈ کریں گوگل پلے اسٹور سے ڈاؤن لوڈ کریں

اس سے کوئی فائدہ حاصل نہیں ہوسکتا۔ مگر حقیقت میں ایسا نہیں ہے کیونکہ قدرت نے کوئی چیز بے فائدہ اور بلا وجہ پیدا نہیں کی اسٹرس فیملی کے دیگر پھلوں کی طرح گریپ فروٹ میں بھی کئی طرح کے فوائد چھپے ہوئے ہیں جنہیں دریافت کرنے کی ضرورت ہے۔ آپ کو جب یہ فوائد سمجھ میں آئیں گے تو اس پھل کے بارے میں آپ کی رائے تبدیل ہوجائے گی۔ یہ کٹھا میٹھا رسیلا پھل کھانے کے بھی کام آتا ہے اور پینے کے بھی، یعنی اس میں 92 فیصد پانی ہوتا ہے جو کسی بھی پھل میں پائے جانے والے پانی کی مقدار کے مقابلے میں زیادہ ہے۔ اپنے سخت چھلکے اور ترشی مائل ذائقے کی بنا پر یہ پھل لوگوں میں زیادہ مقبول نہیں ہے مگر ہم آپ کو بتائیں کہ کینو یا مالٹے کے مقابلے میں اس کو چھیلنا اور اس کی قاشوں کو الگ کرنا نہایت آسان ہے۔  

یہ سارا سال دستیاب ہوتا ہے جس کی بنا پر آپ کسی وقت بھی اس کے بہترین فوائد حاصل کرسکتے ہیں۔ اسے سلاد میں شامل کر کے اس کا بہترین ذائقہ اور صحت سے جڑے فوائد حاصل کئے جاسکتے ہیں۔ اس پر نمک یا مسالا چھڑک کر اسے مزید خوشگوار اور لذیذ بنایاجاسکتاہے۔ آپ چاہیں تو اس کا مزے دار رس نکال کر پی سکتے ہیں اور چاہیں تو اس کی قاشوں کو نمک یا مسالا لگا کر بھی کھایا جاسکتا ہے۔

 

     
خریداری:

ٹھیک اور بہترین پھل خریدنا ایک دشوار کام ہے اور گریپ فروٹ کے معاملے میں یہ کام اور زیادہ اہم ہوجاتا ہے کیونکہ بازار سے بہترین گریپ فروٹ خریدنے کے لئے آپ کو کچھ باتوں کا خیال رکھنا ہوگا۔ پہلی بات تو یہ کہ آپ کو چھونے سے ہی پتہ چل جائے گا کہ پھل پکا ہوا ہے یا کچا ہے۔ پھل کو ہاتھ میں تول کر دیکھیں اگر وہ ٹھوس اور بھاری ہوگا تو اس کا مطلب ہے کہ یہ پکا ہوا ہے اور اندر سے رسیلا اور مزے دار نکلے گا۔ پکے ہوئے پھل کی خوشبو بھی بتادیتی ہے کہ یہ کھانے کے لائق ہے یا نہیں۔ اچھی طرح  پکے ہوئے پھل میں رس اور گودا بھرا ہوا ہوتا ہے اور اسے دبانے سے پتہ چلتا ہے کہ یہ پھل پوری طرح رس سے بھرا ہوا ہے اور کھانے کے لئے بالکل تیار ہے۔ پھل کو اٹھا کر اچھی طرح دیکھیں کہ اس کی جلد پر کوئی داغ، دھبہ یا کوئی نشان تو نہیں ہے، اچھی طرح پکے ہوئے تازہ پھل کی جلد شفاف اور چمکدار ہوتی ہے اور اس پر کسی قسم کے داغ دھبے یا نشانات نہیں ہوتے۔ اگر کسی جگہ سے پھل پلپلا محسوس ہو یا اس پر کالے یا زرد دھبے ہوں تو اسے خریدنے سے گریز کریں کیونکہ وہ باسی ہوسکتا ہے یا اندر سے خراب نکل سکتا ہے۔

محفوظ کرنا:

جب آپ بازار سے گریپ فروٹ خرید کر گھر لے آتے ہیں تو اس کا اگلا مرحلہ انہیں محفوظ رکھنا ہوتا ہے۔ اگر آپ نے یہ سوچا ہو کہ ان پھلوں کو اگلے ہفتے تک استعمال کرنا ہے تو آپ کو چاہئے کہ انہیں عام درجہ حرارت میں رکھیں، نارمل درجہ حرارت میں یہ پھل ہفتہ بھر تک ٹھیک رہ سکتا ہے، اگر آپ اسے دو سے تین ہفتے تک محفوظ رکھنا چاہتے ہیں تو اسے ریفریجریٹر میں رکھیں۔

گریپ فروٹ کاٹنا:

زیل میں ہم آپ کو تصاویر کی مدد سے مرحلہ وار انداز میں گریپ فروٹ کاٹنا سکھائیں گے۔

 

پہلا قدم:

تیز دھار چھری کی مدد سے گریپ فروٹ کے دونوں سِرے کاٹ کر الگ کردیں۔

دوسرا قدم:

اب اس کے سخت چھلکے کے گرد بھی اسی طرح کاٹیں۔

تیسرا قدم:

اب اسی طرح گولائی میں کاٹتے ہوئے گریپ فروٹ کے سلائس یا پتلی قاشیں بنالیں۔

 

اپنے ان باکس میں ترکیبیں، تجاویز اور خصوصی پیشکشیں حاصل کریں