وائٹ چاکلیٹ رس بیری ٹارٹ

(43252 وِیوز)

موسمی پھلوں میں سب سے اوپر سفید چاکلیٹ گاناش کے ساتھ سجی ہوئی رس بیریز سے بھرا ایک آسان ٹارٹ جو یورپ میں موسم گرما کا پسندیدہ میٹھا پکوان ہے لیکن اسے سال کے کسی بھی دن بنایا جاسکتا ہے۔

  • درمیانی
  • 2 افراد
  • 35 Mins
  • 2 Likes

اجزاء

    • مکھندو سو گرام
    • چینی100 گرام
    • انڈاایک عدد
    • آٹا300 گرام
    • نمکایک چٹکی
    • ونیلا پیسٹایک چائے کا چمچ
    • منجمد یا فروزن رس بیریزپانچ سو گرام
    • لائم زیسٹآدھا چائے کا چمچ
    • چینیپچاس گرام
    • کارن فلوردو کھانے کے چمچ
    • گرم پانیدو کھانے کے چمچ
    • کٹی ہوئی وائٹ چاکلیٹڈھائی سو گرام
    • کریمنوے گرام
    • وائٹ فوڈ کلرایک چائے کا چمچ
    • White Food Color1 tsp
    • رس بیریزسجاوٹ کے لیے
    • بلیو بیریزسجاوٹ کے لیے
    • پودینے کی پتیاںسجاوٹ کے لیے

ترکیب

  • سب سے پہلے مکھن کو پھینٹیں جب تک کہ وہ کریمی نہ ہوجائے پھر اس میں چینی ملا کر دوبارہ پھنٹیں
  • اب اس میں انڈا، نمک اور ونیلا ملائیں۔ اس پر مزید کام کرنے کے لیے نیڈنگ ہُک یا لکڑی کا چمچ استعمال کریں۔ ایک وقت میں ایک تہائی شامل کرتے ہوئے، مکسچر میں آٹا ملائیں۔
  • آٹا گوندھنے کر گول شکل میں لانے کے لیے ہاتھوں کا استعمال کریں۔ اس بات کو یقینی بنائیں کہ یہ آپ کے ہاتھوں پر چپکے نہیں۔ اگر ایسا ہو تو اس میں مزید آٹا شامل کریں۔ اگر یہ بہت خشک ہوجائے تو دوبارہ شروع کریں اور اس میں مکھن کا زیادہ استعمال کریں یا دوسرا انڈا شامل کریں۔ اب اس آٹے کو خوب ٹھنڈا کرنے کے لیے ایک گھنٹہ یا رات بھر کے لیے فریج میں رکھ دیں۔
  • چرمی کاغذ کو رول کریں، پھر اس پر اچھے سے بٹرڈ ٹارٹ فارم پر پلٹادیں۔ یا دوسرے رائونڈ میں بیکنگ ٹن پر پلٹائیں۔ میدے کو احتیاط سے ٹارٹ فارم میں لائیں۔ میدے کے اندر سے گرم ہوا کو نکالنے کے لیے کانٹا استعمال کریں۔
  • چرمی کاغذ کو اوپر رکھیں ، اوون میں بیک کرنے کے لیے اس کے اندر خشک مٹر یا پھلیاں بھریں۔ اب اسے ایک سو اسی سینٹی گریڈ پر سترہ منٹ تک بیک کریں۔ (پرت میں سنہری رنگت آنے کے لیے چیک کریں)
  • ایک پین میں ڈال کر منجمد رس بیریز کو گرم کریں۔ ایک بار جب وہ ایک دوسرے سے الگ ہونا شروع ہوجائیں تو چینی اور لائم زیسٹ شامل کریں (یہ اس پر منحصر ہے کہ آپ کو کتنا میٹھا پسند ہے) اسے اس وقت تک ابلنے دیں جب تک کہ رس بیری میں مزید پھٹکیاں نہ رہیں۔
  • کارن فلور کو پانی میں گھولیں، اس بات کو یقینی بنائیں کہ اس میں بھی کوئی گانٹھ یا پھٹکی نہ رہے۔ پھر اس کارن فلور ملے آمیزے کو رس بیریز میں ڈال دیں۔
  • اب اسے پکائیں اور اس وقت تک ابلنے دیں جب تک کہ یہ آمیزہ خوب گاڑھا نہ ہو جائے۔ پھر اسے چولہے سے ہٹائیں، رس بیریز کو ایک علیحدہ پیالے میں ڈالیں اور 30 منٹ کے لیے ٹھنڈا ہونے دیں۔
  • اب اسے ٹارٹ کیس میں بھریں اور کم از کم ایک گھنٹے کے لیے فریج میں ٹھنڈا ہونے کے لیے رکھ دیں۔
  • اب ایک پین میں کریم شامل کریں اور اسے ابلنے کے لیے چولہے پر رکھ دیں۔
  • اب کریم کو سفید چاکلیٹ کے اوپر ڈالیں۔ پھر اسے دو سے تین منٹ تک پکائیں، اس سارے مکسچر کو مکمل اسموتھ ہونے تک پکائیں اگر اس میں پھٹکیاں رہ جائیں تو اسے مزید پکائیں۔
  • اگر آپ کی ترجیح میں شامل ہو تو سفید فوڈ کلر کے دو قطرے ڈالیں اور جب تک مکمل طور پر اس میں شامل نہ ہوجائیں اسے ہلاتے رہیں۔
  • اب اسے اس وقت تک ٹھنڈا ہونے دیں جب تک کہ یہ شہد کی سی شکل میں نہ آجائے۔ اس کے بعد اسے ٹارٹ کیس میں ڈالیں۔ پھر اسے دوبارہ فریج میں رکھ دیں۔
  • سجاوٹ کے لیے، اپنی پسند کے کوئی سے بھی پھل استعمال کریں اور ان پھلوں کو سلائس کی شکل میں کاٹ لیں۔
  • حسبِ ذائقہ وائٹ چاکلیٹ گاناش کے اوپر ترتیب سے سجا کر رکھ دیں۔
  • یہ کام کرنے کا اس وقت تک انتظار کریں جب تک کہ گاناش ہاتھ سے چھونے پر ٹھوس نہ لگے۔
  • انجوائے کریں۔
 
اس ترکیب کو پسند کریں؟

آپکو کیسا لگا؟


 

رائے (4)